سری لنکا ميں دہشت گردی – امريکی وزير خارجہ کا بيان

  • Work-from-home

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ





سری لنکا ميں دہشت گردی – امريکی وزير خارجہ کا بيان

امريکہ، ايسٹر کے موقع پر سری لنکا ميں دہشت گرد حملوں کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ عبادت گاہوں اور دوران تعطيلات دعوت ميں مشغول عام شہريوں پر حملے اس آزادی اور ان عالمی اقدار کی توہين ہے جنھيں ہم مقدم سمجھتے ہيں، اور ايک بار پھر ان انتہا پسند دہشت گردوں کے ظالمانہ رويے کو عياں کرتے ہيں جن کا واحد ہدف امن اور سيکورٹی کو خطرات سے دوچار کرنا ہے۔

امريکہ ہلاک شدگان کے اہل خانہ اور دوستوں سے دلی تعزيت کرتا ہے اور زخميوں کی جلد صحت يابی کے ليے دعا گو ہے۔

يہ مکروہ حملے اس حقيقت کو آشکار کرتے ہيں کہ امريکہ دہشت گردی کو شکست دينے کے ليے کيوں بدستور پرعزم ہے۔ ہم پرتشدد انتہا پسندی سے نبرد آزما سری لنکا کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہيں اور ذمہ داران کو کيفر کردار تک پہنچانے کے ليے ان کی جاری کاوشوں ميں ہر ممکن تعاون کی پيشکش کر چکے ہيں۔

يہ ايک دل شکن امر ہے کہ ايک ملک جس نے حاليہ برسوں ميں حصول امن کے ليے اتنی کاوشيں کی ہيں، وہاں دہشت گردوں نے کاروائ کی ہے۔ ہم متاثرين کے عزيزوں کے غم ميں شريک ہيں، جن ميں سے کچھ امريکی شہريوں کی تصديق ہو چکی ہے۔

يہ امريکہ کی بھی لڑائ ہے۔

ہم ان لاکھوں سری لنکن شہريوں کے ساتھ کھڑے ہيں جو اپنے ہم وطنوں کی اپنی مرضی سے عبادات کرنے کی آزادی کی حمايت کرتے ہيں۔ ہم اس امر سے اعتماد حاصل کرتے ہيں کہ اس قسم کے حادثات بھی انھيں مذہبی آزادی کے احترام سے روک نہيں سکتے۔ آج ہماری قوم سری لنکا کی عوام کے ساتھ ان کے غم ميں شريک ہے اور ہم دہشت گردی کے خلاف مقابلے کے ليے مصمم ارادے کے ساتھ کھڑے ہيں۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ






 
Top