قرآن مجید کی خصوصیات

  • Work-from-home

Sumi

TM Star
Sep 23, 2009
4,247
1,378
113
قرآن کریم وہ مقدس کتاب ہے جو صاف لفظوں میں یہ دعوٰی کرتی ہے کہ میں خدا کی طرف سے ہوں اور خدا کا کلام ہوں۔
* قرآن عظیم وہ معظم کتاب ہے جس کو ایسی ہستی نے پیش کیا جس کے وجود باوجود سے کسی کو انکار نہیں اور جو تمام عیوب سے پاک ہے۔
* قرآن مجید وہ مقدس کتاب ہے جس نے انتہا درجہ کے تاریک زمانہ میں نازل ہو کر دنیا میں ظاہری اور باطنی روشنی پھیلائی اور علم و عدل تہذیب و تمدن کا علم بلند کیا۔
* قرآن وہ عظیم کتاب ہے جس نے نہایت شدت کے ساتھ صاف صاف الفاظ میں تمام معاصی کی تردید کی۔
*قرآن وہ پاک کتاب ہے جس نے صاف الفاظ میں تمام برائیوں کو بیان کیا۔
* قرآن وہ پاک کتاب ہے جو علوم شرائع کا سر چشمہ ہے۔
*قرآن مقدس وہ کتاب ہے جس کی مثل فصاحت و بلاغت میں کسی اعتبار سے کوئی نہیں بنا سکا۔
* قرآن وہ کتاب ہے جس نے ہر قسم کے مضامین کو تہذیب و متانت سے ادا کیا ہے۔
* قرآن پاک وہ کتاب ہے جو زمانہ نزول سے آج تک ہر طرح محفوظ ہے۔
*قرآن کریم وہ کتاب ہے جس کی زمانہء نزول سے آج تک کی صحیح تاریخ مدوٌن ہے ۔
* قرآن پاک وہ کتاب ہے کہ اسکے لکھنے والوں کی مسلسل سند قرآن کے زمانہ نزول سے آج تک موجود ہے ۔
* قرآن وہ کتاب ہے کہ اس سے قوانین فوجداری زراعت تجارت و عبادت و اعتقادات و معاملات وغیرہ کے متعلق لا تعداد مسائل نکالے گئے ہیں صرف امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے تیرہ لاکھ مسائل نکالے ہیں۔
* قرآن وہ کتاب ہے جس سے ایک متبحر عالم اور ایک ان پرھ دونوں ہی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔
*قرآن ہی وہ کتاب ہے بار بار پڑھنے سے بھی جی نہیں اکتا بلکہ مذید چاشنی ملتی ہی جاتی ہے۔
*قرآن وہ کتاب ہے جس کے حاملوں کاتبوں اور قاریوں کی مسلسل تاریخ موجود ہے اور اسکی شرح و علوم متعلقہ کے حاملوں کی بھی صحیح سوانح حیات مسلسل موجود ہے جس کا علمائے مذاہب غیر کو بھی اعتراف ہے ۔
*قرآن وہ کتاب ہے جس کی تلاوت ہمیشہ چوبیس گھنٹہ دنیا میں جاری ہے اور جاری رہے گی۔
*قرآن وہ کتاب ہے جس پر عمل چوبیس گھنٹہ دنیا میں ہمیشہ سے جاری ہے اور تاقیامت جاری رہے گا۔
*قرآن وہ کتاب ہے جس کی حفاظت کا ذمہ خود رب کائنات نے لیا ہے ۔
* قرآن ایک ایسی کتاب ہے جو تمام عالم میں شائع ہے لیکن ایک لفظ کا بھی اختلاف نہیں ہے۔
*قرآن وہ کتاب ہے جس نے پہلے پہل ملوکیت و ملوک پرستی کی تر دید کی ہے۔
* قرآن وہ کتاب ہے جس کی تعلیم فطرت انسانی اور عقل سلیم کے موافق ہے۔
*قرآن وہ کتاب ہے جس نے مساوات کو قائم کیا ۔
*قرآن وہ کتاب ہے جس نے توحید خالص کو شائع کیا۔
* قرآن وہ کتاب ہے جس نے سرمایہ داری کی مذمت کی۔
*قرآن وہ کتاب ہے جس نے مکمل قانون وراثت موافق عمل و فطرت پیش کیا۔
*قرآن وہ کتاب ہے جس نے عورتوں کے احترام و حقوق قائم کئے۔
*قرآن وہ کتاب ہے جس نے غلاموں کی آزادی کے لئے دروازہ کھولا۔
*قرآن وہ کتاب ہے جس نے تحقیق و تدقیق و انکشافات علمیہ کا دروازہ کھولا۔
*قرآن وہ کتاب ہے جس نے فرد اور جماعت دونوں کیلئے ترقی کی راہ کھولی اور مناسب ضوابط پیش کئے۔
*قرآن ایسی کتاب ہے جس کے منزل من اللہ ہونے میں کسی بھی فرقے کو شک و شبہ نہیں ہے۔
*قرآن وہ کتاب ہے جس کی تفسیر و تشریح خود صاحب کتاب نے کی اور صاحب کتاب کے شاگردوں نے قلمبند کیا۔
* قرآن وہ کتاب ہے جس کی شرح کی حفاظت و نصرت کے لئے صد ہا علوم ایجاد ہوئے۔
******
 
Top