موصل کا معرکہ

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


يہ دليل اور سوچ نا صرف يہ کہ غير دانشمندانہ بلکہ ناقابل عمل بھی ہے کہ جب بھی دنيا کے کسی بھی حصے ميں کسی بھی ظالم حکومت يا جابر حکمران کی جانب سے ظلم کيا جاۓ اور عام انسانوں کے خلاف ناانصافی پر مبنی برتاؤ کا کوئ واقعہ پيش آۓ تو امريکی حکومت کو بغير کسی پس و پيش کے اپنی فوجيں ميدان جنگ ميں اتار دينی چاہيے۔


امريکی حکومت کے پاس نا تو اس قسم کے وسائل ہيں اور نا ہی ہميں اقوام متحدہ کی جانب سے کوئ ايسا جامع مينڈيٹ ديا گيا ہے کہ ہم دنيا کے تمام تنازعوں کے فوجی حل کے ليے وسائل فراہم کر سکتے ہيں۔


جيسا کہ ميں نے پہلے بھی کہا تھا کہ ہميں برما ميں جاری نسلی تشدد کے حوالے سے شديد تشويش ہے۔ تاہم دوسرے ممالک کے اقدامات کے ليے امريکہ کو مورد الزام قرار نہيں ديا جا سکتا ہے۔


امريکہ، عالمی برادری کے ساتھ مل کر برما کے مقامی رہنماؤں بشمول مسلمانوں، بدھ مذہب کے پيروکاروں اور روہنگيا سميت ديگر ذمہ دار نمائيندوں کو يہ باور کروا رہا ہے کہ تشدد کو فوری بند کيا جاۓ، پرامن حل کے ليے گفتگو کا آغاز کيا جاۓ اور اس بات کو يقینی بنايا جاۓ کہ ان واقعات کے ضمن ميں ايسی فوری اور شفاف تحقيقات کی جائيں گی جن ميں قانون کی بالادستی اور قواعد کو ملحوظ رکھا جاۓ گا۔


امريکہ کو پاکستان کے بعض میڈيا فورمز پر اس حوالے سے ہدف تنقيد بنايا جا رہا ہے کہ ہم برما میں تشدد کو ختم کرنے کے ليے اپنی افواج کيوں نہيں بيجھتے۔ فرض کريں کہ اگر امريکہ برما ميں نسلی تشدد کے خاتمے کے ليے اپنی افواج بھيج دے تو پھر کيا امريکہ پر يہ الزام نہیں لگايا جاۓ گا کہ يہ دوسرے خودمختار ممالک پر حملہ کرتا ہے اور وہاں پر مستقل فوجی بيس تعينات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے؟


يہ امر قابل افسوس ہے کہ کچھ راۓ دہندگان مسلمانوں کی تکاليف کے ليے امريکہ پر الزام دھر رہے ہيں، باوجود اس کے کہ امريکہ نے بغير کسی مذہبی تفريق کے تشدد اور قدرتی آفات سے متاثرہ خطوں ميں عام شہريوں کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرنے کے ليے ہميشہ اپنا کردار ادا کيا ہے۔ ايک جانب تو يہ دعوی کيا جاتا ہے کہ امريکہ مسلمانوں پرہونے والے ظلم پر خاموش تماشائ بنا رہتا ہے ليکن يہ باور نہيں کروايا جاتا کہ يہ امريکہ ہی تھا جس نے کوسوو اور بوسنیا کے مسلمانوں کو غیر مسلم لوگوں کے مظالم سے بچانے کی کوششيں کيں تھيں۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


[email protected]


www.state.gov


https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu


http://www.facebook.com/USDOTUrdu


https://www.instagram.com/doturdu/


https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
Masha Allah aap barhy masbat andaz or shaistagi se America ki policies ky difaa main masroof e amal hain Lekin yeh haqeeqat bhi roz e roshan ki tarah ayaa'N hai keh American Insaaniyat ki bunya par kisi mulk main apni forces nahi utaarti balkeh apny dereena mafaadaat ki khatir forces bhejti hain jis mulk main Qudrati wasaail ki bharmaar ho wahaa'N dair nahi ki jati
Burma main Muslims ki nasal kashi ho rahi hai lekin dunya khamosh hai Aqwam e muttahida ko bhi main America hi samjhta hoon wahaan bhi mazaalim ki shunwai nahi hoti
 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


عراق کے مختلف شہروں ميں عوامی مقامات سے داعش کے ظلم سے عبارت بے شمار نشانياں ہٹانے کا کٹھن کام شروع ہو چکا ہے۔ باوجود اس کے کہ داعش کے مجرموں نے عراقی عوام پر اپنے تسلط کو برقرار رکھنے کے ليے بربريت کی مثاليں قائم کر ديں، عراقی عوام کی جرات اور استقامت نے اس بات کو يقينی بنا ديا ہے کہ وہ اپنے طرز زندگی کو دوبارہ بحال کر ليں گے۔


کچھ عراقی شہريوں کے تاثرات جو اپنے قصبوں اور شہروں ميں واپس آ کر ازسرنو اپنی زندگی کے معمول بحال کرنے کے ليے پرعزم ہيں۔






فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ






 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


موصل کے بچوں اور شہريوں کے ليے ازسر نو روز مرہ زندگی کے معمولات کو بحال کرنا انتہائ کٹھن مرحلہ ہے اور ماضی قريب ميں داعش کے مظالم کے زخم بھی ابھی تازہ ہيں۔ تاہم موصل کے بہادر اور حوصلہ مند بچے ماضی کو فراموش کر کے اپنے ليے ايک بہتر اور خوشحال مستقبل کے حصول کے ليے پرجوش ہيں۔





فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ








 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ







موصل ميں زندگی کی بحالی کا عمل جاری۔


خوف اور بربريت کے ليے مشہور سڑک کو علم اورتعليم کے حصول کا ذريعہ بنا ديا گيا۔


موصل کی بہادر عوام اپنی روز مرہ زندگی سے داعش کی بربريت کے ہر نشان کو مٹانے کے ليے پرعزم


https://tinyurl.com/y7pslqyr


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ




داعش کے تسلط سے آزادی ملنے کے بعد عراقی اب اپنے دل کی بات بلاخوف و خطر کرتے ہیں۔ زندگی کو دوبارہ سے بحال کرنے کا عمل جاری ہے، دکانیں و بازار کھل رہے ہیں۔



https://alshahidwitness.com/life-returns-mosul-markets/


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


موصل ميں داعش کے تسلط کے خاتمے کے 8 ماہ بعد ادبی ثقافت کی بحالی

ايک ايک کتاب کے ذريعے موصل کی بحالی کا عمل جاری

عراقی شہری فہد کا کہنا ہے کہ

"وہ کتابوں کو جلا رہے تھے، ثقافت کو تباہ کر رہے تھے اور لوگوں کی سوچ کو برباد کر رہے تھے۔ وہ ہماری تاريخ کو ہمارے ذہنوں سے نکالنے کے درپے تھے۔ داعش کے ليے لوگوں پر اپنا تسلط قائم کرنے کے ليے ضروری تھا کہ وہ ثقافت کو ختم کريں اور علم تک رسائ کے تمام راستے بند کر ديں۔ ان (داعشی) قابضين نے قريب ايک لاکھ کتابيں ضائع کر ديں"۔

داعش نے نا صرف يہ کہ شہريوں کو نشانہ بنايا اور ان پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کی بلکہ انھوں نے موصل شہر کی تاريخ، ثقافت اور ادبی تہذيب کو بھی نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔

داعش کی شکست کے بعد اب يہ شہر اور اس کے بہادر شہری اپنی شناخت کے حصول کے ليے بھرپور کوششيں کر رہے ہيں۔

ايک بہادر عراقی شہری کی حيرت انگيز کہانی جس نے نا صرف يہ کہ کتابوں سے اپنی رغبت کو برقرار رکھا بلکہ عراق کی اگلی نسل ميں بھی ادب سے محبت کے جذبے کو برقرار رکھنے کے ليے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ




داعش کی جھوٹی خلافت کی شکست کے ساتھ عالمی برادری ضروت مند عراقی شہريوں کو معياری طبی سہولتيں مہيا کرنے کے ليۓ پرعزم

https://medium.com/@who/iraq-we-help-critically-ill-children-to-live-598457dc5d33

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ



موصل کے شہری رمضان ميں داعش کے ڈھاۓ گۓ مظالم کی تفصيل بتا رہے ہيں۔ برسوں بعد يہ پہلا موقع ہے کہ موصل کے شہری داعش کی غير موجودگی ميں آزاد فضا ميں ماہ رمضان کی خوشياں منا رہے ہيں۔

داعش کے دہشت گردوں نے متعدد بار انسانيت کے خلاف اپنے مظالم کی توجيہہ پيش کرنے کے ليے مذہبی نعروں کا سہارا ليا ہے اور اپنی نام نہاد خلافت کی اس انداز ميں تشہير کی ہے کہ جيسے وہ پورے معاشرے کے ليے تحفظ اور سکون کا باعث بنيں گے۔

ليکن اب عراقی شہری جنھوں نے براہراست داعش کے مظالم اور ان کی بربريت کا سامنا کيا ہے، حقائق بيان کر رہے ہيں جن سے داعش کا حقيقی چہرہ بے نقاب ہو گيا ہے۔

خوشحالی اور امن کے دعوؤں کے برعکس، موصل کے مسلمان ماہ رمضان ميں بنيادی مذہبی فرائض کی انجام دہی سے بھی قاصر تھے۔

موصل ميں داعش کی حتمی شکست کے بعد عام شہريوں کی مشکلات کا بھی خاتمہ ہو گيا ہے۔

موصل کے آزاد شہری اب ماہ رمضان کی خوشياں روايتی جوش وخروش اور مذہبی جذبے سے سرشار ہو کر منا رہے ہيں۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/


 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ




موصل ميں رمضان کے مبارک مہينے کی رونقيں بحال-

جہاں دنيا بھر کے مسلمان رمضان کے مہينے ميں روايتی جوش وخروش کا مظاہرہ کر رہے ہيں، اسی طرح موصل کے شہری بھی داعش کی شکست کے بعد پہلی بار آزاد فضا ميں رمضان کی خوشيوں ميں شريک ہيں۔

دنيا بھر کے مسلمانوں کے ليے رمضان کا مہينہ روزہ، عبادات اور افطار کے ذريعے انسان دوستی اور بھائ چارے کا پيغام لے کر آتا ہے۔ ليکن موصل کے مسلمان جو گزشتہ تين برسوں سے اپنی زندگيوں کی بقا کے ليے لڑ رہے تھے، رمضان کا مہينہ انھيں محض اچھے دنوں کی ياد دلاتا تھا جب وہ داعش کے دہشت گردوں کی خونی کاروائيوں سے بچنے کی حکمت عملی کی بحاۓ مذہبی روايات اور فرائض کی ادائيگی ميں صرف کرتے تھے۔

موصل کے شہری رمضان کی روايات اور برکات سے محروم تھے اور داعش کے زير اثر خوف کے عالم ميں زندگی گزارنے پر مجبور تھے۔

تاہم اس سال ان کے خواب اور ان کی خواہشات حقيقت کا روپ دھار چکی ہيں اور وہ بھی دنيا بھر کے مسلمانوں کی طرح رمضان پورے جوش وخروش سے منا رہے ہيں۔

ايک مقامی عراقی شہری نے اس سال رمضان کے موقع پر اپنی خوشيوں کو ان الفاظ کے ساتھ بيان کيا

"اس سال رمضان کے مہينے کا موازنہ گزشتہ برسوں سے کيا ہی نہيں جا سکتا ہے۔ اس وقت ہم ايک قيد ميں تھے۔ ہر چيز پر پابندی تھی۔ مجھے رمضان سے بے انتہا لگاؤ ہے کيونکہ اس مہينے ميں اپنے آپ سے، اپنے گھر والوں سے اور اپنے لوگوں سے ايک خاص قربت محسوس کرتا ہوں۔ ميں اپنی زندگی کو دوبارہ حاصل کر کے بے انتہا خوشی محسوس کر رہا ہوں، بالکل اسی طرح جيسے داعش کے وجود سے پہلے رمضان کے مہينے ميں محسوس کيا کرتا تھا۔"

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

 
  • Like
Reactions: minaahil

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


بصرہ سے ايک تھيٹر کمپنی کے گروپ کا رمادی شہر آمد پر پرتپاک استقبال۔ تھيٹر کمپنی نے سٹيج پرفارمنس سے سب کے دل جيت ليے۔

عراقی عوام کی مزاحمت، بے مثال قربانياں اور ان کا عزم ان کے ليے آزادی کی نويد لے کر آيا ہے اور عام لوگ ايک بار پھر سکون کے ماحول ميں زندگی کی رعنائيوں سے لطف اندوز ہو رہے ہيں۔

عام عراقی عوام کی جانب سے روايتی ثقافتی سرگرميوں ميں بڑھ چڑھ کر شرکت داعش کی اس دقيانوسی سوچ اور طرز زندگی کی بھی نفی ہے جو وہ تشدد اور انتہا پسندی کے ذريعے عام لوگوں پر مسلط کرنا چاہتے تھے۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

موصل ايک بار پھر عالمی خبروں کا موضوع – ليکن اس بار اچھی خبروں کے ساتھ!

موصل ميں دوسرے عالمی امن فيسٹيول کی تياروں کے ليے عراقی نوجوان متحرک

داعش کی موصل ميں مکمل شکست کے محض چند ماہ بعد يہاں کے شہری ايک نۓ جذبے اور ولولے کے ساتھ شہر کی رونقيں بحال کرنے کے ليے پرعزم ہيں۔

موصل ميں منعقد ہونے والے اس عالمی امن ميلے ميں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے فن کار شريک ہوں گے اور معاشرے کے مختلف طبقوں اور سوچ کے حامل افراد کے مابين باہم رواداری اور برداشت کی ضرورت کے حوالے سے پيغام کو اجاگر کريں گے۔



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/


 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

"موصل شہر ميں رنگوں کی موجودگی اسے مزید خوبصورت بنا ديتی ہے"


موصل ميں مقامی مصور داعش کے تشہيری نعروں کو اميد کے پيغامات سے صاف کر رہے ہيں۔ شہر بھر ميں ديواروں پر داعش کے نعروں کو مصوری کے خوبصورت شاہکاروں سے دھندلانے سے شہری کے بچوں کی نفسيات پر بہت مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہيں۔

ايک مقامی عراقی مصور کی جرات سے بھرپور تخليقی کاوش جس نے تہيہ کر ليا ہے کہ وہ موصل کے گلی کوچوں سے داعش کی علامات، تصاوير اور پيغامات کو صاف کر کے ہی دم لے گا۔ يہ علامات اور نعرے ان تلخ يادوں کی تاريخ ليے ہوۓ ہيں جب داعش کے دہشت گردوں نے عوام پر خوف اور بربريت کے ذريعے اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کی تھی۔

اب ايک باہمت تخليق کار ان يادوں کو مٹا رہا ہے اور ان کی جگہ فن اور تخليقی صلاحيتوں کو بروۓ کار لا کر امن، محبت اور اميد کا پيغام اجاگر کر رہا ہے۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/


 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


by Us Dot,


https://www.iraqinews.com/iraq-war/eighteen-islamic-state-members-including-leader-arrested-in-mosul/


موصل – جو کبھی داعش کا محفوظ ترين ٹھکانہ تھا، اب ايک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے۔

تازہ خبروں کے مطابق موصل ميں داعش کے ايک اہم سرغنہ سميت 18 دہشت گردوں کو گرفتار کر ليا گيا ہے۔

گزشتہ دسمبر ميں عراقی وزيراعظم نے اعلان کيا تھا کہ سال 2014 سے داعش کے زير اثر علاقوں کو آزاد کروا ليا گيا ہے۔ تاہم اب بھی داعش کے کچھ ايسے بچے کھچے متحرک گروہ موجود ہيں جنھيں مقامی پوليس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی عراقی شہريوں کے باہمی تعاون اور سپورٹ سے کيفر کردار تک پہنچايا جا رہا ہے۔

موصل کے شہريوں کا عزم، ارادہ اور مستقل مزاجی دنيا بھر کے مہذب معاشروں کے ليے مشعل راہ ہے، جنھوں نے برسابرس تک دنيا کی بدنام ترين دہشت گرد تنطيم کا ڈٹ کر مقابلہ کيا اور آج ان دہشت گرد عناصر سے اپنا شہر واپس لينے ميں کامياب ہو گے ہيں جنھوں نے خوف اور دہشت کے ذريعے ان پر حکومت کرنے کی کوشش کی تھی۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/


 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ



کسی بھی معاشرے ميں تخليق کے شعبے سے وابستہ آرٹسٹ اپنی اچھوتی تخليقی کاوشوں سے معاشرے کی مجموعی ذہنی کيفيت کے اظہار اور اس کو اجاگر کرنے ميں نہايت اہم کردار ادا کرتے ہيں۔

عراق کے شہر موصل ميں تخليق کار نا صرف يہ کہ ماضی کے سياہ اوراق کو سامنے لا رہے ہيں بلکہ اس ضرورت کو بھی پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہيں کہ ايک پرامن اور خوشحال مستقبل کے ليے عوامی سطح پر اميد اور نۓ جذبے کو بيدار کيا جاۓ۔

حال ہی ميں کچھ نوجوان عراقی تخليق کاروں نے عام سڑکوں پر اپنے فن کے نمونے سب کے سامنے آويزاں کيے جن کے ذريعے سماجی تناؤ کے ساتھ ساتھ ايک دہائ سے جاری تشدد کے نتيجے ميں بغداد کی کھوئ ہوئ شناخت کو اجاگر کيا گيا۔

عوام کے سامنے پيش کيے جانے والی ان تخليقی نمونوں کے ذريعے ماضی کی تکاليف اور کرب کے اظہار کے ساتھ ساتھ مستقبل کے ليے اميد بھی بيدار کرنے کی کوشش کی گئ، ايک ايسا مستقبل جس ميں ديرپا امن کے ساتھ معاشرے کے تمام طبقات کو يکساں حقوق حاصل ہوں گے۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/


 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


عراق کے شہر موصل ميں سال 1855 ميں تاريخی عيسائ سکول قائم ہوا تھا، جسے داعش نے تباہ و برباد کر ديا۔ علاقے سے داعش کے تسلط کے خاتمے کے بعد سکول کی تعمير نو کی گئ اور اب يہاں پر دربارہ درس و تدريس کا آغاز ہو چکا ہے۔

مقامی لوگوں کی کاوشوں سے اس تاريخی سکول کو دوبارہ فعال کر ديا گيا ہے۔

جہاں تک تعليم، سکولوں اور خاص طور پر بچيوں کے ليے علم کی فراہمی کا تعلق ہے تو اس ضمن ميں داعش کا نقطہ نظر کسی سے پوشيدہ نہيں ہے۔

يہ کوئ اتفاق نہيں ہے کہ موصل اور ديگر عراقی شہروں ميں داعش کے تسلط کے دوران سکولوں کو دانستہ نشانہ بنا کر ايک حکمت عملی کے تحت تباہ کيا گيا۔

داعش نے اپنے الفاظ اور اعمال سے بارہا يہ ثابت کيا ہے کہ يہ گروہ نا صرف يہ کہ تعليم کے مخالف ہے بلکہ علم اور شعور کو اپنی دقيانوسی سوچ اور وجود کے ليے خطرہ سمجھتا ہے۔

داعش کی شکست کے بعد موصل ميں عام عراقی شہريوں کی اميديں دوبارہ زندہ ہو گئ ہيں۔

اس تاريخی سکول کی ازسر نو تعمير سے مقامی شہريوں کے ارادے اور عزم کی عکاسی ہوتی ہے جو اپنے بچوں کو تعليم اور شعور کے ذريعے اپنے معاشرے کو بہتری کی جانب لے جانا چاہتے ہيں اور معاشرے کے تمام طبقوں کے ليے برداشت اور رواداری کے اصولوں کو پنپتے ہوۓ ديکھنا چاہتے ہيں۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
 
Top