اللہ اور دل

  • Work-from-home

selfish_man

Senior Member
Oct 14, 2013
779
213
43
29
karachi


جن لوگوں کو اللہ سے بات بنانی ہو سب سے پہلے وہ دل کی خبر لیں ! دل درست ہے تو ساری زندگی درست ہو گی اور دل فساد ذدہ ہے تو ساری زندگی بگڑجائیگی دل زندہ ہے تو سب کچھ سلامت،دل مرگیا توسب کچھ بھسم - گھٹیا جذبات کی گندگیوں سے بھرے ہوئے دلوں کو لے کرآخرت میں اللہ کے سامنے پیش ہونگے تو اس وقت معلوم ہوگاکہ قلب سلیم یا اخلاص نیت کے بغیرشاندار سے شاندارعمل بیکار ہے - ریا کے کاموں کی کوئی قدروقیمت وہاں نہیں ہے شہرت طلبی کے لئے کی گئی عبادات وخدمات کو ذرہ بھر وزن حاصل نہیں ہے-معاملات انسانی اور تعلقات انسانی کو خراب کرنے والوں کونہ تقریریں بچاسکیں گی نہ تسبیحیں - عہدے ،بیان قراردادیں اور پالیسیاں اور دورے اور استقبال اور پھولوں کے ہاراور دعوتیں اور استقبالئےغرض کچھ بھی امراض دل کا علاج نہیں ہیں
 
  • Like
Reactions: duaabatool
Top