Aaj Ka Intikhaab............!!

  • Work-from-home

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
wo jo mazar pe hota hae? urs? us sey kuch banta hae? 🙄
hmmm -_- Urs Arabic word hai jis ka mtlb hai Khushi. Uroos ka matlab hota hai Dulhan.. Uroos ko khushi k Ma'ani main bhi liya jata hai.

yahan shair hai :

ہر پھول کی قسمت میں کہاں نازِ عروساں
کچھ پھول تو کھلتے ہی مزاروں کے لئے ہیں

اب سمجھ آیا؟ کہ ہر پھول کی قسمت یہ نہیں ہوتی کہ وہ دلہن کی سجاوٹ کے لئے استعمال ہو، یا خوشی کے موقع پر استعمال ہو۔۔کچھ پھولوں کے مقدر میں مقبرے ہوتے ہیں :)۔
 
  • Like
Reactions: Kavi

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai
hmmm -_- Urs Arabic word hai jis ka mtlb hai Khushi. Uroos ka matlab hota hai Dulhan.. Uroos ko khushi k Ma'ani main bhi liya jata hai.

yahan shair hai :

ہر پھول کی قسمت میں کہاں نازِ عروساں
کچھ پھول تو کھلتے ہی مزاروں کے لئے ہیں

اب سمجھ آیا؟ کہ ہر پھول کی قسمت یہ نہیں ہوتی کہ وہ دلہن کی سجاوٹ کے لئے استعمال ہو، یا خوشی کے موقع پر استعمال ہو۔۔کچھ پھولوں کے مقدر میں مقبرے ہوتے ہیں :)۔

Ye to haal hae hamaari Urdu ka, kar chukey hum shaeri
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

کاغذ کی یہ مِہَک، یہ نشہ روٹھنے کو ہے
یہ آخری صدی ہے کتابوں سے عشق کی


 

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
نبض چلتی ہے سانس جاری ہے
بس تِرے بعد یوں گزاری ہے🙁۔

کبھی سینے میں گنگناہٹ تھی
اب مسلسل سی آہ و زاری ہے 😣۔

ہم جو تیرے بغیر زندہ ہیں
سب دکھاوا ہے دنیاداری ہے😓۔

رات کا روز یہ دلاسہ ہے
آج کی رات صرف بھاری ہے😥۔

کیا بھروسہ ہو اِن طبیبوں کا
یہ تو کہتے تھے، زخم کاری ہے💔 ۔

ہم تو ہارے ہیں زندگی سے مگر
زندگی موت سے نہ ہاری ہے☹۔

کسی آہٹ پہ چونکنا کیسا
جب ہے معلوم، بے قراری ہے😣 ۔

جتنا جینا تھا جی لیا ابرک
اب یہ جینے کی رسم جاری ہے
💔
 
  • Like
Reactions: Kavi

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

خُود پسندی سے نکل آو تو مجھ سے ملنا
میں برابر کے تعلق پہ یقیں رکھتا ہوں
 

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡

جمے گی کیسے بساط یاراں کہ شیشہ و جام بجھ گئے ہیں
سجے گی کیسے شبِ نگاراں کہ دل سرِ شام بجھ گئے ہیں

وہ تیرگی ہے رہِ بتاں میں چراغ رخ ہے نہ شمع وعدہ
کرن کوئی آرزو کی لاؤ کہ سب در و بام بجھ گئے ہیں 🙁 ۔

بہت سنبھالا وفا کا پیماں مگر وہ برسی ہے اب کے برکھا
ہر ایک اقرار مٹ گیا ہے ، تمام پیغام بجھ گئے ہیں

قریب آ اے مہِ شبِ غم، نظر پہ کھلتا نہیں کچھ اس دم
کہ دل پہ کس کس کا نقش باقی ہے، کون سے نام بجھ گئے ہیں 😓۔

بہار اب آ کے کیا کرے گی؟ کہ جن سے تھا جشنِ رنگ و نغمہ
وہ گل سرِ شاخ جل گئے ہیں وہ دل تہِ دام بجھ گئے ہیں😣 ۔

 
  • Like
Reactions: Kavi

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

دیکھیے پاتے ہیں عشاق بتوں سے کیا فیض
اک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے

 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

عُمر ترتیب سے نہیں گزری اپنی
ٹھیک ملنے کے وقت بچھڑے ہم

 

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
دیکھیے پاتے ہیں عشاق بتوں سے کیا فیض
اک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے
'' :) تم'' کو ان سے وفا کی ہے امید ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
جو نہیں جانتے وفا کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
  • Like
Reactions: Kavi

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
سیدی عشق کو حق ہے مجھے مِسمار کرے
اُس پہ آمین کروں گی جو یہ سردار کرے

ہم نے اے عشق تجھے اس لیے مرشد مانا
کس کو جرات ہے تیرے سامنے انکار کرے

عشق کے نام کی تسبیح کرو واجب ہے یہ
یہ وہ ورد ہے جو پاگل کو سمجھدار کرے

اور کیا چاہتا ہے عشق بھلا مجھ سے خراج
میں نے گردن تو جھکا لی ہے وہ اب وار کرے

ہاں اسے عشق کے مذہب میں "ولی"کہتے ہیں
اپنے ہونے کا جو اعلان سرِ دار کرے

آج پتھر کا نہ ہو جائے میرا سارا بدن
کوئی آئے مجھے اس خواب سے بیدار کرے

عشق سید ہے کوئی معجزہ کر سکتا ہے
ہاتھ سے چھو کے مجھے صاحبِ کردار کرے

سوره نور ملے پانی سے میں غسل کروں
اور روتے ہوئے دنیا میرا دیدار کرے
 
  • Like
Reactions: Kavi

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

لائی ہے اب اُڑا کے گئے موسموں کی باس
برکھا کی رُت کا قِہر ہے اور ہم ہیں دوستو

 
  • Like
Reactions: Angela

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡

زندگی کے میلے میں خواہشوں کے ریلے میں
تم سے کیا کہیں جاناں اس قدر جھمیلے میں
وقت کی روانی ہے بخت کی گرانی ہے
سخت بے زمینی ہے سخت لا مکانی ہے
ہجر کے سمندر میں
تخت اور تختے کی ایک ہی کہانی ہے
تم کو جو سنانی ہے
بات گو ذرا سی ہے
بات عمر بھر کی ہے
عمر بھر کی باتیں کب دو گھڑی میں ہوتی ہیں
درد کے سمندر میں
ان گنت جزیرے ہیں بے شمار موتی ہیں
آنکھ کے دریچے میں تم نے جو سجایا تھا
بات اس دئے کی ہے
بات اس گلے کی ہے
جو لہو کی خلوت میں چور بن کے آتا ہے
لفظ کی فصیلوں پر ٹوٹ ٹوٹ جاتا ہے
زندگی سے لمبی ہے بات رت جگے کی ہے
راستے میں کیسے ہو
بات تخلیئے کی ہے
تخلیئے کی باتوں میں گفتگو اضافی ہے
پیار کرنے والوں کو اک نگاہ کافی ہے
ہو سکے تو سن جاؤ ایک روز اکیلے میں
تم سے کیا کہیں جاناں اس قدر جھمیلے ہیں 😳 ۔
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,181
3,477
1,313
Dubai

جُدا ہُوئے تو جُدائی میں یہ کمال بھی تھا
کہ اُس سے رابطہ ٹُوٹا اور بحال بھی تھا

 
  • Like
Reactions: Angela
Top