سنجیدہ سنجیدہ دوستوں کے لیئے ایک مشورہ

  • Work-from-home

selfish_man

Senior Member
Oct 14, 2013
779
213
43
29
karachi

جرمنی میں کی گئی حالیہ تحقیق کے مطابق نفسیاتی و ذہنی دبائو کو ختم کرنے کیلئے ہنسنا بہت ضروری ہے ۔ ماہرین نفسیات نے کہا ہے کہ ہنسنے سے جسم اور روح دونوں پر مثبت اور مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ذہنی یا نفسیاتی الجھنوں اور ایسی بات جو دل کو ناگوار گزرے اس کا اثر جسم پر ہوتا ہے جس سے معدے کا درد یا نزلہ زکام کی کیفیت ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ شدید خوف اور ڈپریشن کے باعث اکثر لوگوں کو سانس کی تکالیف کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ ماہرین نفسیات نے کہا ہے کہ جب ذہنی پریشانی یا دبائو ہو تو شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر بھرپور طریقے سے مسکرائیں یہ فوری ریلیف کا بہترین نسخہ ہے۔ اس کے علاوہ ذہنی تنائو کے شکار افراد کو باقاعدہ ورزش ، چہل قدمی ، تیراکی ، سائیکلنگ اور دیگر جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہئے۔
 
Top