طالبان کا پشاور ایئرفورس کیمپ حملہ، 16 نمازیوں کو شہید کر دیا

  • Work-from-home

iqbal jehangir

Regular Member
Mar 12, 2011
95
17
708
طالبان کا پشاور ایئرفورس کیمپ حملہ، 16 نمازیوں کو شہید کر دیا




پشاور کے قریب انقلاب روڈ پر پاکستان ایئر فورس کے کیمپ پر حملہ کرنے والے13 مسلح دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے،دہشتگرد دو راستوں سے ایئرفورس کیمپ میں داخل ہوئے اور ایک گروہ نے مسجد میں داخل ہو کر فائرنگ کی جس کے باعث مسجد میں موجود 16 نمازی شہید ہو گئے ہیں۔ فوج کے ادارہ تعلقات عامہ کا کہناہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں پاک فوج کے کیپٹن اسفند یار،جوان محمد رضوان اور پاک فضائیہ کے شان طارق ثاقب شہید ہو گئے ہیں ،شہید ہونے والے جوانوں نے دہشتگردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا،کیپٹن اسفند یار نے فرنٹ لائن پر فوجی دستوں کو کمانڈ کر تے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہا جس دوران 13 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ دہشتگر دو مختلف راستوں سے کیمپ میں داخل ہوئے ،ایک گروپ نے کھیتوں کے راستے پیچھے سے حملہ کیا جبکہ دوسرے گروہ نے فرنٹ گیٹ سے حملہ کیا اور اندر داخل ہوتے ہی دہشتگرد چھوٹے چھوٹے گروپوں میں تقسیم ہو گئے جن میں سے ایک گروپ نے مسجد میں داخل ہو کر فائرنگ کر دی جس کے باعث 16 نمازی شہید ہو گئے ہیں ۔سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں13دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جبکہ کلیئرنس آپریشن جاری ہے ،فائرنگ کے تبادلے میں کوئیک رسپانس فورس کےمیجر سمیت 23 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیاہے۔
کالعدم تحریک طالبان نے پشاور ایئرفورس کیمپ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک طالبان کے ترجمان محمد خراسانی نے صحافیوں کو بھیجی گئی ای میل میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔تحریک طالبان کی جانب سے جاری کردہ ای میل میں کہاگیاہے کہ ایئر کیمپ پر حملہ فوجی آپریشن کا جوابی حملہ ہے ۔.

http://dailypakistan.com.pk/peshawar/18-Sep-2015/268960

دہشتگردی اور انتہا پسندی موجودہ صدی کا سب سے بڑا چیلنج ہے اورپاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے اور دہشت گردی کو پھیلانے اور جاری رکھنے میں طالبان ، القاعدہ اور دوسرے اندورونی و بیرونی دہشت گردوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے،جو وزیرستان میں چھپے بیٹھے ہیںاور جن کی دہشت گردانہ کاروائیوں کی وجہ سے ملک کے وجود کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں. طالبان دہشت گرد امن کےد شمن اور انسانیت کے قاتل ہیں۔۔ قتل و غارت کرنا، خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا اورپرائیوٹ، ملکی و قومی املاک کو نقصان پہنچانا، مسجدوںاور امام بارگاہوں پر حملے کرنا اور نمازیوں کو شہید کرناخلاف شریعہ ہے۔ اسلام میں قتل شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ اوربدترین جرم ہے.کسی بھی مسلم حکومت کے خلاف علم جنگ بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانا اور مسلح جدوجہد کرنا، خواہ حکومت کیسی ہی کیوں نہ ہو اسلامی تعلیمات میں اجازت نہیں۔ بے گناہ انسانوں کو سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے قتل کرنا بدترین جرم ہے اور ناقابل معافی گناہ ہے.کیا طالبان نے رسول اکرم کی یہ حدیث نہیں پڑہی، جس میں کہا گیا ہے کہ ”مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے“. اسلام ایک بے گناہ فرد کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے.
.
 

Fatima-

Regular Member
Jun 6, 2015
115
69
78
Allah pak sub ko hidayat naseeb farmye
aur humre pyare Pakistan aur no jawano ki hifazat farmye
 
Top