شرعی مہر

  • Work-from-home

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213


مہر کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیثِ طیبہ واضح ہیں، مثلاً:
”عن أبی سلمة قال: سألت عائشة رضی الله عنھا: کم کان صداق النبی صلی الله علیہ وسلم؟ قالت: کان صداقہ لأزواجہ ثنتی عشرة أوقیة ونش۔ قالت: أتدری ما النش؟ قلت: لا! قالت: نصف أوقیة فتلک خمسمائة درھم۔ رواہ مسلم۔“ (مشکوٰة ص:۲۷۷)
ترجمہ:… ”حضرت ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے اُمّ الموٴمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مہر (اپنی ازواجِ مطہرات کے لئے)کتنا تھا؟ فرمایا: ساڑھے بارہ اوقیہ، اور یہ پانچ سو درہم ہوتے ہیں۔“ (صحیح مسلم، مشکوٰة)ف
مہر شرعی کی کم سے کم مقدار دس درہم ( تقریبا دو تولے سات ماشے احتیاطاً تین تولہ چاندی ہے ) اور
زیادہ کی کوئی مقدار مقرر نہیں (الفتاویٰ ھندیہ:1/2۔4)
ایک غلط فہمی جو لوگوں میں ہوتی ہے کہ سوا بتیس روپے مہر کو ”شرعِ محمدی“ سمجھتے ہیں، حالانکہ یہ مقدار آج کل مہر کی کم سے کم مقدار بھی نہیں بنتی، مگر لوگ اسی مقدار کو ”شرعِ محمدی“ سمجھتے ہیں جو بالکل غلط ہے۔ جبکہ اِمام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک مہر کی کم سے کم مقدار دس درہم یعنی ۲ تولے ۱ ۲ ۷ ماشے چاندی ہے، جس کے آج کے حساب سے تقریباً سولہ سو روپے بنتے ہیں، اس سے کم مہر مقرّر کرنا صحیح نہیں، اور اگر کسی نے اس سے کم مقرّر کرلیا تو دس درہم کی مالیت مہر واجب ہوگا۔
شرعی مہر تو وہی ہے جو نکاح کے وقت مقرّر کیا جاتا ہے، اور وہ لڑکے اور لڑکی دونوں کی حیثیت کے مطابق ہونا چاہئے۔ بعض برادریوں میں مہر کے نام پر ایک بڑی رقم پہلے ہی وصول کرلیتے ہیں، یہ مہر نہیں بلکہ نہایت قبیح جاہلانہ رسم ہے اور اس کی نوعیت بردہ فروشی کی ہے، اس رسم کی اصلاح کرنی چاہئے اور یہ کام برادری کے معزّز لوگ کرسکتے ہیں۔
البتہ برادری کی کمیٹی سب کے لئے ایک مہر مقرّر نہیں کرسکتی ہے۔
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا اور دیگر صاحب زادیوں کا مہر ساڑھے بارہ اوقیہ تھا، اور ایک اوقیہ چالیس درہم کا ہوتا ہے تو پانچ سو درہم ہوئے۔ موجودہ دور کے حساب سے ایک سو اکتیس تولہ تین ماشہ چاندی یا اس کی قیمت مہرِ فاطمی ہوگی۔
ایک زبردست غلطی یہ ہوتی ہے کہ مہر ادا کرنے کی ضرورت نہیں سمجھی جاتی، بلکہ رواج یہی بن گیا ہے کہ بیویاں حق مہر معاف کردیا کرتی ہیں۔ یہ مسئلہ اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے کہ بیوی کا مہر بھی شوہر کے ذمہ اسی طرح کا ایک قرض ہے جس طرح دُوسرے قرض واجب الادا ہوتے ہیں۔ یوں تو اگر بیوی کل مہر یا اس کا کچھ حصہ شوہر کو معاف کردے تو صحیح ہے، لیکن شروع ہی سے اس کو واجب الادا نہ سمجھنا بڑی غلطی مہر کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیثِ طیبہ واضح ہیں، مثلاًہے۔ ایک حدیث میں ہے کہ: ”جو شخص نکاح کرے اور مہر ادا کرنے کی نیت نہ رکھتا ہو، وہ زانی ہے

مہر خالصتا مسلمانوں کے لئے ہے۔ اس کا غیر مسلم سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ مہر لوازم نکاح میں سے ہے ، اس کی ادائیگی مرد کے ذمے ہے ۔ قرآن کریم میں ﴿واٰتواالنساء صدقاتھن نحلة﴾․ (عورتوں کو خوش دلی سے ان کے مہر ادا کردو۔) کا وجوبی حکم ہے ، مہردراصل عورت کے اعزاز کا ایک رمز ہے، اس کا مقصد عورت کا اعزاز ہے ، مہر نہ تو عورت کی قیمت ہے اورنہ صرف ایک رسمی اور فرضی کارروائی کا نام ہے ، اسلام مہر کو لازم کرتا ہے ، مگر اسے نکاح کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیتا۔ اس لیے اس کی زیادہ سے زیادہ مقدار کی کوئی تحدید وتعیین نہیں کی گئی ہے ، اسلام نے مہر کی کوئی ایسی آخری حد متعین نہیں کی ہے جس کے بعد اجازت نہ رہے، لیکن احادیث سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ مہر کا اتنا رہنا مطلوبِ شرعی ہے جو بآسانی ادا ہو سکے۔

 

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
@Don @RedRose64 @saviou @Pari @Aks_ @STAR24 @Shiraz-Khan @ZarOon @AnadiL @Bird-Of-Paradise @Parisa_ @Zahabia @Guriya_Rani
@Abidi @Ahmad-Hasan @Aayat @aishagull @AR @Akaaaash @Afsaan @Arzoo-E-Dil @Armaghankhan @Angel_A @Amaanali @Ajnabhi @-Anna-
@amerzish_malik @Arz0o @Arzoomehak @Aqsh_Arch @Asheer @attiya @Atif-adi @Awadiya @Aaylaaaaa @Ayesha-Ali @Afnan_
@Barkat_ @Babar-Azam @Blue-Black @Bela @Baarish @Brilliant_Boy @Binte_Hawwa @bilal_ishaq_786 @badsha_
@Chief @chai-mein-biscuit @CuTe_HiNa @Cheeky @Charming_Deep @colgatepak
@Danee @Dard-e-Dil @Dua001 @DevilJin @Dua_ @Dreamy Boy @dur-e-shawar @diya. @errorsss
@Fahad_Awan_Huh @Faiz4lyf @Flower_Flora @Fizaali @fahadhassan @furkaan @Fatima- @FatimaJee @France-Boy
@genuine @gullubat @Gul-e-lala @gulfishan @huny @H@!der @H0mer @H!N@ @Hoorain @hania7012 @Hoorainn @HWJ @hariya @Haider_Mk
@Iceage-TM @i love sahabah @italianVirus @illusionist @Island_Jewel @ijazamin
@junaid_ak47 @Justin_ @Jahanger @Just_Like_Roze @jimmyz @kaskar @lovely_eyes @LaDDan @Lost Passenger @Lightman @LUBABA
@Mano_Doll @Mahen @Meerab_ @maanu115 @Mantasha_Zawaar @Manxil @Marah @Mas00m-DeVil @marib @Menaz @minaahil @Mehar_G786
@Meekaeel @MSC @Minal @mrX @MukarramRana @MumS @Muhammad_Rehman_Sabir @Mawaa_Khan @maryoom
@Nadaan_Shazie @Naila_Rubab @namaal @NamaL @Nikka_Raja @nighatnaseem21 @Noor_Afridi @Noorjee @nizamuddin @Noman-
@Ocean-of-love @onemanarmy @p3arl @Panchii @Pari_Qrakh @Poetry_Lover @Prince-Farry @Princess_Nisa @Princess_E @pyaridua
@Raat ki Rani @raaz the secret @Rahath @Ramsha142 @raji35 @Ramiz @RaPuNzLe @reality @REHAN_UK @Robina_Rainbow
@seemab_khan @Sameer_Khan @Syeda-Hilya @S_ChiragH @sweet-c-chori @ShehrYaar @sikander1111 @shailina @Shahzii_1 @Shoaib_Nasir
@shineday11 @Sabeen_27 @shzd @Shampak_ShooOO @Sunny_ @Silent_tear_hurt @sweet bhoot @sona_monda @silent_heart @shehr-e-tanhayi
@SpectativeSchahzaad @soul_of_silence. @Stylo_Princess @Shona619 @SUMAIKA @soul_snatcher @sweet_lily @sweet_c_kuri @Sweeta
@Toobi @Twinkle Queen @Tanha_Dil @Tariq Saeed @ujalaa @Umeed_Ki_Kiran @Umm-e-ahmad @umeedz @unpredictable2
@Vasim @Wafa_Khan @wajahat_ahmad @X_w @yoursks @Yuxra @Zia_Hayderi @Zaryaab @Ziddi_anGel @zonii @Z-4-Zahid @zealous @Zaad


 
Top