ہمارے معاشرے کی تلخ حقیقت

  • Work-from-home

Blue-Black

chai-mein-biscuit
TM Star
May 27, 2014
1,921
607
1,213
KARACHI
وه کچن میں کهڑی پیاز کاٹ رہی تهی ،میری آہٹ سن کر مڑی تو میں نے دیکهااسکی آنکهیں بلکل سرخ تھیں اور مسلسل آنسو بہہ
رهے تهے،میں نے ہمدردی سے پوچها،رو رہی ہو؟بھیگی آنکهوں سے ہنستے ہوئے بولی نہیں تو ،پیاز کاٹ رہی تهی بہت ہی کڑوا ہے ۔


میں نے کہا خالہ امی بلا رہی ہیں رشتہ دیکهنے وه لوگ آچکے ہیں ۔ٹهیک ہے اس نے پہلے آنکھیں صاف کیں اور پهر ٹرے میں کولڈ ڈرنک فروٹ وغیره رکھ کر دوپٹہ ٹهیک سے اوڑها اور باہر کی طرف چل دی میں نے اسکے جانے کے بعد ٹیبل پہ پڑے پیاز کی طرف دیکها جو آدها کٹا ہوا تها۔باقی آدهے پیاز کو میں کاٹنے لگا اور ایک حیرت کا جھٹکامجهے تب لگا جب پورا پیاز کٹ گیا اور نہ میری آنکھیں
جلیں نہ ان میں پانی آیا۔پیاز تو بالکل بھی کڑوا نہیں تھا۔

میں نے اسکے قدموں کی آہٹ سن کر مڑ کے دیکها .تو پیکٹ سے بسکٹ نکال کر پلیٹ میں رکهتے هوئے اس کے ہاتھ ایک لمحے کو رک گئے ۔اس نے اپنی سرخ آنکھیں میری آنکھوں میں ڈال کر بهیگے لہجے میں دهیرے سے سرگوشی والے انداز میں کہا ،پیاز تو کڑوا نہیں ہوتا عمر بهائی !عورت کی زندگی کڑوی ہوتی۔ کیا ہوا یار زندگی کو؟اچهی بهلی تو هےوالدین بہن بهائی اچهی تعلیم عزت اور زندگی کی ہر سہولت ۔پهر یہ زندگی سے گلہ ناشکری نہیں ؟۔عمر بهائی آپ نہیں سمجھیں گے۔

اس نے چائے کیتلی میں ڈالتے ہوئے مایوسی سے کہا .تو سمجھاؤ نا ،میں نے پلیٹ سے بسکٹ اٹها کر منہ میں ڈالتے ہوئے پوچها اس نے مجهے پلٹ کر دیکها اور بولتے ہوئےآپ میرے ساتھ آئیں ۔وه چائے لے کر ڈرائینگ روم میں چلی گئی اور میں کهڑکی میں کهڑا اندر کا منظر دیکهنے لگا ۔ موٹی
موٹی تین عورتیں صوفوں پہ بیٹھی قصایئوں والی نظروں سے نادیہ کو دیکھ رہی تهیں میں کمرے سے باهر کهڑا تها مگر وه نظروں کی چبھن مجهے بهی بے چین کر گئی۔

خالہ بار بار اصرار کر کے انکی پلیٹیں بهر رہی تهیں ۔سر جهکائے کسی بےجان مورت کی طرح ساکت بیٹھی نادیہ پہ مجهے بہت ترس آرہا تها ۔بہن آپکے اپنے خاندان مین کوئی رشتہ نہیں ؟خاتون نے تھل تھل کرتے وجود کو سنبهالتے ہوئے چبھتےلہجے میں سوال کیا ۔
خالہ نے سادگی سے کہا جی بہت سے بچے ہیں فیملی میں،
اچها یہ لڑکا کون تها جس نے دروازه کهولا تھا؟

وه میرے بارے میں پوچھ رہی تھیں .الله رکهے بهانجا هے میرا .CSS کیا ہے ابهی انشاالله ٹریننگ پہ جلدی چلا جائے گا ۔خالہ کے لہجے مین محبت ہی محبت تهی .دیکهو بہن اگر خاندان میں اتنے اچهے لڑکے ہیں تو آپکی بیٹی کے لیے رشتے کروانے والی ماسی کیوں کوششیں کر رهی هے ؟ناراض نہ ہونا میں تو سیدهی بات کرتی هوں، پلیٹوں پہ هاتھ صاف کرتی موٹی عورت کو اس بات سے کوئی غرض نہیں تهی کہ اسکی ان باتوں سے خالہ اور نادیہ پہ کیا گزر رہی هے ۔

خاندان والوں پہ بیٹیوں کے گن کهلے هوتے ہیں، اگر کسی اچهی بھلی نظر آنے والی لڑکی کو کوئی رشتہ نہیں مل رہا ہوتا خاندان میں تو اسکا مطلب یہ هے کہ لڑکی میں کچھ گڑ بڑ هے۔ نادیہ اڑی اڑی سی رنگت اور کانپتے هاتهوں سے ٹرے پکڑے باهر نکلی .میری طرف اک شکایتی نظر ڈالی اور کچن میں گھس گئی ۔خواتین باهر نکل رہی تهیں ۔ارے شاهده !اتنا خوبصورت اور پڑهالکها بهانجا گهر میں ہے .تو اچهی نہیں ہوگی نا لڑکی اسی لیے تو ۔۔ مجھ میں اور سننے کی ہمت نہ رہی اور میں اسکے پیچھے کچن میں آ گیا .وه ہاتھ میں پیاز پکڑے کهڑی تهی اور آنسووں کا اک سیلاب تها جو گالوں پہ بہہ رہا تها۔میں نے پیاز اس کے ہاتھ سے لے لیا ۔پیاز تو کڑوا نہیں ہے؟زندگی کڑوی ہے نا؟
تو یہ زندگی مجهے دے دو ۔
میں نے اسکے آنسو اپنی ہتھیلیوں پہ سجا لیے ۔یہ بہت قیمتی موتی ہیں انهیں ضائع نہ کرو۔وه حیرت اوربے یقینی سے مجهے دیکھ رہی تهی .
اور میں دل ہی دل میں خود کو کوس رہا تها۔امی کے بار بار کہنے کے باوجود میں نے اس رشتے کے لیے حامی نہیں بهری تهی اور خاندان سے باهر کی رٹ لگا رکھی تھی ۔
حالانکہ شریک حیات کے لیے کسی بهی لڑکی میں جو خوبیاں چاہیئےہوتی ہیں وه سب نادیہ میں موجود تھی۔

میں نے ہی کیا خاندان کا جو لڑکا بهی کسی اچهے مقام پہ پہنچتا ،وه فیملی سے باہر شادی کی ضد لگا لیتا تها .اور اس طرح جانے کتنی لڑکیاں اچهے رشتوں کی تلاش میں لوگوں کے طعنے اور اپنی کردار کشی برداشت کرنے پہ مجبور ہو جاتی تھی۔اورپیاز کاٹنے کے بہانے آنسو بہاتی رہتی ہیں.
.
 
  • Like
Reactions: minaahil

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
پیاز اور زندگی الله کی دی ہوئی عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے
🙏اسے کڑوی کہنا مناسب نہیں​
تو پھر لوگوں کے کڑوے رویوں سے جو کڑواہٹ زندگی میں پھیلے۔۔۔ اسے کیا نام دیں گے؟

بالکل جی۔۔۔ اللہ کی نعمتیں ہیں۔ اس سے انکار تو نہیں۔
 
  • Like
Reactions: Blue-Black

Blue-Black

chai-mein-biscuit
TM Star
May 27, 2014
1,921
607
1,213
KARACHI
تو پھر لوگوں کے کڑوے رویوں سے جو کڑواہٹ زندگی میں پھیلے۔۔۔ اسے کیا نام دیں گے؟

بالکل جی۔۔۔ اللہ کی نعمتیں ہیں۔ اس سے انکار تو نہیں۔
تو پھر لوگوں کے کڑوے رویوں سے جو کڑواہٹ زندگی میں پھیلے۔۔۔ اسے کیا نام دیں گے؟

بالکل جی۔۔۔ اللہ کی نعمتیں ہیں۔ اس سے انکار تو نہیں۔
نام دینے کی ضرورت نہیں ہے اپنے اخلاق سے اسے ہینڈل کر سکتی ہیں

حسن سلوک سے
پیار و محبّت سے
عاجزی و انکساری سے
باتوں سے
برتاؤ سے
اچھے رویوں سے
دھیمی آواز سے
 
Top