حضرت امام غزالی رحمہ اللہ تعالٰی کا فرمان ہے : صغیرہ گناہ پر اصرار کرنے اور توبہ نہ کرنے سے کبیرہ گناہ بن جاتا ہے ۔ کیا آپ نہیں دیکھتے کہ ایک مضبوط چٹان پر جب مسلسل بارش کے قطرے گرتے رہیں تو اس میں سوراخ کردیتے ہیں، اسی طرح جب صغیرہ گناہ سے توبہ نہ کی جائے تو وہ دل پر اثر انداز ہوکر اس میں ظلمت و تاریکی پیدا کردیتا ہے۔ ابو الفرح ابن جوزی رحمہ اللہ تعالیٰ کا قول ہے بعض لوگ بار بار گناہ کرتے ہیں اور توبہ نہیں کرتےشاید وہ سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالٰی ان سے ناراض نہیں، حالانکہ گناہ سے توبہ کرنے کی سب سے بڑی سزا یہ ہے کہ گناہ کرنے والے سے من جانب اللہ توبہ استغفار کی توفیق سلب کرلی جاتی ہے۔ گناہوں میں لگے رہنا اور توبہ و استغفار کی توفیق نہ ملنا ہی سب سے بڑی سزا ہے