پندرہ برس تک چلنے والی فون کی بیٹری

  • Work-from-home

Mahen

Alhamdulillah
VIP
Jun 9, 2012
21,845
16,877
1,313
laнore

موبائل کمپنیاں ہر دن نئے تجربات کررہی ہیں
موبائل فون بنانے والی ایک کمپنی نے ڈبل اے بیٹری سے چلنے والا ایسا بنیادی موبائل فون بنانے کا دعویٰ کیا ہے جس کی بیٹری پندرہ برس تک چل سکتی ہے۔
اس فون کو امریکہ کے لاس ویگاس میں ٹیکنالوجی کی ایک عالمی نمائش میں پیش کیا گیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ موبائل فون جی ایس ایم نیٹ ورک پر کام کرتا ہے۔
کمپنی کے مطابق فون کی بیٹری صارفین کو کبھی دھوکا نہیں دے گی اور اگر اس موبائل کو استعمال نہ بھی کیا جائے تو بھی اس کی بیٹری ’ڈسچارج‘ نہیں ہوتی۔
اتنا ہی نہیں اس فون سے بغیر سم کارڈ کے ایمرجنسی کال بھی کی جاسکتی ہے۔
فون کی اس بیٹری کو آپ اس کی سکرین پ بھی محسوس کرسکتے ہیں اور اسی وجہ سے فون کی سکرین کا کچھ حصہ ابھرا ہوا ہے۔
جس فون میں یہ بیٹری استعمال کی گئی ہے وہ ایک بے حد بنیادی فون ہے۔ مثال کے طور پر اس فون میں صرف دس نمبر ہی سیو کیے جاسکتے ہیں۔ فون میں لگے دس بٹن ان دس نمبروں کو ڈائل کرنے کا کام کرتے ہیں یعنی ایک نمبر سے ایک فون نمبر۔
اس فون میں ایک ایسی ایپلیکشن یا سہولت بھی موجود ہے جس سے فون کھو جانے پر اسے آسانی سے ٹریک کیا جاسکتا ہے۔​


 
Top