ہم جو درود شریف پڑھتے ہیں، اس کا کیا فائدہ ہوتا ہے؟ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا کہ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے تو اللہ اس پر دس مرتبہ درود بھیجتا ہے۔ اس سورة الاحزاب کی دو آیتوں کو ایک ساتھ پڑھیں، دیکھیں کتنی اہم بات سامنے آتی ہے:
”(اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم )اللہ وہ ذات ِ گرامی ہے کہ وہ تم پر درود بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے بھی تاکہ وہ تمہیں اندھیروں سے نکال کے روشنی میں لے آئے“۔
(الاحزاب:43)
”بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں، مومنو! تم بھی ان پر درود و سلام بھیجا کرو“۔
(الاحزاب:56)