قابل فخر پاکستانی خواتین

  • Work-from-home

Zunaira_Gul

TM Star
May 16, 2017
1,268
697
263
پاکستانی لڑکی صالحہ محمود احمد نے برطانیہ کا سب سے بڑا بی بی سی ماسٹر شیف ایوارڈ جیت لیا
۔
۔
۔ ۔ ۔
[IMG]

برطانیہ میں ہونے والے بی بی سی ماسٹر شیف ایوارڈ میں پاکستانی ڈاکٹر صالحہ محمود احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے
صالح محمود احمد برطانیہ کے واٹفور اسپتال میں ڈاکٹر ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ تمام پاکستانی کمیونٹی کے لئے باعث فخر ہے ۔
صالحہ نے مقابلے میں 64 شیف کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ، ان کا کہنا تھا کہ میری دادی اور والدہ مزیدار پاکستانی ڈشیز بناتی تھی ہمیں لوگوں کو کھانا کھلانا اچھا لگتا ہے یہ ہمارے خون میں شامل ہے
( 13 مئی 2017ء )​
 

Zunaira_Gul

TM Star
May 16, 2017
1,268
697
263
پاکستانی لڑکیوں کا انوکھا کارنامہ



آئی ٹی سکیٹر میں پاکستانی نوجوان اپنی صلاحیت کا لوہا خوب منوارہے ہیں، ایسی ایپ بنا لی گئی جو قوت گویائی سے محروم افراد کے کام آئے گی۔

کراچی کی دو با صلاحیت سافٹ ویئر انجینئر لڑکیوں نے دنیا کی پہلی اردو زبان کی ویب ایپلیکشن ’بولو ٹیک‘ ڈیزائن کی ہے۔

یہ سافٹ ویئر قوت گویائی سے محروم بچوں کو بولنے میں مدد فراہم کرے گا، تھراپسٹ کے مشورے کے بعد والدین ایپلیکشن کو استعمال کرسکیں گے۔

اس ایپ کے استعمال کرنے کے بعد والدین کو بار بار اسپیچ تھراپسٹ کے پاس جانا نہیں پڑے گا۔
 

Zunaira_Gul

TM Star
May 16, 2017
1,268
697
263
113411

پاکستانی طالبہ کا حیرت انگیز کارنامہ، دماغ کی موذی بیماری پارکنسنز کے مریضوں کیلئے حیرت انگیز علاج دریافت کر لیا، دنیا بھر کے سائنسدان حیران رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق دماغی بیماری پارکنسنز کا تاحال کوئی علاج سائنسدان دریافت نہیں کر پائےاور اس بیماری کا علاج دریافت کرنے کیلئے دنیا کے چوٹی کے طبی ماہرین اورسائنسدان دن رات کوششوں میں مصروف ہیں۔اس بیماری کا شکار افراد کے عضلات منجمد ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہو جاتے ہیں۔ مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ برطانوی یونیورسٹی آف ویسٹ انگلینڈ.میں زیر تعلیم ایک پاکستانی طالبہ نے اس موذی بیماری کے مریضوں کی زندگی آسان کرنے کیلئے ایک حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دے ڈالا ہے جس پر پوری دنیا کے طبی ماہرین اور سائنسدان حیران رہ گئے ہیں۔ا خباری رپورٹ کے مطابق نیہا چوہدری نامی طالبہ نے ایک ایسی چھڑی ایجاد کی ہے جو دنیا بھر میں پارکنسنز کے لاکھوں مریضوں کے کام آئے گی۔ یہ چھڑی مریضوں کے منجمند عضلات میں حرکت پیدا کرتی ہے جس کی وجہ سے وہ پھر سے چلنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ چھڑی کے ڈیزائن کو سادہ اور عام دکھائی دینے والا رکھ گیا ہے تاکہ اسے استعمال کرنے والے مریضوں کی جانب سے لوگوں کی توجہ مبذول نہ ہو۔ نیہا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے خاندان میں پارکنسنز کی بیماری کو قریب سے دیکھا ہے۔ خصوصاََ ان کے والد اس سے متاثر ہوئے اور چلنے پھرنے کی صلاحیت سے محروم ہو گئے۔ انہوں نے پارکنسنز کے علاج کیلئے تیار کی گئی چھڑی کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پارکنسنز کے مریضوںکیلئے یہ چھڑی اپنے فائنل تعلیمی پراجیکٹ کے طور پر بنائی ہے جس پر 2014میں کام شروع کیا تھا۔ پلاسٹک سے بنی چھڑی میں ہائی ٹیک سینسر انسٹال کئے گئے ہیں جو کہ مریض کے مردہ عضلات کو متحرک کر کے اسے پھر سے چلنے کے قابل بناتے ہیں۔ پارکنسنز بیماری پر تحقیق کرنے والے دنیا بھر کے سائنسدانوں نے پاکستانی طالبہ کی اس ایجاد کو بہت بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ پارکنسنز ایک ایسی دماغی بیماری ہے جس کا تاحال کوئی مناسب علاج دریافت نہیں ہو سکا جبکہ اس کی ادویات بھی بیماری کے اثرات کو صرف عارضی طور پر ملتوی کر سکتی ہیں۔ ایسے میں عضلات کو متحرک کر کے معذوری کا خاتمہ کرنے والی چھڑی اس بیماری کے مریضوں کیلئے واقعی زندگی بدل دینے والی ایجاد ثابت ہو گی۔​
 

Zunaira_Gul

TM Star
May 16, 2017
1,268
697
263
پاکستانی نژاد امریکی خاتون حبا رحمانی ناسا میں انتہائی اہم عہدے پر تعینات
[IMG]
 

Zunaira_Gul

TM Star
May 16, 2017
1,268
697
263
ایک ٹانگ سے محروم پاکستانی لڑکی کی حیرت انگیز اسکیٹنگ
[IMG]


ڈینور : امریکی ریاست کولوراڈو میں مقیم ایک پیر سے محروم 16 سالہ پاکستانی لڑکی انشاء افسر نے اسکیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کرکے دنیا کو حیران کردیا، ویڈیو نے دنیا بھر میں دھوم مچادی۔پاکستان میں 2005ء کے بدترین زلزلے میں اپنی ایکٹانگ سے محروم ہونیوالی انشاء افسر کو امریکی جوڑے نے گود لے لیا تھا جس کے بعد سے وہ امریکا میں ہی مقیم ہیں۔

[IMG]


[IMG]
[IMG]


[IMG]


انشاء افسر کی اسکیٹنگ کے شاندار مظاہرے کی ویڈیو نے دنیا بھر میں دھوم مچادی، وہ ایک پیر سے باآسانی اسکیٹنگ کرسکتی ہیں​
 

Zunaira_Gul

TM Star
May 16, 2017
1,268
697
263
[IMG]

بانو قدسیہ

پاکستان کی معروف ادبیہ بانو قدسیہ کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ۔بانو قدسیہ کے لکھے ہوئے ناول افسانے کہانیاں اردو ادب میں خاص مقام رکھتی ہیں۔ان کے افسانوں اور کہانیوں سے ٹی وی ڈرامے تشکیل دیے گئے۔آپ کی ناول راجہ گدھ ماسٹر پیس گردانا جاتا ہے۔​
 

Zunaira_Gul

TM Star
May 16, 2017
1,268
697
263
[IMG]


کمیلا شمسی

کمیلا شمسی پاکستانی ناول نگار ہیں اور انگریزی زبان میں لکھتی ہیں۔کمیلا نے1973 میں ادبی گھرانے میں آنکھ کھولی ۔انہوں نے بی اے کی ڈگری کریٹیو رائٹنگ میں حاصل کی ۔2013 میں انہیں 20 ینگ برٹش رائٹرز میں شامل کیا گیا۔​
 

Zunaira_Gul

TM Star
May 16, 2017
1,268
697
263
عمیرہ احمد

عمیرہ احمد نئی نسل کی لکھاری ہیں اور نوجوان مرد و خواتین ان کی لکھی ہوئی کہانیاں افسانےاور ناول بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔پیر کامل، شہر ذات ،میری ذات ذرہ بے نشان ،درشہوار اور زندگی گلزار ہے ان کی مشہور ناولز میں سے ایک ہے۔ان ناولز سے ڈرامے بنائے گئے جنہیں ریکارڈ توڑ مقبولیت حاصل ہوئی۔​
 

Zunaira_Gul

TM Star
May 16, 2017
1,268
697
263
فیشن انڈسٹری

[IMG]


ثناء سفینہ

ثناء اور سفینہ فیشن انڈسٹری کا بڑا نام ہیں۔ثناء اور سفینہ کے ڈیجیٹل پرنٹس لان اور لگثرری پرٹ خواتین اولین پسند ہے ۔خواتین عید تہوار پر ثنا اور سفینہ کے بنائے ہوئے ملبوسات پہنا پسند کرتی ہیں۔ دونوں ڈیزائنرز متعدد ایوارڈز جیت چکی ہیں۔​
 

Zunaira_Gul

TM Star
May 16, 2017
1,268
697
263
[IMG]


خدیجہ شاہ

خدیجہ شاہ کے برانڈ اعلان اور سیفآئر نئی نسل کے پسندیدہ برانڈز ہیں۔اعلان برائیڈل اور لگژری پرٹ شادیوں میں خواتین کے پسندیدہ برانڈ ہیں۔سفائر کے ڈیجیٹل پرنٹس نوجوانوں میں خاص طور پر مقبول ہیں۔بہت کم عرصے میں خدیجہ اولین ڈیزائنر کی فہرست میں کھڑی نظر آتی ہیں۔​
 

Zunaira_Gul

TM Star
May 16, 2017
1,268
697
263
[IMG]


شہرزاد رحیم تولہ
شہرزاد نے اپنی ڈگری آرکیٹکچر میں حاصل کی لیکن بعد ازاں عمارتوں کی ڈیزائنگ کرتے کرتے انہوں نے جیولری بھی ڈیزائن کرنا شروع کردی۔شہر زاد ڈائمنڈ پولکی اور قیمتی پتھروں کے ساتھ جیولری ڈیزائن کرتی ہیں۔فیشن شو ہو یا فوٹوشوٹس یا پھر شادی بیاہ کی تقریبات شہزاد کی جیولری خواتین میں بہت مقبول ہورہی ہے۔​
 

Zunaira_Gul

TM Star
May 16, 2017
1,268
697
263
[IMG]


فائزہ چوہدری
فائزہ چوہدری اسلام آباد راولپنڈی کی فیشن انڈسٹری کا بڑا نام ہیں۔سولہ سال سے فائزہ اسٹائلنگ اور میک اپ سے وابستہ ہیں۔ان کے کام میں جدت نفاست انہیں منفرد بناتی ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں دلہنیں اپنے شادی اور ولیمے کے میک اپ کے لئے فائزہ بیوٹی سیلون کا انتخاب کرتی ہیں۔فائزہ کی ہیر کٹنگ اور سٹائلنگ بھی خواتین میں مقبول ہے۔اسلام آباد راولپنڈی میں ہونے والے فیشن ویک ہوں یا فیشن ایونٹ فائزہ بخوبی اپنا کام کررہی ہیں۔​
 

Zunaira_Gul

TM Star
May 16, 2017
1,268
697
263
گولڈن گرل سوئمر کرن خان کے بعد ان کی بہن پلاٹیینم گرل بسمہ خان
[IMG]

پاکستانی خواتین میں ٹیلنٹ بہت ہے، بسمہ خان فوٹو: فائل

لاہور: قومی سوئمنگ مقابلوں میں دو نئے ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ پانچ گولڈ میڈل جیتنے والی بسمہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں نئے قومی ریکارڈ قائم کرنے کی خوشی ہے۔

بسمہ خان نے پچاس میٹر فری اسٹائل میں مقررہ فاصلہ 27.99 سیکنڈ میں طے کرکے اپنی برتری ثابت کی۔ اس سے پہلے بھی یہ اعزاز ریکارڈ 28.08 سیکنڈ کے ساتھ ان کے پاس تھا۔ باصلاحیت سوئمر نے 50 میٹر بٹر فلائی میں میں بھی 29.65 سیکنڈ کے ساتھ ایک اور ریکارڈ اپنے نام کے آگے درج کروایا۔ اولمپئن اور پاکستان کی کامیاب ترین سوئمر کرن خان، سکندر خان اور شہباز خان کے بعد اب خالد زمان خان فیملی کی بسمہ خان سوئمنگ میں بلندیوں کو چھونا چاہتی ہیں۔

[IMG]


ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے 2018 کی نیشنل جونیئر چیمپئن شپ میں 6 گولڈ میڈل کے ساتھ بہترین سوئمر قرار پانے والی بسمہ کا کہنا ہے کہ اولمپکس 2020 کے لیے کوالیفائی کرنا ان کا ٹارگٹ ہے۔اس خواب کی تعیبر پانا اتنا آسان نہیں لیکن محنت ہی وہ واحد راستہ ہے جس پر چل کر اولمپکس میں کوالیفائی کرکے پاکستان کا نام روشن کیا جاسکتا ہے۔

پانی پر حکمرانی کرنے والی بسمہ اب تک کئی انٹرنیشنل ایونٹس میں ملک کی نمائندگی کرچکی ہیں، جن میں 2016 کے ساؤتھ ایشین گیمز، 2016 ساف سوئمنگ چیمپئن شپ، 2016 کی ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ، 2017 کے کامن ویلتھ گیمز، ایشین انڈور گیمز اور 2018 کے ایشین گیمز شامل ہیں، اب ان کا دسمبرمیں فینا ورلڈ چیمپئن شپ ہنگزو چین کے لیے بھی انتخاب ہوچکا ہے، ان مقابلوں میں انہوں نے کئی تمغے بھی اپنے نام کئے ہیں۔

[IMG]


بسمہ خان کہتی ہیں کہ “پاکستانی خواتین میں ٹیلنٹ بہت ہے، خداداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر سوئمنگ میں پہچان تو بنائی جاسکتی ہے لیکن انٹرنیشنل سطح پر ٹاپ سوئمرز میں آنے کے لیے بہت سے چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے،والد صاحب کی رہنمائی اور کوچنگ کے بعد اپنی بہن اور بھائیوں کی حوصلہ افزائی سے اس مقام تک پہنچی ہوں،سوئمنگ سمیت کسی بھی کھیل میں جب تک کھلاڑی کو مکمل توجہ، سہولیات اور اچھی خوراک نہیں ملے گی، اس وقت تک وہ کیسے بین الاقوامی سطح پر حریفوں سے آگے نکل سکتاہے۔

کرن خان کی طرف سے ملنے والی شفقت اور پذیرائی کے سوال پر بسمہ کا جواب تھا کہ میری بہن ہی میرے لیے سب سے بڑی مویٹی ویشن ہیں،ان کےقومی اوربین الاقوامی سطح پر ملنے والے میڈلز سے مجھ میں بھی اسی طرح جیتنےکا جذبہ پیدا ہوتاہے۔ وہ ناصرف میرے لیے رول ماڈل ہیں بلکہ ان تمام پاکستانی لڑکیوں کے لیے ایک مثال ہیں جو کسی نہ کسی شعبے میں خود کو منواکر ملکی کی ترقی اور نیک نامی میں کردارادا کرنے کی خواہش مند ہیں۔

بڑی بہن کرن خان نے بسمہ کے بارے میں کہا کہ اس میں مجھ سے بھی زیادہ ٹیلنٹ ہے، گھر میں موجود والد اور بھائی سمیت سب ہی اس کے کوچ ہیں، ہم بسمہ کو بتاتےرہتے ہیں کہ کس طرح تم ہم سے زیادہ میڈلز اپنے نام کرسکتی ہوں۔ اس میں بہت جوش اور لگن ہے، میرا دعوی ہے کہ بسمہ آنے والے وقتوں کی پلاٹینیم گرل ثابت ہوگی۔

[IMG]


کرن کی طرح سابق انٹرنیشنل سوئمر ،کوچ اور والد خالد زمان کو یقین ہے کہ بسمہ خان وہ سب کچھ حاصل کرسکتی ہیں جس کی تمنا ایک کامیاب سوئمر کرتا ہے۔یہ ہماری فیملی کی اب آخری سوئمر ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ خالد زمان خاندان کا پاکستانی سوئمنگ تاریخ میں نام ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے۔
 

Zunaira_Gul

TM Star
May 16, 2017
1,268
697
263
پشاور کی کوہ پیما عظمی یوسف پاکستان میں 8 ہزار میٹربلند آٹھ چوٹیوں میں سے کسی ایک کو سر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ لیکن یہ ان کا پہلا معرکہ نہیں ہوگا۔ اس سے پہلے عظمی شمالی پاکستان میں واقع گولڈن پیک کہلانے والے پہاڑ ’’سپانٹک‘‘ کو سر کرنے والی پہلی خاتون تھیں۔
[IMG]

[IMG]
 

Zunaira_Gul

TM Star
May 16, 2017
1,268
697
263
8 سالہ پاکستانی عائشہ ایازنے ورلڈ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
[IMG]

عائشہ نے کم عمر تائیکوانڈو کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا: فوٹو: احتشام بشیر

سوات: 8 سالہ عائشہ ایاز نے ورلڈ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

عائشہ ایاز کا تعلق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے علاقہ سوات کے شہر میں مینگورہ سے ہے۔ 8 سالہ عائشہ نے دبئی میں ہونے والی ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں حصہ لیا اور پہلے ہی بین الاقوامی ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

تائیکوانڈو میں کم عمر کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والی عائشہ آیاز نے گزشتہ سال انڈر 23 گیمز میں حصہ لیا اور بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ عائشہ آیاز کو دبئی میں جاری ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئین شپ کے لیے چنا گیا اورانہوں نے کم عمرتائیکوانڈو کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
 

Zunaira_Gul

TM Star
May 16, 2017
1,268
697
263
Balochistan is more than a story of Bullets and Blasts
The First female councillor of
college of physician and surgeons of Pakistan
from Balochistan Prof Ayesha Siddiqa Pride Of Balochistan

[IMG]
 

Zunaira_Gul

TM Star
May 16, 2017
1,268
697
263
پاکستانی طالبہ دانیہ حسن نے کم عمرترین ایمرجنگ ینگ لیڈرایوارڈ حاصل کرلیا

[IMG]

18سالہ دانیہ ایمرجنگ لیڈرکااعزازپانےوالی کم عمرترین پاکستانی طالبہ بن گئی ہیں، فوٹوانٹرنیٹ

واشنگٹن: نوجوان پاکستانی طالبہ دانیہ حسن نے امریکا میں ایمرجنگ ینگ لیڈر کا ایوارڈ حاصل کرلیا دانیہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی پاکستان کی کم عمر ترین لڑکی بن گئی ہیں۔

18 سالہ دانیہ سمیت دنیا بھر کے 10 نوجوانوں کوینگ ایمرجنگ لیڈر کا ایوارڈ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سےگزشتہ روز واشنگٹن میں منعقد ایک تقریب میں دیا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے دانیہ کو یہ ایوارڈ تعلیم کے شعبے میں اپنی خدمات انجام دینے، امن اور مفاد عاممہ کےلیےکام کرنے پر دیا گیا۔ دانیہ سمیت یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے دیگر نوجوانوں کا تعلق عراق، انڈونیشیا، ترکی، بنگلہ دیش، لتھوانیا، ناروے، جنوبی افریقہ، پاناما اور تاجکستان سے ہے۔

[IMG]


امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ ایوارڈ نوجوانوں کو، تعلیم کے شعبے میں خدمات انجام دینے، امن اور مثبت کردار اداکرنے کےلیے دیا جاتا ہے۔ تقریب میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری سمیت امریکی حکام، پاکستان بزنس کونسل کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ اعزاز چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی خواتین روشن ذہن، پرعزم اور جذبوں سے سرشار ہیں۔

[IMG]


18 سالہ دانیہ حسن پاکستان بھر میں تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کی خواہاں ہیں۔ دانیہ دو سال قبل 2016 میں جان ہاپکنزیونیورسٹی کے ایکسچینج پروگرام میں شرکت کرچکی ہیں اور انہوں نے رضاکاروں کی مددسے ’فن ٹو لرن‘ نامی ادارے کی بنیاد رکھی۔ یہ ادارہ پسماندہ علاقوں میں سہولیات سے محروم اسکولوں میں بچوں کےلیے غیر نصابی پروگراموں کا انعقاد کرتا ہے۔

[IMG]


دانیہ اوران کی ٹیم حفظان صحت کے اصولوں اور صحت سے متعلق موضوعات پر تبادلہ خیال کرتی ہے، ماحولیاتی آگاہی اور صاف ستھرے ماحول، اسکولوں کی حفاظت، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور اپنے دفاع کے حوالے سے بھی کام کرتی ہیں۔
 

Zunaira_Gul

TM Star
May 16, 2017
1,268
697
263
شکریہ نرگس آپ کی وجہ سے پاکستان میڈل جیتنے والوں کی لسٹ میں آگیا
ایشین گیمز 2018 میں پاکستان کے لیے نرگس نے کراٹے میں میڈل جیتا

[IMG]
 

Zunaira_Gul

TM Star
May 16, 2017
1,268
697
263
[IMG]


پشاور سے تعلق رکھنے والی طالبہ حفصہ جمال نے نابینا افراد کے لئے اہم ڈیوائس ’’سونک آئی ‘‘ تیار کر لی ہے جو ان کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کی نشاندہی کر کے انہیں چلنے میں مدد دیتی ہے ۔

حفصہ کے مطابق یہ آلہ نیویگیشن نظام سے لیس سفید چھڑی پر نصب ہے جس میں بزر کے ساتھ سنسر بھی ہے جو راستے میں حائل رکاوٹ آنے پر بند ہو جاتا ہے جس سے نابینافرد کو رکاوٹ کا پتہ چل جاتا ہے۔ حفصہ جمال کا مستقبل سے متعلق کہنا ہے کہ وہ اس ڈیوائس کے لئے ایک موبائل ایپ بھی تیار کر رہی ہیں جس سے نابینا افراد کو چھڑی کے استعمال کے بغیر فونز کے ذریعے چلنے میں مدد ملے گی۔
 

Zunaira_Gul

TM Star
May 16, 2017
1,268
697
263
نازک ہاتھوں میں بھاری اوزار تھامے پاکستان کی پہلی خاتون مکینک
[IMG]

عظمیٰ نے مکینکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی اور ورکشاپ پر ملازمت بھی کررہی ہیں—فوٹو اے ایف پی




ہاتھوں میں اوزار تھامے گاڑیوں کی مرمت کرتی عظمیٰ نواز کو پاکستان میں عمومی طور پر حیرت زدہ رویے کے سامنا کرنا پڑتا ہے جو بعدازاں احترام میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

ملتان سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ پہلی خاتون مکینک نے صنفی رجحانات کو مسترد کرتے ہوئے نہ صرف مکینکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی بلکہ اس کے بعد گاڑیوں کے مرمتی گیراج میں ملازمت بھی حاصل کرلی۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ نواز کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے خاندان کی مالی حالت بہتر بنانے کے لیے فرسودہ خیالات کے برعکس جا کر اسے ایک چیلنج کے طور پر لیا، جب لوگ مجھے کام کرتا دیکھتے ہیں تو بہت حیران ہوتے ہیں۔

پنجاب کے مشرقی حصے کے نواحی گاؤں دنیا پور سے تعلق رکھنے والی اس باہمت لڑکی نے اپنا تعلیمی سفر تعلیمی وظائف کے بل بوتے پر پورا کیا اور تعلیم حاصل کرنے کی لگن میں اگر پیسوں کی کمی ہوئی تو فاقے بھی کیے۔

[IMG]

عظمیٰ کو اپنا شوق پورا کرتے ہوئے دیکھ کر والد بھی خوش ہیں—فوٹو:اے ایف پی


خیال رہے کہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں جہاں خواتین کو اپنے حقوق کے لیے بھی جدو جہد کرنے پڑتی ہے اور عموماً دیہی علاقوں میں کم عمری میں شادیاں کر دی جاتی ہیں وہاں عظمیٰ نواز کی یہ کامیابی حیران کن ہے۔

پر عزم آواز میں ان کا کہنا تھا کہ ’کوئی مشکل میرے حوصلے اور عزم کو توڑ نہیں سکتی، انہی قربانیوں اور مشکلات کو جھیلنے کی بدولت آج میں تعلیم مکمل کر کے ملتان میں ٹویوٹا ڈیلرشپ میں کام کررہی ہوں۔

ایک سال سے ملازمت کرنے والی عظمیٰ نواز کو ٹائر نکالتے، انجن کا جائزہ لیتے اور اوزاروں سے کام کرتا دیکھ کر گیراج میں آنے والے گاہک کچھ لمحے کے لیے ہکا بکا رہ جاتے ہیں۔

اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ایک شخص ارشد احمد کا کہنا تھا کہ ایک لڑکی کو بھاری بھرکم ٹائر نکالتے اور گاڑیوں میں واپس لگاتے دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔

دوسری طرف عظمیٰ کے ساتھ کام کرنے والے دیگر افراد اس کی صلاحیتوں سے خاصے متاثر نظر آتے ہیں ان کا کہنا ہے وہ تمام کام خود کرتی ہے اسے جو بھی کام دیا جاتا ہے وہ پوری لگن اور ہمت کے ساتھ اسے انجام دیتی ہیں۔

اس بارے میں عظمیٰ کے والد نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں لڑکیوں کے ورکشاپس میں کام کرنے کی ضرورت نہیں یہ مناسب نہیں لگتا ، لیکن یہ اس کا شوق ہے ، مجھے خوشی ہے کہ وہ اسے پورا کررہی ہے
 
Top