مسجد کی فضیلت

  • Work-from-home

yoursks

Always different.., Confirm
VIP
Jul 22, 2008
17,222
8,013
1,113
دعاؤں میں
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جو شخص مسجد بنائے (اور) اس کے ذریعے سے اللہ کی رضا چاہے تو اس کیلئے بہشت میں اس (مسجد) جیسا گھر بناتا ہے"۔ صحیح بخاری و صحیح مسلم
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اللہ کو مسجدیں بہت زیادہ محبوب ہیں اور بازار انتہائی ناپسند ہیں"۔ صحیح مسلم
سیدنا ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جو کوئی دن کے اول حصے میں یا دن کے آخری حصے میں مسجد کی طرف جائے اللہ اس کیلئے بہشت میں مہمانی تیار کرتا ہے"۔ صحیح البخاری و صحیح مسلم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جب تم میںسے کوئی شخص وضو کرے اور بہت اچھے طریقے سے وضو کرے اور پھر مسجد کا قصد کرے تو ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں نہ ڈالے کیونکہ بے شک وہ اس وقت نماز میں ہوتا ہے" سنن ابی داؤد
"مسجد میں ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں نہ ڈالو۔ مسند احمد
 
Top