رمضان مبارک – امريکی صدر ٹرمپ کا پيغام

  • Work-from-home

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ




رمضان مبارک – امريکی صدر ٹرمپ کا پيغام

وائٹ ہاؤس

15 مئی 2018

آج رات چاند نظر آنے پر میں امریکہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دیتا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

رمضان کے مقدس مہینے میں مسلمان باہم میل ملاپ اور عبادت کے ذریعے اپنے پیغمبر پر قرآن کے نزول کی یاد مناتے ہیں۔ بہت سے لوگ اس مقدس دورانیے میں روزے رکھتے، خیرات کرتے، نمازیں پڑھتے اور قرآن کی تلاوت کرتے ہیں۔

رمضان فرد کی روحانی بالیدگی کو گہرا کرنے اور خدا کی عطا کرہ بہت سی نعمتوں کے شکرانے کے احساس کی تجدید کے لیے اپنی ذات کے جائزے کا موقع ہوتا ہے۔ شکرانے اور غوروفکر کے اس جذبے کے تحت رمضان گزارنے والے لوگ ہمارے معاشروں میں مضبوطی لانےاور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ پاکیزہ زندگی گزارنے کے لیے اچھی مثالیں پیش کر سکتے ہیں۔

رمضان ہمیں امریکی زندگی کی مذہبی رنگارنگی میں مسلمانوں کی شامل کردہ فراوانی کی یاد دلاتا ہے۔ امریکہ میں ہم سب کو ایک ایسے آئین کے تحت زندگی گزارنے کا موقع میسر ہے جو مذہبی آزادی کو فروغ دیتا اور مذہبی افعال کا احترام کرتا ہے۔ ہمارا آئین اس امر کی ضمانت دیتا ہےکہ مسلمان اپنے ایمان کے مطابق کسی حکومتی روک ٹوک کے بغیر رمضان کی عبادات کر سکتے ہیں۔ اس طرح ہمارا آئین تمام امریکیوں کے لیے انسانی روح کی گہری سمجھ بوجھ ممکن بنانے کے لیے متنوع مواقع بھی مہیا کرتا ہے۔

اب جبکہ سے لوگ رمضان کے لیے اکٹھے ہیں تو ایسے میں میلانیا اور میں بھی رحمتوں کے مہینے کی امید میں ان کے ساتھ ہیں۔ رمضان مبارک۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/


 
Top