لوٹا :p

  • Work-from-home

selfish_man

Senior Member
Oct 14, 2013
779
213
43
29
karachi

ایک اداکارہ نے اپنے لیے ہیروں کا ایک ہار منتخب کیا جس کے لیے اسے رقم درکار تھی۔ وہ ایک سیاستدان کے پاس گئی اور کہنے لگی۔ آپ مجھے دس لاکھ روپے دے دیں، مجھے بہت سخت ضرورت ہے۔ میں پرسوں آپ کو لوٹا دوں گی۔ یہ میرا وعدہ ہے۔


سیاستدان نے اُسے رقم دے دی جس سے اس نے اپنا من پسند ہار خرید لیا۔


تیسرے دن اداکارہ وہی ہار پہن کر اور ایک عدد لوٹا لے کر سیاستدان کے گھر گئی اور بولی، یہ لیجیئے میں حسب وعدہ آپ کو لوٹا دے رہی ہوں۔ سیاستدان بہت جزبز ہوئے تو وہ بولی،

میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ " پرسوں آپ کو لوٹا دوں گی۔" رکھ لیں، ویسے بھی یہ آپ کے لیے بہت کام کی چیز ہے


 
Top