جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
امریکہ میں ایک فلک بوس عمارت کی 47ویں منزل سے گرنے والا شخص نہ صرف زندہ بچ گیا بلکہ بالکل صحیح سلامت ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکواڈور سے تعلق رکھنے والا مزدور السیدس مورینو اور اس کا بھائی ادگار 2 سال قبل نیو یارک میں واقع سولو ٹاور کی کھڑکیاں صاف کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک لفٹ ٹوٹنے کے باعث دونوں حادثے کا شکار ہو کر 47 ویں منزل سے گر پڑے۔

ادگار تو اس حادثے میں چل بسا مگر مورینو انتہائی بلندی سے گرنے کے نتیجے میں زخموں سے چور ہوگیا مگر زندگی نے اس کے ساتھ وفا کی۔ مورینو طویل علاج معالجے کے بعد آج بھی زندہ و سلامت ہے۔علاج کے لیے مورینو کو خون کے 24 یونٹ اور پلازما کے 19 یونٹ لگے اس کے جسم کا پورا خون 2 بار تبدیل کیا گیا۔ ٹوٹ پھوٹ کے شکار جسم کی 16 سرجریاں کی گئیں۔ گرنے کے نتیجے میں جسم کے مختلف حصوں کی 10 ہڈیاں ٹوٹ چکی تھیں۔ دونوں گردے اور پھیپھڑے بھی زخمی ہوئے تھے۔ بازو اور ٹانگیں بھی ٹوٹ چکی تھیں اور جسم کے بقیہ حصوں پر بھی چپے چپے پر زخم تھے۔معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے السیدس مورینو کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں اس کی موت یقینی تھی مگر قدرت نے اسے بچا لیا۔ اس نے بتایا کہ حادثے میں وہ دونوں 144میٹر کی بلندی سے اور 190 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے نیچے گرے۔ وہ جس کرین پر کھڑے تھے پہلے اس کی بائیں طرف کی رسی ٹوٹی اور اس کا بھائی ادگار نیچے لکڑی کی ایک دیوار پر جا لگا جس کے نتیجے میں اس کا جسم دو حصوں میں بٹ گیا۔ چند لمحے بعد دائیں جانب کی رسی بھی ٹوٹ گئی اور وہ بھی کرین کے ساتھ زمین پر جا گرا۔ نیچے گرنے کے فوری بعد میرے قریب ریسکیو کا عملہ موجود تھا میں مکمل طور پر ہوش میں تھا۔مورینو کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد گزشتہ برس اس کی اہلیہ کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ وہ خود بھی معجزاتی طور پر اپنی زندگی بچ جانے پرحیران ہے۔

H@!der

Super Star
Feb 22, 2012
8,413
3,070
1,313

Allah ne mot ka jo waqt mohiyun kar rakha he us se pehly koi kaisey mar sakta he...

nice sharing bro :)
 
  • Like
Reactions: Untamed-Heart

duaabatool

TM Star
Mar 12, 2016
1,118
519
413

nice and informative Allah nain jis ko zindagi deni hoti hai wo mut se b nikal skta hai
 
  • Like
Reactions: Untamed-Heart
Top