علم تجوید، اس علم کو کہتے ہیں جس میں حروف کے نکلنے کی جگہیں اور ان کی حالتیں اور پڑھنے کا طریقہ بیان کیا جاتا ہے۔
علم تجوید کا موضوع: علم تجوید میں قرآن کریم کے حروف سے بحث کی جاتی ہے کہ کہاں سے نکلتے ہیں اور کیسے ادا کئے جاتے ہیں۔
ارکان تجوید: تجوید کے چار ارکان ہیں:
ا۔ حروف کے مخارج کو پہچاننا
ب۔ صفات کا پہچاننا
ج۔ حروف کے احکام کو پہچاننا
د۔ زبان کو صحیح ادا کرنے کا عادی بنانا
مراتب تجوید: تجوید کے تین مراتب ہیں:
ا۔ ترتیل: یعنی بہت ٹھہر کر پڑھنا جیسے عام طور پر قراء حضرات محفلوں میں پڑھتے ہیں۔
ب۔ حدر: اتنی جلدی جلدی پڑھنا کہ حروف بآسانی گنے جائیں اور قواعد بھی نہ بگڑیں۔
ج۔ تدویر: یعنی ترتیل اور حدر کے درمیان پڑھنا جیسے عام طور پر فرض نمازوں میں پڑھاجاتا ہے