غیر شادی شدہ ہمیشہ شادی شدہ سے دانا ہوتا ہے

  • Work-from-home

Blue-Black

chai-mein-biscuit
TM Star
May 27, 2014
1,921
607
1,213
KARACHI
غیر شادی شدہ ہمیشہ شادی شدہ سے دانا ہوتا ہے جبھی تو وہ غیر شادی شدہ ہوتا ہے۔ —. اللسٹریشن: خدا بخش ابڑو

بیوی بلوغت کی انٹرنیشنل ڈگری ہے۔ اسے سنبھال کر رکھنا ہر شوہر کے فرائض میں شامل ہے ۔ بیوی نئی ہو تو کہیں اور دل نہیں لگتا اور پرانی ہوجائے تو بیوی میں دل نہیں لگتا۔ بیوی شروع شروع میں آپ کے تمام کام کرتی ہے بعدازاں کام تمام کرتی ہے ۔ باپردہ بیوی وہ ہوتی ہے جو شوہر کا دیگر تمام عورتوں سے پردہ کروادے۔ مرد کو اپنی برائی اور کمزوری کا احساس بیوی کے ذریعے ہی ہوتا ہے۔ بیوی آغاز میں محبت دیتی ہے اور انجامِ کار بچے۔
بیوی خوبصورت ہو تو نظر نہیں ہٹتی اور بدصورت ہو تو نظر نہیں لگتی۔ از روئے مذہب ہر بیوی کا ایک شوہر اور ہر شوہر کی کئی بیویاں ہوسکتی ہیں۔ محبوبہ کو بیوی بنانا آسان ہے صرف ایک نکاح خواں، چند گواہ اور چوہارے کی ضروت ہوتی ہے۔ مگر بیوی کو محبوبہ کو بنائے رکھنے کے لیے پوری تنخواہ، پورا دل، پوری آنکھیں، پورا بیڈ روم اور پوری صاف ستھری نیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک بیوی شوہر کا دل اور گھر آنگن صاف رکھتی ہے ۔ وہ بیوی کم، ہدایت اور نیکی کا فرشتہ زیادہ ہوتی ہے۔
 

Museebat

Active Member
Sep 7, 2018
331
279
763
شادی شدہ اور غیر شادی شدہ ہونے کا تعلق والدین کی کمائی سے ہوتا ہے جو والدین زیادہ کماتے ہیں اپنے بچے بچوں کی شادیاں جلدی کر کے دیتے اور جو غریب ہوتے ہیں ان کے بچے اس انتظار میں بھورے ہو جاتے ہیں ... کہ شائد ہماری بھی کبی شادی ہو گی .. اور اکثر فورموں پر وقت تباہ کرتے رہتے ہیں .. لڑکیاں پھسانے میں
 
  • Like
Reactions: shehr-e-tanhayi
Top