اللہ کے احکام

  • Work-from-home

Pari

(v)i§§· ßµølï ßµð£ï¨
VIP
Mar 20, 2007
46,142
19,780
1,313
Toronto, Canada
[HR][/HR]

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم دوستو


اللہ کے احکام


اور آپ کا رب صاف صاف حکم دے چکا ہے کہ ۔۔۔

تم اس کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرنا

اور ماں باپ ساتھ احسان کرنا ، اگر تیری موجودگی میں ان میں سے ایک یا وہ دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائيں تو ان کے آگے اف تک کہنا ، اور نہ ہی انہیں ڈانٹ ڈپٹ کرنا بلکہ ان کے ساتھ ادب واحترام سے بات چیت کرنا ۔
اور عاجزی اور محبت کے ساتھ ان کے سامنے تواضح کا بازو پست کیے رکھنا او دعا کرتے رہنا کہ اے میرے رب ان پرویسا ہی رحم کرجیسا کہ انہوں نے میرے بچپن میں پرورش کی ہے ۔

جوکچھ تمہارے دلوں میں ہے اسے تمہارا رب بخوبی جانتا ہے اگر تم نیک بن جاؤ‎ تو بیشک اللہ تعالی رجوع کرنےوالوں کو بخشنے والا ہے ۔

اور رشتے داروں اور مسکینوں اور مسافروں کا حق ادا کرتے رہو اور اسراف اور بیجا خرچ سے بچو ۔

بیجا خرچ کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں ، اور شیطان اپنے رب کا بڑا ہی ناشکرا ہے ۔

اور اگر تجھے اپنے رب کی رحمت کی جستجو میں ان سے منہ پھیر لینا پڑے جس رحمت کی تو امید رکھتا ہے تو بھی تجھے چاہیے کہ عمدگی اور نرمی سے انہیں سجھا دے ۔

اور اپنا ہاتھ اپنی گردن سے بندھا ہوا نہ رکھ اور نہ اسے بالکل ہی کھول دے کہ پھر ملامت کیا ہوا درماندہ بیٹھ جاۓ ۔

یقینا آپ کا رب جس کے لیے چاہے روزي کشادہ کر دیتا ہے اور جس کے لیے چاہے تنگ کردیتا ہے ، یقینا وہ اپنے بندوں سے باخبر اور خوب دیکھنے والا ہے ۔

اور مفلسی کے خوف سے اپنی اولاد کو قتل نہ کردو ، انہیں اور تمہیں بھی ہم ہی روزی دیتے ہیں ، یقینا ان کا قتل کرنا کبیرہ گناہ ہے ۔

خبردار ! زنا کے قریب بھی نہ پھٹکنا کیونکہ وہ بڑي بے حیائی اور بہت ہی بری راہ ہے ۔

اور کسی جان کو جس کا مارنا اللہ تعالی نے حرام کردیا ہے اسے ہرگز ناحق قتل نہ کرنا ، اور جو شخص مظلوم ہونے کی صورت میں مار ڈالا جاۓ ہم نے اس کے وارث کے کوطاقت دے رکھی ہے پس اسے چاہیے کہ مار ڈالنے میں زیادتی نہ کرے بیشک وہ مدد کیا گیا ہے ۔

اور یتیم کے مال کے قریب بھی نہ جاؤ سوائے اس طریقے کہ جو بہتر ہو ، یہاں تک کہ وہ اپنی بلوغت کو پہنچ جاۓ اور وعدے پورے کرو کیونکہ قول قرار کی باز پرس ہونے والی ہے ۔

اور جب ناپنے لگو تو بھر پور پیمانے سے ناپو اور سیدھی ترازو سے تولا کرو یہی بہتر ہے ، اور انجام کے لحاظ سے بھی اچھا ہے ۔

جس بات کی آپ کو خـبر ہی نہیں اس کے پیچھے مت پڑو کیونکہ کان اور آنکھ اوردل ان میں سے ہر ایک سے پوچھ گچھ کی جانےوالی ہے ۔

اور زمین میں اکڑ کر نہ چل کہ نہ تو تو زمین کو پھاڑ سکتا ہے اور نہ ہی لمبائی میں پہاڑوں تک ہی پہنچ سکتا ہے ۔

ان سب کاموں کی برائی آپ کے رب کے نزدیک ( سخت ) ناپسند ہیں ۔

یہ بھی منجملہ اس وحی میں سے ہے جو تیری طرف آپ کے رب نے حکمت سے اتاری ہے تو اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ بنانا کہ ملامت خوردہ اور راندہ درگاہ ہو کر دوزخ میں ڈال دیے جاؤ ۔

۔( سورہ الاسراء (17) ، آیات : 23 - 39 ) ۔

 

ahmed7861

Newbie
Nov 4, 2011
8
4
0
39
Yes these are very important orders by Allah for his creation.We do obey our parents at any cost whatever the situation.It is very much important.Allah has define many time in the Quran about these things.
 
Top