Woh Daur Purana Acha Tha

  • Work-from-home

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
36177474_133384297550854_133721122406400000_n.jpg


وہ دور پرانا اچھا تھا

اتنے گندے جب کام نہ تھے
بے غیرت بھی یوں عام نہ تھے
جب شرم تھی سب کی نظروں میں
وہ دور پرانا اچھا تھا

ہاں میرا جسم میری مرضی
تیرے لب پہ جب یہ آیا تھا
اس سے پہلے اس دنیا سے
تیرا گزر ہی جانا اچھا تھا

اوقات تو اپنی یاد کرو
کہ زندہ دباٸی جاتی تھی
اسلام نے تم کو عزت دی
یہ مان ہی جانا اچھا تھا

ہاں شوہر کے تومرنے پہ
خود زندہ جلاٸی جاتی تھی
اسلام نے تم کو عزت دی
یہ مان ہی جانا اچھا تھا

ہے جنت ماں کے قدموں میں
اور بیٹی رب کی رحمت ہے
اسلام نے تم کو عزت دی
یہ مان ہی جانا اچھا تھا

افسوس ہے تیری کماٸی پہ
لعنت ہے بے حیاٸی پہ
عورت کا پکانا اچھا تھا
مَردوں کا کمانا اچھا تھا

تُو ہو کے مسلماں گاتی ہے
گندے نخرے دکھلاتی ہے
تیرا گھر پہ اپنے بچوں کو
قرآن سنانا اچھا تھا

منہ پھاڑ کے اب جو کہتی ہے
میں اُس کی ہوں میں اِس کی ہوں
جس بیٹی کا بوقتِ نکاح
واللہ شرمانا اچھا تھا

کپڑوں کو ادھورا کر لو تم
کیا اس کو ترقی کہتے ہیں
چھوڑو اس آگے جانے کو
پیچھے رہ جانا اچھا تھا

جو کبھی ہے اپنے یاروں میں
شاپنگ سینٹر بازاروں میں
کب سمجھے گی کہ باپ کا گھر
کیا خوب ٹھکانا اچھا تھا

وہ بچہ جب یاد آتا ہے
میرا کانپ کلیجہ جاتا ہے
وہ ننھا بدن دو کُتوں کو
کیا تیرا کھلانا اچھا تھا

لاشوں کو حرامی بچوں کی
کُتوں کو نُچوانے والی
یہ دن دکھلانے سے پہلے
تیرا مر ہی جانا اچھا تھا

بیچی عزت لاٸے پیسہ
پیسے سے خریدیں گے عزت
گر لُٹتا تھا سب لٹ جاتا
عزت کو بچانا اچھا تھا

شیطان کے دھوکےمیں نہ آ
اسلام کی بیٹی واپس آ
تیرے باپ کاگھر جیسا بھی ہے
واں سر کو چھپانا اچھا تھا

کیا دن دکھلاٸے دنیا نے
کیا گُل ہیں کھلاٸے دنیا نے
اسلام کی بیٹی واپس آ
تیرا گھر ہی ٹھکانا اچھا تھا

تو عزت کو یوں تار نہ کر
تو خود کو یوں فِی النّار نہ کر
اسلام کی بیٹی واپس آ
تیرا گھر ہی ٹھکانا اچھا تھا

نہ کنجری بن نہ زانی بن
تو گھر کی ملکہ رانی بن
تیرےباپ کا گھر جیسا بھی ہے
یہاں سر کو چھپانا اچھا تھا

آیا تھا حکم جب پردے کا
پاکوں نےکیا تھا پاکوں سے
کہتی ہے پردہ دل کا ہے
کیا خوب بہانا اچھا تھا

تو مان جا کہ وہ لبرل ہیں
اور تو رب کی اِک بندی ہے
تم چہروں پہ پردہ ڈالو
رب کا فرمانا اچھا تھا

برباد جوانی کر کے اب
جو روتی ہے بتلا تو ذرا
وہ گندا یارانہ اچھا تھا
یا گھر کو بسانا اچھا تھا

ہاں قبر میں جب تو جاٸے گی
تب یاد تجھے یہ آٸے گی
کہ شرم و حیا ہی اچھے تھے
پردہ وہ پرانا اچھا تھا

برباد ہوٸی دنیا تیری
اب قبر میں بھی پچھتاٸے گی
قرآن حدیث کا پہلے ہی
تیری سمجھ میں آنا اچھا تھا

جو کہتا ہے وہ پڑھتی ہے
دن رات ترقی کرتی ہے
بولے گا کل تُو بچی کو
گھر پہ ہی بٹھانا اچھا تھا

حاصل کی تھی تعلیم اعلیٰ
کروا کے آٸی منہ کالا
او پگلے اپنی بچی کو
قرآن پڑھانا اچھا تھا

اے باپ تو اب کیوں روتا ہے؟
کیوں اپنی عقل کو کھوتا ہے؟
بالغ ہوتے ہی بچی کی
شادی کروانا اچھا تھا

اسلام کے دشمن ہنستے ہیں
ہم پہ یہ جملے کستے ہیں
اسلام تمھارے لب تک ہے
دل میں جو آنا اچھا تھا

*مَہجُور* کی باتیں اچھی ہیں
ہاں کڑوی لیکن سچی ہیں
بھیجا جس نے اس دنیا میں
اُس ربّ کو منانا اچھا تھا

اللّٰه ﷻ سب کو غیور کرے
رب تیرا بھلا *مَہجُور* کرے
کوٸی مانے یا پھر نہ مانے
تیرا سمجھانا اچھا تھا
 
  • Like
Reactions: Khamooshi
Top