اسلام میں عورت کی عزت وتکریم

  • Work-from-home

Sumi

TM Star
Sep 23, 2009
4,247
1,378
113
اسلام میں عورت کی عزت وتکریم
اسلام میں عورت کی عزت وتکریم اور جاہلیت کی اہانت و توہین
یورپ اسلام پرعورت کی توہین کرنے کی تہمت لگاتا ہے ، توعورت کا اسلام میں کیامقام ومرتبہ ہے ؟
دین اسلام میں عورت کو اتنا اونچا مقام مرتبہ حاصل ہوا ہے جو اسے پہلے کسی ملت میں حاصل نہیں ہوا تھا اور نہ ہی کوئی اور امت اسے پا سکی ۔
دین اسلام نے انسان کوجو‏ عزت واحترام دیا ہے اس میں مرد و عوت دونوں برابر کےشریک ہیں ، اوروہ اس دنیا میں اللہ تعالی کے احکامات میں برابر ہیں اور اسی طرح دار آخرت میں اجرو ثواب میں بھی برابر ہیں ، اللہ سبحانہ وتعالی نے اسی طرف اشارہ کرتے ہوۓ فرمایا ہے :
{ اوریقینا ہم اولاد آدم کوبڑي عزت دی } الاسراء ( 70 ) ۔
اوراللہ عزوجل کا ایک جگہ پرفرمان کچھ اس طرح ہے :
{ ماں باپ اور عزیز و اقارب کے ترکہ میں مردوں کا بھی حصہ ہے اور عورتوں کا بھی اس میں حصہ ہے جوماں باپ اور ‏عزیز و اقارب چھوڑ کرمریں } النساء ( 7 )
اوراللہ سبحانہ وتعالی نے فرمان ہے :
{ اورعورتوں کے لیے بھی ویسے ہی حق ہیں جیسے ان پر مردوں کے ہيں اچھائ کے ساتھ } البقرۃ ( 228 ) ۔
اوراللہ مالک الملک کا فرمان اس طرح بھی ہے :
{ مومن مرد و عورتیں آپس میں ایک دوسرے ( مدد گارو معاون اور) دوست ولی ہیں } التوبـۃ ( 71 ) ۔
اوراللہ تبارک وتعالی نے والدین کے متعلق کچھ اس طرح فرمایا :
{ اورآپ کا رب صاف صاف یہ حکم دے چکا ہے کہ تم اس کے سوا کسی اورکی عبادت نہ کرو ، اورماں باپ کے ساتھ احسان کرو ، اگر آپ کی موجودگی میں ان میں سے ایک یا وہ دونوں بڑھاپے کوپہنچ جائيں تو ان کے آگے اف تک نہیں کہنا اورنہ ہی انہیں ڈانٹ ڈپٹ کرنا بلکہ ان کے ساتھ ادب واحترام سے بات چيت کرنا ۔
اورعاجزی اورمحبت کے ساتھ ان کے سامنے تواضع کا بازو پست کیے رکھنا اوردعا کرتے رہنا کہ اے میرے رب ان پربھی ویسا ہی رحم کر جیسا انہوں نے میرے بچپن میں میری پرورش کی تھی } الاسراء ( 23 - 24 ) ۔
اورفرمان باری تعالی ہے :
{ پس ان کے رب نے ان کی دعا قبول فرمالی کہ تم میں سے کسی بھی عمل کرنے والے کے عمل کوخواہ وہ مرد ہویا عورت ہرگز ضائع نہیں کرونگا } آل عمران ( 195 ) ۔
اوراللہ جل شانہ نے فرمایا جس کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے :
{ اورجوبھی نیک عمل کرے چاہے وہ مرد ہویا عورت لیکن وہ مومن ہوتو ہم اسے یقینا بہتر زندگی عطا فرمائيں گے ، اوران کے نیک اعمال کا بہتر بدلہ بھی انہیں ضرور دیں گے } النحل ( 97 ) ۔
اور اللہ عزوجل نے ایک مقام پراس طرح فرمایا :
{ اورجوبھی ایمان کی حالت میں اعمال صالحہ کرے چاہے وہ مرد ہویا عورت یقینا ایسے لوگ جنت میں جائيں گے ، اورکھجورکی گٹھلی کے شگاف برابر بھی ان کا حق نہ مارا جاۓ گا } النساء ( 124 )
__________________
 
  • Like
Reactions: nrbhayo
Top