وہ بچھڑتے سمے اپنے اثاثے بانٹ رہے تھے

  • Work-from-home

sonofaziz

TM Star
Dec 28, 2015
1,044
679
1,213
Karachi
10690343_1703559966529712_3296219371580048521_n.jpg

اور وہ جدا ہونے سے پہلے اپنی زندگی کے اثاثے بانٹ رہے تھے
سب سے پہلے انہوں نے ہنسی آدھی آدھی بانٹ لی ۔
تو وہ بولی “ تم اپنے حصے کی ہنسی کا کیا کرو گے “
“یتیم خانے کے چھوٹے چھوٹے بچوں کو دے دونگا“
اس نے جواب دیا ۔
وہ بڑی فراخ دل نکلی اور جب اداسی بانٹنے کا وقت آیا تو کہنے لگی “
میں اس میں سے کچھ نہیں لیتی ساری اداسی تم رکھ لو “
اس طرح اس نے سارا سفر ، سارا انتظار، خزاں کے سارے موسم ، سردیوں کی تنہا شامیں
اسے دے دیں اور کہنے لگی
“آج تو تمہیں اندازہ ہو گیا ہو گا کہ میں کنجوس نہیں ہوں “
وہ بہت خوش ہوا اور بولا “
وہ دوپہر بھی ساری مجھے دے دو جب ہم پہلی بار ملے تھے “
وہ مان گئی تو س نے وہ دوپہر بھی ، اداسی ، خزاں کے موسموں ، تنہائی اور سفر کے ڈھیر پر رکھ دی ۔
اتنے میں اس نے فراخ دل لہجے میں پوچھا “
ان سب کا کیا کرو گے “
وہ بڑے مطمئن لہجے میں بولا“
اپنی اداسی کا جو حصہ تم نے مھجے دیا ہے اسے زندگی بھر اپنے ساتھ رکھونگا ۔
شامیں بوڑھے لائیبریریز کے نام کر دونگا ، انتظار منڈیر پر رکھے اس دیئے میں ڈال دونگا
جسے سرِ شام جلا کر کوئی لڑکی کسی کی چاپ کی منتظر ہو گی ،
سارا سفر خط میں ڈال کر پوسٹ کر دونگا ،
جنکا محبوب دور ہو گا اور اس سے ملنے کے لیئے بے چین ہو گا “
ریت پر انگلی سے ایک لمبی لکیرکھینچ کر وہ بولی “
سارا ماضی بھی تم رکھ لو“
یکدم خوشی کی ایک لہر اسکے چہرے پر اٹھی اور آنکھوں میں اکر ٹھہر گئی ۔
اس نے سگریٹ سلگایا اور بولا
“تم نے اپنا سارا ماضی بھی مجھے دیکر بہت اچھا کیا “
“اسکا کیا کرو گے “ اس نے پوچھا “
اسے اوڑھ کر پھرونگا آنے والی گرم تنہا دوپہروں اور سرد شاموں میں ۔۔۔۔ “
وہ مسکرائی “ سارے لفظ بھی تم لے لو “
وہ ممنون سا ہو گیا اور بولا “
میں سارے لفظ بھی پوسٹ مینیوں میں بانٹ دوں گا ۔ مگر ہمارے درمیان کچھ گیتوں کی سانجھ بھی ہے “
“ہاں وہ بھی تم لے لو
“ٹھیک ہے“ وہ مطمئن سا ہو گیا
“انکا کیا کرو گے “
“ملاحوں ، ساربانوں اور چرواہوں میں بانٹ دونگا ۔ کسی سے ٹوٹ کر محبت کرنے والی لڑکی کو
دے دونگا “
یونہی وہ کتنی دیر خوشی خوشی بچھڑتے سمے اپنے اثاثے بانٹتے رہے ۔


@shehr-e-tanhayi @muttalib @Mazyona @Aaylaaaaa @Bird-Of-Paradise @Parisa_ @Princess_Nisa @Princess_E @Shiraz-Khan @AishLyn @Umm-e-ahmad @imama @iammehakali @Aliean @Dil-Wale @chai-mein-biscuit @Ahmad-Hasan @fahadhassan @Don @RedRose64 @saviou @Abidi @Aayat @Aina_ @Armaghankhan @Angel_A @Ajnabhi @-Anna- @*Arshia* @Aks_ @Aaidah @Aizaa @Arzoomehak @Ayesha-Ali @Hoorain @Zombiie
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
bahot khoobsorat sharing
&
Bahot zabardast Asaasay.......... lakin yeh asaasay sambhaal kar rakhnay k liay hotay haiN na k baantnay k liay.
Yeh humara maan-na hai..... Apne Apne andaaz-e-fikar pe depend karta hai.
 

sonofaziz

TM Star
Dec 28, 2015
1,044
679
1,213
Karachi
bahot khoobsorat sharing
&
Bahot zabardast Asaasay.......... lakin yeh asaasay sambhaal kar rakhnay k liay hotay haiN na k baantnay k liay.
Yeh humara maan-na hai..... Apne Apne andaaz-e-fikar pe depend karta hai.
but hota kuch u hai jese ap k asasy mere pas aur mere asasy Ap k pas
 
Top