دنیا کے وہ پانچ مقامات جہاں سورج کبھی غروب نہیں ہوتا

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
یہ دنیا اللہ پاک نے بہت خوبصورت بنائی ہے اور ایسے ایسے مقامات کی تخلیق کی ہے جنہیں دیکھ کر انسان دنگ رہ جاتا ہے۔آئیے آپ کو آج دنیا کے ان پانچ مقامات کے بارے میں بتاتے ہیں جہاں سورج کبھی غروب نہیں ہوتا اور اگر ہوتا بھی ہے تو اتنے مختصر وقت کے لئے کہ ہمیں یقین ہی نہ آئے۔

ناروے

hopperstad-stavkirke1.jpg


یورپ کے شمال میں واقع یہ خوبصورت ملک ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں آپ کو دنیا کی ہر سہولت بہم میسر ہے اور ساتھ ہی حکومت کی جانب سے شہریوں کو سوشل سیکیورٹی کی حفاظت ہے لیکن اس کے ساتھ ہی قدرت نے ناروے کو یہ اعزاز بھی دیا ہے

کہ یہاں سورج صرف چند گھنٹے کے لئے غائب ہوتا ہے۔مئی سے جولائی تک کچھ علاقے (شمالی ناروے)ایسے بھی ہیں جہاں سورج رات کو بھی آب وتاب سے چمکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ناروے کو ’آدھی رات کے سورج کی سرزمین‘بھی کہا جاتا ہے۔
آئس لینڈ​
436x328_60728_106086.jpg

شمالی بحر اوقیانوس میں واقع یہ بہت بڑا جزیرہ ہے جہاں آپ کو خوبصورت اور دلفریب مناظر،آبشاریں اور جنگلات دیکھنے کو ملیں گے۔یہاں بھی سورج کم کم ہی غروب ہوتا ہے۔
کینیڈا​
images12.jpg

کینیڈا کے شمال میں کئی علاقے ایسے ہیں جہاں دن کی لمبائی 22گھنٹے تک بھی ہوتی ہے۔اس وقت سے مقامی لوگ لطف اندوز ہونے کے لئے مختلف سرگرمیاں کرتے ہیں جن میں گولف کھیلنا، پہاڑوں پر چڑھنا اور مچھلیاں پکڑنا شامل ہیں۔​

سویڈن
280889-Swedonyear-1408389690-474-640x480.jpg

ناروے کا ہمسایہ ملک سویڈن بھی ان علاقوں میں شامل ہے جہاں سورج غروب نہیں ہوتا۔سویڈن کے دارلحکومت سٹاک ہوم میں سورج تقریباًرات 1بجے غروب ہونے کے بعد صرف تین گھنٹے بعد یعنی 4 بجے دوبارہ نکل آتا ہے۔
فن لینڈ​
u1_ParliamentbuildingFinland.jpg

اسی طرح سکینڈے نیوئن کا ایک اور ملک فن لینڈ بھی اس فہرست میں شامل ہے جہاں سورج غروب نہیں ہوتا۔یہاں لوگ موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے سکینگ،سائیکلنگ اور پہاڑوں پر چڑھتے ہیں۔

 
Top