فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
ايران ميں سيلاب کی تباہ کارياں
امريکی عوام کی جانب سے ہم ايران ميں حاليہ سيلاب کے متاثرين سے تعزيت کرتے ہيں۔ ان سيلابوں سے ايک بار پھر ايرانی حکومت کی شہری علاقوں ميں منصوبہ بندی کا فقدان اور ہنگامی حالات سے نبردآزما ہونے کے ليے بدانتظامی واضح ہو گئ ہے۔ ايرانی حکومت بیرونی عناصر کو مورد الزام قرار ديتی ہے جبکہ حقيقت يہ ہے کہ ان کی اپنی بدانتظامی ہے جو اس آفت کا سبب بنی ہے۔ يہاں تک تو جو ماہرين ماحوليات ان معاملات سے نبرد آزما ہونے کے ليے ايران کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہيں، انھيں جيلوں ميں بند کر ديا جاتا ہے۔ امريکہ، ريڈ کراس کی عالمی فيڈريشن اور ريڈ کريسنڈ سوسائٹيز کی ہر ممکن مدد اور امداد فراہم کرنے کے ليے تيار ہے۔ يہ ادارے ايران کے ريڈ کرسينڈ ادارے کے ذريعے رقم امداد کے لیے پہنچا سکتے ہيں۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ