تضاد

  • Work-from-home

Haider_Mk

Active Member
Oct 14, 2013
282
124
193
تضاد

یار میں نے نیا موبائل لینا ہے۔۔
دیکھو یار۔۔۔۔! اگر تو پیسے مانگنے آئے ہو تو صاف انکار سمجھو۔ ابھی کل ہی تو میں نے نیاموبائل لیا ہے اورتمہارا ادھار بھی واپس کرنا ہے۔
ہاں جانتا ہوں۔۔! میرے ذہن میں ایک’آؤٹ کلاس‘ قسم کا پلان ہے۔ اگر تم ساتھ دو تو تمہاراا ادھار بھی ختم ہو جائے گا اور میرا نیا موبائل بھی آجائے گا۔
وہ کیسے؟
دیکھ۔۔! کل یکم اپریل ہے۔ یعنی اپریل فول بنانے کا دن۔
اپریل فول کا اس معاملے میں کیا کام؟ سمجھا نہیں۔
سارا کام ہی اپریل فول کا ہے جگر۔ ہم نے اپنے دوستوں اور کزنوں کو فول بنانا ہے۔ یوں اپنا کام ہو جائے گا۔
تو اس معاملے میں پھر پلان کیا ہے؟ اور کرنا کیا ہوگا؟۔
چندہ اکٹھا کرنا ہے۔
کیا؟؟؟؟؟؟؟ چندہ؟؟؟؟ سمجھا نہیں۔۔
در اصل ہم نے ایک کہانی بنانی ہے اور سب لوگوں کو سنانی ہے۔ کہانی یہ کہ ہمارے دوست کے ابو کا آپریشن ہے، خرچہ کافی ہے اور وہ اس خرچے کو برداشت نہیں کر سکتے تو اب ہم انسانی ہمدردی اور بھائی چارے کے جذبات کے تحت اس کی مدد کرنا چاہتے ہیں ۔ آپ لوگ بھی اس کار خیر میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ ہم لوگ دن میں سو روپے تو اِدھر اُدھر خرچ کر ہی لیتے ہیں اگر ایک دن کیلئے وہی سو روپے یہاں خرچ کر لیں تو کوئی نقصان نہیں ہوگا بلکہ یہ کام باعث اجر و ثواب بھی ہوگا۔
یوں سب لوگوں سے سو سو روپے مل جائیں گے اور اپنا کام بھی سیدھا ہو جائے گا۔ پیسے لینے کے بعد کر ان کو بتا بھی دیں گے کہ ہم نے آپ کو فول بنایا ہے ۔لہذا اب یہ پیسے ہمارے۔۔
چل ابھی سے کام پر لگ جا۔ اگر کل یہ بات کی تو ان کو شک بھی ہوسکتا ہے۔ ابھی سے دوستوں کو میسج کر کے اعتماد میں لے۔
*****************
یار اسد تیرا پلان تو کام کر گیا۔ میرے پاس تو بیس ہزار روپے اکٹھے ہوگئے ہیں۔جب میں نے یہ کہانی اپنی آپی کو سنائی تو آپی نے ہزار روپے پکڑا دیے۔ چاچی جو کہ قریب ہی بیٹھی تھیں، انہوں نے بھی پانچ سو پکڑا دیے اور۔۔۔۔۔۔۔
ان باتوں کو چھوڑ کہ کس نے کتنے دیے۔ آؤ موبائل لینے چلیں۔جلدی سے سارے پیسے جیب میں ڈال کے آ جاؤ۔
*****************
اسد کو اپنا نیا موبائل بہت پسند آیا۔ اللہ پاک کی اس نعمت پر ۔۔۔۔۔۔ نے ڈھیروں شکریہ ادا کیا۔ ۔۔۔۔۔ نے اس عظیمنعمت کا شکرادا کرنے کی خاطر ’کسی نیک انداز‘ سے اس موبائل کا افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا۔’بسم اللہ۔۔۔‘ پڑھی اور کی بورڈ پر پہلی مرتبہ انگلیاں چلانا شروع کر دیں۔ کچھ ہی دیر بعد ۔۔۔۔۔۔۔ کی فیس بک وال پر افادہ عام کا یہ پیغام ’پوسٹ‘ ہو چکا تھا:۔
’’اپریل فول جیسے غیر اخلاقی تہوار کا اسلام میں کوئی تصور نہیں ۔معاشرے سے جھوٹ کی لعنت ختم کر کے ہی انسان زندگی میں انقلاب لا سکتا ہے۔ایک مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں یہ زیب نہیں دیتا کہ ہم اپریل فول کے نام پر دوسرے مسلمانوں سے جھوٹ بولیں یا دھوکہ دہی کریں۔معاشرے کا حسن سچائی اور ایک دوسرے کی خیر خواہی میں مضمر ہے۔اپریل فول جیسے رسم و رواج اور تہوار کا مسلم معاشرے میں منایا جانا قرآن و سنت سے دوری کا نتیجہ ہے۔قوم میں جھوٹ اور دھوکہ دہی جیسی برائیوں کے خاتمے کے لئے ہمیں شعور پیدا کرنا ہو گا‘‘
ایک گھنٹے کے اندر اندر ہی لائکس، کمنٹس اور فرینڈز ریکوئسٹس کی بھرمار ہو چکی تھی۔ اور ۔۔۔۔۔۔۔۔ کی اس نیکی کا مقصد بھی پورا ہو چکا تھا۔
از
حیدر مجید
 

Rus_Gula

Banned
Apr 7, 2016
108
25
18
موبائل بھی تو کافروں کی ایجاد ہے .. یہ تو بہت بڑا اپریل فول نکلا :))
 
Top