News سوات کےپرفضا مالم جبہ میں اسکینگ کی تربیت

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
سوات کی پرفضا وادی مالم جبہ میںبرفیلے اسکینگ کے مشکل اور دلچسپ کھیل کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔حسین و دلکش مناظر سے بھرپور وادی سوات کے پر فضا مقام مالم جبہ میں آج کل سیاحوں کا میلا لگا ہوا ہے،برفباری میں برفیلے کھیل سے لطف اٹھانے کیلئے تو ہر عمر کے افراد مالم جبہ پہنچ گئے ہیں۔پاکستان کے واحد سول اسکی ریزارٹ میں سیاح اسکی انگ کی تربیت لے رہے ہیں ،اسکی انگ کا کٹ پہننے کے بعد برف پر گرنا اور گرکر پھر سے سنبھلنا تو گویا شائقین کا پسندیدہ مشغلہ بن گیا ہے۔خواتین سیاح کا کہنا ہے کہ اسکی بہت مشکل کام ہے لیکن مزہ بہت آرہاہے اور بہت ایڈونچر ہے، اس بار خاص طور پر ہم اس کیلئے آئے ہیں، سب کہتے ہیںیہاں پر بہت مزہ آتا ہے۔اسکینگ سیکھنے کیلئے نوجوانوں ، بچوں اور خواتین کیلئے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے ، اس کھیل میں ہر عمر کے لوگ شریک ہیں۔کراچی سے تعلق رکھنے والے68سالہ سرفراز بھی اپنی فیملی کے ہمراہ اسکینگ سیکھ ر ہے ہیں اور خوشی ان کے چہرے سے ٹپک رہی تھی،ان کا کہناتھا کہ مالم جبہ میں اپنے فیملی کیلئے آئے ہیں جب یہاں اسنو فالنگ دیکھی تو بہت خوش ہوں ، یہاں پر لوگ آئے اور انجوائے کرے ،سب آئے اور انجوائے کرے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی مالم جبہ میں فرور ی کے آخر میں اسکینگ مقابلے منعقد ہونگے ، جس میں مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ ملک بھر سے اسکینگ کے کھلاڑیوں کو شرکت کی دعوت دی جائیگی۔ مالم جبہ پہنچنے والوں میں ایسے سیاح بھی موجود ہیں جوکہ یہاں باقاعدہ اسکینگ کی تربیت لے رہے ہیں۔

23-11.jpg
 
Top