جون ایلیا... سب میرے بغیر مطمئن ہیں

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
سب میرے بغیر مطمئن ہیں
میں سب کے بغیر جی رہا ہوں

کیا ہے جو بدل گئی ہے دنیا
میں بھی تو بہت بدل گیا ہوں

اے شخص! میں تری جستجو سے
بیزار نہیں تھک گیا ہوں

کل پر ہی رکھو وفا کی باتیں
میں آج بہت بجھا ہوا ہوں
جون ایلیا

 
  • Like
Reactions: Layla
Top