روزہ رکھنے کے وہ فوائد جنہیں جان کر غیر مسلم بھی اسلام کی تعلیمات پر عش عش کر اُٹھیں

  • Work-from-home

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) روزہ قرب الہٰی کا ذریعہ تو ہے ہی، لیکن اس کے کچھ ایسے فوائد بھی ہیں کہ سن کر غیرمسلم بھی اسلامی تعلیمات پر عش عش کر اٹھیں۔ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق روزے کا پہلا فائدہ یہ ہے کہ اس میں بھوکا پیاسا رہنے سے ان مستحق لوگوں کی تکلیف کا احساس ہوتا ہے جنہیں دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔ رمضان کے دوران امیر، غریب، بڑے، بوڑھے ہر طرح کے لوگ مساجد میں اکٹھے ہوتے ہیں۔ اس سے مسلم بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے اور باہمی محبت بڑھتی ہے۔

ان دو سماجی فوائد کے ساتھ روزے کے بے شمار طبی فوائد بھی ہیں۔ روزہ دماغ اور دل کی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اس سے بلڈپریشر مستحکم ہوتا ہے، چربی ختم ہوتی ہے۔ پٹھوں کو تقویت ملتی ہے۔ غرض روزے سے پورے جسم کی مجموعی صحت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور آدمی کئی طرح کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔
روزے کے اخلاقی فوائد بھی بے شمار ہیں۔ روزہ ہمیں نظم و ضبط کی پابندی سکھاتا ہے اور صبر و شکر کی تعلیم دیتا ہے۔ روزے کے دوران مسلمان اللہ کی رضا کے لیے خود کو بھوکا پیاسا رکھتے ہیں، جس سے ان میں اپنی ذات کی نفی اور دوسروں کے لیے اچھا انسان بننے کی امنگ پیدا ہوتی ہے۔

روزہ افضل ترین عبادت ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کے بے شمار روحانی فوائد بھی ہیں۔ اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں فرمایا ہے کہ روزہ حصول تقویٰ کا ایک ذریعہ ہے۔ یہ انسان کو اللہ کے قریب لیجاتا ہے۔ روزہ مسلمان معاشروں کے لیے کئی طرح کے معاشی فوائد کا بھی حامل ہیں۔ رمضان المبارک کے دوران امیر لوگ دل کھول کر خرچ کرتے ہیں اور مستحقین کی مدد کرتے ہیں تاکہ اللہ کی خوشنودی حاصل کر سکیں۔ اس طرح غرباءکی کئی طرح کی ضرورتیں پوری ہوتی ہیں۔
 

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
آپ سب کے پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ

سدا خوش رہیں
 
  • Like
Reactions: Angela
Top