صبا قمر اور بلال سعید نے شادی کرلی ؟

  • Work-from-home

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
صبا قمر اور بلال سعید نے شادی کرلی ؟
2064720-sabaqamarandbilalsaeed-1596361236-255-640x480-1.jpg

معروف اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام میں کی گئی ایک مبہم پوسٹ میں بلال سعید کو ’’ قبول ہے ‘‘ لکھ کر مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا اور سوشل میڈیا پر صبا قمر اور بلال سعید کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر معروف اداکارہ صبا قمر نے گلوکار بلال سعید کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس کا غیر واضح کیپشن ’’ قبول ہے ‘‘ لکھ کر مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا اور سونے پر سہاگہ بلال سعید نے بھی اسی تصویر کے ساتھ جواباً ’’ قبول ہے‘‘ لکھا جس سے مداحوں کو لگا کہ دونوں اسٹارز شادی
کر رہے ہیں۔

116274659_312888979859291_4914749339957215348_n.jpg

شوبز ستاروں کی پوسٹیں وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے دونوں کی مبہم پوسٹ پر مبارکبادیں دینا شروع کردیں یہاں تک کہ ماڈل نازیہ حسین نے بھی صبا قمر کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ امید ہے میں غلط نہیں سمجھ رہی ہوں گی۔مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں وصول کرنے کے بعد صبا قمر نے وضاحتی پوسٹ میں لکھا کہ گلوکار بلال سعید کے ایک گانے کے لیے وہ ہدایت کاری کر رہی ہیں اور پوسٹ میں موجود تصویر بھی اسی میوزک ویڈیو کی ہے یہ گانا جلد ریلیز کیا جائے گا۔

ریما بھی پاکستان کی خوبصورت اداکارؤں میں سے ایک ہیں، انہوں نے اپنی ڈائیٹ کے بارے میں ایک مارننگ شو میں بتایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ چکی کے آٹے کی بنی روٹی کھاتی ہوں، اور اپنی روٹی خود بناتی ہوں۔ ریما نے بتایا کہ میں صبح اٹھتے ہی دو گلاس پانی پیتی ہوں، ریما نے مشورہ بھی دیا کہ اگر خالی پانی نہ پیا جائے تو اس میں کھیرے، پودینہ اور لیموں شامل کر لیں یہ آپ کی صحت کے لیے بہترین ہے۔ اس کے علاوہ ریما کا کہنا تھا کہ وہ سلاد زیادہ استعمال کر رہی تھیں۔
 
Top