2 Lines Ashar Collection.

  • Work-from-home

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
آﺅ مل کے ماتم کریں محبت کا
تم عشق کی زنجیر زنی کرو میں وفا کی آگ پہ چلتا ہوں
آسان الفاظ میں یوں

آ عندلیب مل کے کریں آہ و زاریاں
تُو ہائے گُل پکار میں چلاوں ہائے دل
 
  • Like
Reactions: sonofaziz

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
میں اُس کا لمحہءمجود ہوں مگر وہ شخص
فضول وقت سمجھ کر گزارتا ہے مجھے
سیاہ ہجر گیا، زرد انتظار گئے
کسی کا درد گیا، درد کے حصار گئے

اداس رات‘ خزاں ہم سفر‘ سفر گمنام
ترے خیال کے موسم ہمیں تو مار گئے

نہ جاں بھڑکتی ہے اپنی نہ راکھ ہوتے ہیں
ہمیں یہ کیسی مصیبت میں تم اتار گئے

عجیب دشمنِ جاں تھا کہ بِن لڑے جیتا
عجیب جنگ تھی ہم جس میں ہار ہار گئے

بہت ہی تھوڑی سی مہلت ملی محبت کی
ہم اپنا آپ مگر جاتے جاتے وار گئے

کسی کے بھیجے ہوئے آ گئے تھے دنیا میں
کسی سے مانگی ہوئی زندگی گزار گئے

 
  • Like
Reactions: sonofaziz

sonofaziz

TM Star
Dec 28, 2015
1,044
679
1,213
Karachi
آمدورفت بند ھے
زندگی کے پچھلے دروازے سے
اور کوئی، خاموشی سے
چُپ چاپ وھاں رھتا ھے


سنا ہے کوئی اور بھی چاہنے لگا ہے تمہیں
ہم سے بڑھ کر اگر کوئی چاہے تو اُس کی ہو جانا
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
سنا ہے کوئی اور بھی چاہنے لگا ہے تمہیں
ہم سے بڑھ کر اگر کوئی چاہے تو اُس کی ہو جانا
توبہ کرو جی =))

دیارِ عشق میں مجھ سا غریب کوئی نہیں
کہ اس کے شہر میں میرا رقیب کوئی نہیں
اب ایسے شہر میں کیا حاصلِ وفا کہ جہاں
نصابِ عشق و جنوں میں صلیب کوئی نہیں
 
  • Like
Reactions: sonofaziz

sonofaziz

TM Star
Dec 28, 2015
1,044
679
1,213
Karachi
توبہ کرو جی =))

دیارِ عشق میں مجھ سا غریب کوئی نہیں
کہ اس کے شہر میں میرا رقیب کوئی نہیں
اب ایسے شہر میں کیا حاصلِ وفا کہ جہاں
نصابِ عشق و جنوں میں صلیب کوئی نہیں


زندگی فرض ہے تو گزار رہا ہوں
نفل ہوتی تو قضا کر دیتا
 
  • Like
Reactions: shehr-e-tanhayi

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
زندگی فرض ہے تو گزار رہا ہوں
نفل ہوتی تو قضا کر دیتا
چل رہے ہو اجنبی راہوں پہ آنکھیں موند کر
اب تمھیں کوئی بھٹکنے سے بچائے کس طرح​
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
تم نے اپنا سمجھ کر اک بار تو مانگی ہوتی جاں
جاں کی قسم کیا جاں ہمیں جاں سے پیاری تھی
سُنو
لہو جلا کے اجالے لُٹا رہے ہو
زندگی کا سلیقہ سکھا رہے ہو
وفورِ شوق میں کہیں راہ بدل نہ لینا
ابھی تو بڑھ چڑھ محبت جتلا رہے ہو
 

sonofaziz

TM Star
Dec 28, 2015
1,044
679
1,213
Karachi
مت پوچھ کس طرح سے چل رہی ہے زندگی
اُس دور سے گزر رہے ہیں جو گزرتا ہی نہیں
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
ہم جو کہنے کو خزاں میں بھی ہرے رہتے ہیں
موسمِ گل میں بھی اندر سے مرے رہتے ہیں
تم کو آنا ہو تو آ جاؤ مگر یاد رہے
ہم ذرا اپنے زمانے سے پرے رہتے ہیں
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
چاہت میں کیا دنیا داری، عشق میں کیسی مجبوری
لوگوں کا کیا، سمجھانے دو، ان کی اپنی مجبوری
 
  • Like
Reactions: sonofaziz

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
مچل رہا ہے مرا دل فگار ہونے کو
ترس رہی ہیں خزائیں بہار ہونے کو
چھلک رہا ہے لہو اشک بن کے آنکھوں سے
کسی کی تشنہ لبی پر نثار ہونے کو
کھڑا ہوں سر کو سجائے ہوئے ہتھیلی پر
قطارِ زندہ دلاں میں شمار ہونے کو
جو ہو سکے تو مری جاں سمیٹ لے مجھ کو
کہ ریزہ ریزہ بدن ہے غبار ہونے کو
 
  • Like
Reactions: Jinda

Jinda

Regular Member
Jun 14, 2016
93
26
518
Canada
مچل رہا ہے مرا دل فگار ہونے کو
ترس رہی ہیں خزائیں بہار ہونے کو
چھلک رہا ہے لہو اشک بن کے آنکھوں سے
کسی کی تشنہ لبی پر نثار ہونے کو
کھڑا ہوں سر کو سجائے ہوئے ہتھیلی پر
قطارِ زندہ دلاں میں شمار ہونے کو
جو ہو سکے تو مری جاں سمیٹ لے مجھ کو
کہ ریزہ ریزہ بدن ہے غبار ہونے کو
Bahut umda janaab!
 
  • Like
Reactions: shehr-e-tanhayi

sonofaziz

TM Star
Dec 28, 2015
1,044
679
1,213
Karachi
مچل رہا ہے مرا دل فگار ہونے کو
ترس رہی ہیں خزائیں بہار ہونے کو
چھلک رہا ہے لہو اشک بن کے آنکھوں سے
کسی کی تشنہ لبی پر نثار ہونے کو
کھڑا ہوں سر کو سجائے ہوئے ہتھیلی پر
قطارِ زندہ دلاں میں شمار ہونے کو
جو ہو سکے تو مری جاں سمیٹ لے مجھ کو
کہ ریزہ ریزہ بدن ہے غبار ہونے کو

جب لے کر میرا نام پکارے گاوہ سرِ محفل
بن بن کے میرے نام سے کئیں لوگ اُٹھیں گے
 
  • Like
Reactions: shehr-e-tanhayi

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
کیا جو مجھ کو نشانہ تو وار کر کے رہا
مرے غرور کو آخر شکار کر کے رہا
وہ میری رہ میں اُگا خاردار پودا تھا
اُلجھ گیا تو مجھے تار تار کر کے رہا
لپٹ گیا تھا وہ مجھ سے گناہ کی صورت
سو میرا دامنِ دل داغ دار کر کے رہا
وہ سیلِ آب کہ سیراب کرنے آیا تھا
مرے وجود کے صحرا کو پار کر کے رہا
میں ایک راز کی صورت رہا تھا سربستہ
وہ اِک جہاں پہ مجھے آشکار کر کے رہا
 
  • Like
Reactions: sonofaziz

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
جب لے کر میرا نام پکارے گاوہ سرِ محفل
بن بن کے میرے نام سے کئیں لوگ اُٹھیں گے
یہ رازِ عشق ہے افشا تو ہو گا
گلی کوچوں میں ُتو رُسوا تو ہوگا
دیے جاتا ہے کوئی دل پہ دستک
دریچہ ہے کسی دن وا تو ہو گا
 
Top