اے دل!

  • Work-from-home

yoursks

Always different.., Confirm
VIP
Jul 22, 2008
17,222
8,013
1,113
دعاؤں میں
تجھے تیرے خالق اور مالک نے گوناگوں نعمتوں سے نوازا ہے مگر تو ناپائیدار گھٹیا چیزوں کی طرف دیکھتا ہے کیا یہ احسان فراموشی نہیں? کیا تجھے معلوم نہیں کہ تیری زنجیر قادر مطلق کے قبضہ قدرت میں ہے اور تو اس سے بھاگ کر کہیں نہیں جاسکتا ? تیرا سرمایہ حیات ختم ہونے کو ہے ، توبہ کرلے تاکہ اپنے مالک کے حضور تجھے شرمسار نہ ہونا پڑے ۔ یا تو اپنے خالق کے سامنے جھک جا یا اس کی کائنات سے نکل جا کہ کہیں تیری دو عملی اور دو رخی تجھے اپنے مالک کی نظروں سے نہ گرادے ۔ یاد رکھو! اس دل پر خدا کی رحمت ہے جس دل کی یہ حالت ہوتی ہے ایک بار خطا ہوجاتی ہے سو بار ندامت ہوتی ہے
 
Top