سولر ٹیوب ویل کا کامیاب تجربہ

  • Work-from-home

ayaz_sb

Newbie
May 22, 2009
448
389
63
45
Saudi Arab
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شمسی توانائی کے ذریعہ چلنے والے ٹیوب ویل کا انتہائی کامیاب تجربہ کیاگیا۔ضلع منڈی بہائوالدین کے نواحی گاوں سوہاوہ کے ست سراچوک میں شمسی پینلز اور بغیر بیٹریز کے ٹیوب ویل کے شاندار تجربہ کیا گیا۔ اس سولر ٹیوب ویل کو پہلے روزمسلسل 6گھنٹے اور دوسرے دن مسلسل 7گھنٹے چلایاگیا۔ اس موقع پر قومی ومقامی صحافیوں ،معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجودتھی۔ تجربہ کو ویڈیوکوریج کے علاوہ محفوظ بھی کیاگیاہے۔

اس موقع پر گوندل سولر ٹیکنالوجی کے چیف ایگزیکٹوامتیاز احمد گوندل نے بتایاکہ سولر ٹیوب ویل کامیاب تجربہ سبز انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا اور نہ صرف اس سے بجلی اور ڈیزل کی بچت ہوگی بلکہ یہ ٹیکنالوجی ماحول کو آلودگی سے پاک رکھے گی اور ملک سے انرجی کے بحران کو ختم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ کمپنی اسے انتہائی کم قیمت پر زیادہ سے زیادہ کسانوں تک پہنچائے گی۔تاکہ ملک میں سبزانقلاب آئے اور کسانوں کے ساتھ ساتھ ہر گھرانہ خوشحال ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں جاری توانائی کی بحران پر قابوپانے کے لئے ان کی کمپنی اپنی تحقیقات کو آگے بڑھائے گی اور سولر توانائی سے ہر گھر روشن ہوگا جس سے کثیر زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔۔
 
  • Like
Reactions: nrbhayo
Top