طالبان کی طلبا اور اساتذہ کے خلاف دہشتگردی

  • Work-from-home

iqbal jehangir

Regular Member
Mar 12, 2011
95
17
708
طالبان کی طلبا اور اساتذہ کے خلاف دہشتگردی


تعلیم کے دشمن، ظالم طالبان ، بے رحم اور انسانیت کے دشمن، دہشتگردوں نے باچا خان یونیورسٹی کے طالبعلموں پر حملہ کیا ہے جو پاکستان کی امیدٰوں اور مستقبل ہیں۔ چونکہ طلبہ سافٹ ٹارگٹ ہیں، ان پر حملے سے زیادہ دہشت پھیلتی ہے، اور دہشت گرد یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ آپریشن ضربِ عضب کے بعد بھی ان میں اب بھی دم خم اور صلاحیت ہے کہ وہ دہشت پھیلا سکتے ہیں۔ معصوم طلباء کو نشانہ بنانابدترین دہشت گردی ہے،علم کے دشمن دہشت گرد زمانہ جاہلیت واپس لانا چاہتے ہیں،پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دہشت گرد ہمارے تعلیمی اداروں پر حملے کر کے ہماری نوجوان نسل کو ملک کے روشن مستقبل سے مایوس نہیں کرسکتے اور وہ اپنے ناپاک عزائم میں ناکام رہیں گے۔ایسی مذموم کارروائیوں سے عوام، حکومت اور فوج کے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
 
Top