عرفہ کے دن

  • Work-from-home

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
اللہ تعالی نے اپنے حبیب پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نسبت سے اس امت کو اپنی بے پایاں رحمتوں اور بیکراں نعمتوں سے سرفراز فرمایاہے جبکہ سابقہ امتوں میں خطاکاروں اور معصیت شعاروں کی بخشش ومعافی کے لئے سخت احکام تھے حتی کہ بنی اسرائیل کے لئے گوسالہ پرستی کے جرم کی معافی کے سلسلے میں فرمایا:

فَتُوبُوا إِلَى بَارِئِكُمْ فَاقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ-

(سورۃالبقرۃ۔54)
توتم اپنے پیدا کرنے والے رب کی بارگاہ میں توبہ کرو! پس ایک دوسرے کو قتل کرڈالو،اس طرح کہ تم میں جونیک ہیں مجرموں کو قتل کرڈالیں ۔
حبیب پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ارشاد فرماتا ہے :

قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ –

(سورۂ زمر۔53)

ترجمہ:اے حبیب (صلی اللہ علیہ والہ وسلم )فرمادیجئے، اے میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے تم اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوبیشک اللہ تمام گناہوں کو معاف کرنے والا ہے ، بے شک وہی خوب بخشنے والا حددرجہ مہربانی فرمانے والا ہے ۔(سورۂ زمر۔53)

اللہ تعالی کا ابرلطف وکرم یو ں توہرآن برستارہتاہے لیکن اس نے اپنے گنہگار بندوں کی خصوصی بخشش ومغفرت کے لئے بعض ایام ولیالی کو متعین فرمایا ہے ، انہیں مقدس ایام مین زوالحجہ کے ابتدائی دس دن شامل ہیں-
ایک مومن مسلمان کی شان یہ ہونی چاہئے کہ اگر اس سے کوئی گناہ سرزد ہوجائے تو اس سے توبہ کرنے میں بالکل سستی اور تاخیر نہ کرے نیز نفس کے مکر اور شیطان کے وسوسہ میں مبتلا ہوکر یہ نہ سوچے کہ میں توبہ پر قائم تو رہ سکوں گا نہیں اس لئے توبہ کیسے کرو کیونکہ جب کوئی بندہ توبہ کرتا ہے تو اس کے پچھلے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں- اگر
توبہ کرنے کے بعد پھر گناہ سرزد ہوجائے تو پھر توبہ کرے۔ چاہے دن میں کئی مرتبہ ایسا ہو، بشرطیکہ توبہ کے وقت اس کے دل میں یہ خیال نہ ہو کہ میں پھر گناہ بھی کروں گا اورتوبہ بھی کرلوں گا بلکہ توبہ کرتے وقت یہی احساس رہے کہ شاید پھر گناہ کرنے سے پہلے مرجاؤں اور یہ توبہ میری آخری توبہ ثابت ہو۔
اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر و احسان ہے کہ اس نے توبہ کا دروازہ کھلا رکھا ہے- عرفہ کے دن بیشمار لوگوں کی مغفرت کی جاتی ہے- اس دن روزہ رکھو اور اللہ تعالیٰ سے گڑگڑا کر اپنے گناہوں سے توبہ مانگو- امید ہے اللہ توالیٰ ہمیں معاف کردے گا
 
Top