مچھلی کی کڑھی

  • Work-from-home

Princess Mahi

Newbie
Dec 19, 2009
6,698
2,761
0
مچھلی کی کڑھی
اجزاء:
مچھلی کا گوشت کلو
گھی ایک کپ
ہلدی چائے کا چمچہ
پیاز 50گرام
ادرک/لہسن(پیسٹ) ایک کھانے کا چمچہ
سرخ مرچ حسب ضرورت
بیسن 125گرام
ہری مرچیں 6عدد
ہرا دھنیا، پو دینہ چند پتیاں
دہی دو کپ
نمک، سفید زیرہ حسب منشاء

ترکیب:
لہسن ،پیاز اور ادرک کو چھیل کر باریک کاٹ لیں۔ مچھلی کے گوشت کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اس کے بعد فرائی پین میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں اس میں ہری مرچیں، ہرا دھنیا، پو دینہ، ہلدی، سرخ مرچیں، نمک، پیاز، ادرک، لہسن کو اچھی طرح بھون لیں۔ اس کے بعد بیسن کو پانی میں گھول کر بھنے ہوئے مصالحے میں ڈال دیں اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں اور اس مکس آمیزے کو چولہے پر رکھ دیں۔ مچھلی کے ٹکڑوں پر نمک اور لہسن لگا کر کچھ دیر رکھا رہنے دیں اس کے بعد کڑاہی میں ڈیپ فرائی کر لیں۔ مچھلی کے تلے ہوئے ٹکڑوں کو دہی اور بیسن کے مکس آمیزہ میں ہلکی آنچ پر پکائیں جب کڑھی گاڑھی ہو جائے تو چولہے سے نیچے اتار لیں اور زیرے کا بھگار لگائیں مچھلی کی مزیدار کڑھی تیار ہے
 
  • Like
Reactions: FAIZY007
Top