شیخ عبدالعزیزآل الشیخ : خودكش حملے اسلام كے خلاف ہیں

  • Work-from-home

Shakil-A

Regular Member
Jun 6, 2011
140
28
1,128
تو دا ہول كنٹری آف دا سیستم یہ ہے كہ پچھلے ھفتہ سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزآل الشیخ نے ایك انٹرویو میں كہا كہ ہر طرح کے خودکش حملوں اور اپنے سیاسی یا مذہبی مقاصد کی تکمیل کے لئے عام شہریوں کی ہلاکت غیر اسلامی اور قابل مذمت ہیں . سعودی مفتی اعظم نے فرمایا کہ اسلام اور اہل سنت یا جہاد فی سبیل الله کے مقدس نام پر خوکش حملہ کر کے بے گناہ سنی، شیعہ، مسیحی اور دیگر افراد کو قتل کرنے والے دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں نہ ہی اس قماش کے جرائم پیشہ لوگ دیوبندی یا سلفی مکتب فکر کی نمائندگی کرتے ہیں . انہوں نے كہا كہ اس طرح کی کارروائیاں وہ لوگ کرتے ہیں جنہیں جہنم میں جانے کی بہت زیادہ جلدی ہوتی ہے . سعودی اخبار کو انٹرویو میں مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ خودکش حملے مسلمان نوجوان طبقے کو گمراہ اور تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے، دین اسلام تو کسی ایک شخص کی جانب سے خودکشی کو بھی حرام قرار دیتا ہے، تو پھر خودکش حملے کس طرح جائز ہوسکتے ہیں . انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور ناصرف مسلمان بلکہ تمام انسانیت کا دشمن ہے
 
Top