بصارت ٹھیک کرنے کے9 کارآمد اور آزمودہ طریقے

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
نظر کی کمزوری آج کل ہر امیر غریب اور خاص و عام کا مسئلہ بن چکی ہے۔ ویسے تو اس کے کئی اسباب ہو سکتے ہیں لیکن سب سے بڑی وجہ آنکھ کے پٹھوں کا کمزور ہو جانا بتائی جاتی ہے۔ یعنی اگر آپ آنکھوں کی کچھ ورزشیں کرتے رہیں تو آپ کی کمزور بصارت بہتر ہو جائے گی اور اگر آپ پہلے ہی سے بہتر بصارت رکھتے ہیں تو نظر تیز بھی ہو سکتی ہے۔

ذیل میں ایسے ہی کچھ طریقے دیئے جا رہے ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنی کمزور پڑتی نظر بہتر بنا سکتے ہیں جبکہ اس مقصد کے لیے کسی دوا کی ضرورت بھی نہیں۔

1۔ آنکھوں پر مسلسل بہت زیادہ دباؤ نہ ڈالیے بلکہ کام کرتے دوران ہر 2 سے 3 گھنٹوں میں صرف چند منٹ کے لیے آنکھیں بند کر لیجیے، اس طرح کہ آنکھوں کو سکون ملے۔ وقفے وقفے سے آنکھوں کو دیا جانے والا یہی آرام انہیں کمزور پڑنے اور دھندلانے سے بچاتا ہے۔

2۔ ذیل کی تصویر میں آنکھوں کی 16 بنیادی ورزشیں دکھائی گئی ہیں جن میں تیر کے نشان کی سمت ظاہر کرتی ہے کہ آپ کو کس سمت سے لے کر کس سمت تک میں آنکھوں کو حرکت دینی ہے تاکہ آنکھوں کے ڈیلوں کے علاوہ آنکھوں کے پٹھے بھی مضبوط ہو جائیں اور یہ دونوں چیزیں مل کر آپ کی بصارت کو بہتر بنائیں گی۔

3۔ اگر آپ چشمہ لگاتے ہیں تو کوشش کیجیے کہ چشمہ لگانے کا دورانیہ کم کردیں۔ ایسا کرنے سے آنکھوں کو اپنی بصارت بحال کرنے کے لیے بغیر کسی اضافی امداد ہی کے کوشش کرنا ہو گی جس کی وجہ سے نہ صرف آنکھ کی مجموعی صحت بہتر ہونے لگے گی بلکہ رفتہ رفتہ بصارت بھی معمول پر آنے لگے گی۔

4۔ نیچے دی گئی تصویر کے مطابق، دونوں ہاتھوں کی درمیانی انگلیوں کی پوروں سے آنکھوں کا مساج روزانہ کیجیے لیکن اس طرح کہ آنکھوں کو آہستہ آہستہ دبایا جائے یعنی ان کے دبانے سے آنکھ میں تکلیف نہ ہو۔

1 سے لے کر 6 تک کے اعداد ان مقامات کو ظاہر کرتے ہیں جہاں آپ کو آنکھ کو ہلکے ہاتھ سے دبانا ہے۔

5۔ جب کبھی باہر گھومنے پھرنے جانا ہو تو آس پاس کی چیزوں کے علاوہ دور کی چیزوں کے نظارے بھی لیجیے۔ یعنی کبھی قریبی اشیاء پر نظریں مرکوز کیجیے تو کبھی دور کی چیزوں پر نگاہیں جمائیے۔ دراصل یہ آنکھوں کی بہت پرانی اور آزمودہ مشق ہے جس سے آنکھ کے عدسے اور پردے، دونوں کی صحت بہتر رہتی ہے اور نتیجتاً بصارت بھی مضبوط رہتی ہے۔

6۔ گاجر کا رس جتنا زیادہ پی سکتے ہیں، پیجیے کیونکہ یہ آنکھوں کےلیے اکسیر ہے۔

7۔ اگر آنکھوں میں تھکاوٹ محسوس ہو تو انہیں صاف لیکن نیم گرم پانی سے دھو لیجیے۔ شدید گرمی کے موسم میں آپ یہ عمل ٹھنڈے پانی کی مدد سے بھی کرسکتے ہیں۔

8۔ رات کو سونے سے کم از کم دو گھنٹہ پہلے ٹیلی ویژن، کمپیوٹر اور اسمارٹ فون اسکرین پر سے نظریں ہٹا لیجیے اور آنکھوں کو کچھ آرام دیجیے۔ ٹی وی/ کمپیوٹر/ اسمارٹ فون اسکرین پر زیادہ دیر تک مسلسل نظریں جمائے رکھنا بھی آنکھیں کمزور کرنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔

9۔ روشنی کا مراقبہ کیجیے: مطلب یہ کہ کوئی روشن چیز (مثلاً موم بتی جلا کر) اپنے سامنے کچھ فاصلے پر رکھ لیجیے اور اس پر کچھ دیر تک ایسے نظریں جما کر رکھیے کہ پلکیں نہ جھپکنے پائیں۔ جب پلکیں جھپکنے لگیں تو آنکھیں بند کرلیجیے لیکن تصور کیجیے کہ آپ اس روشن چیز کو اسی طرح دیکھ رہے ہیں جیسے آپ اسے کھلی آنکھوں سے دیکھ رہے تھے۔

اب اسی تصور کو برقرار رکھتے ہوئے (بند آنکھوں کے ساتھ) اپنی بھنووں کے درمیانی حصے کی طرف دیکھیے۔ چند منٹوں تک اسی کیفیت میں رہیے اور پھر آنکھیں کھول دیجیے۔ یہ سارا عمل آپ کو 10 منٹ میں مکمل کرنا ہے۔

  • Like
Reactions: minaahil

H@!der

Super Star
Feb 22, 2012
8,413
3,070
1,313

goood Information bro.. but sorry to say jo LAST wala he Roshni ka Muraqba..... issi se MERI aankhon par asar parra tha aur chashma lag gya thaa.. :D
 
  • Like
Reactions: Untamed-Heart

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
goood Information bro.. but sorry to say jo LAST wala he Roshni ka Muraqba..... issi se MERI aankhon par asar parra tha aur chashma lag gya thaa.. :D
Bhai 8 tareeqe theek karne ke aur aik apni dukaan chamkane keliye hai
agar koi bilkul theek ho jaye to business par asar bhi to parhega na lolzzzzz
 
Top