علم کے بنا اجالے کہاں

  • Work-from-home
Sep 20, 2008
28
20
0
علم کے بنا اجالے کہاں
ارشادات حضرت سلطان باہو
(۱)
اے طالب! جس کسی نے علم کو جانا اور عمل نہ کیا وہ شخص نامرد ہے۔اور جس نے علم کو جانا اور عمل کیا وہ مرد دانا ہے۔
(۲)
ہر حال میں آدمی کو چاہیئے کہ وہ صاحب علم و شعور ہو ۔
(۳)
علم ہمیشہ عمل کے ساتھ ہی مفید ہوا کرتا ہے۔
(۴)
علم عمل کے لئے ہے، عمل کے بغیر علم بانجھ عورت کی طرح ہے۔
(۵)
وہ علم، علم نہیں جو دنیا کی حرص ہٹاکر آخرت کا خوف پید نہ کرے! ،اورغفلت سے الگ کرکے ہوشیاری ، خدا ترسی اور شب بیداری کی طرف راغب نہ کرے اور حرام و حلال کے درمیان فرق نہ بتائے، بلکہ رشوت خوری ، ریاکاری اور جھوٹ بولنے پر اکسائے اور اپنی جان کے ساتھ ہی انصاف نہ کرے اور احکام دین کو بھلادے اور روپیہ پیسہ اکٹھا کرنے میں کوشان رہے ۔
 
Top