نبیوں کے سلطان

  • Work-from-home

TM DON

TM Star
Dec 18, 2009
1,566
3,112
713
45
pakistan rwp

دھوم مچا دو چاروں طرف یہ کر کے تم اعلان
آج آئے دنیا میں ہیں نبیوں کے سلطان
بارہ ربیع الاول کے دن آقا آئے دنیا میں
ان کی آمد پر رحمت کے بادل چھائے دنیا میں
جشن مناﺅ تم آقا کا خوش ہو گا رحمان
کعبے نے ہے سلامی دی سب نبیوں کے سردار کو
امت کو جو جان سے پیارا اس امت کے غمخوار کو
جشن منا کے کر لو سب تم بخشش کا سامان
آمد کے دن سب دنیا پر ابر کرم کا چھایا تھا
دائی حلیمہ نے آکر آقا کو سینے لگایا تھا
دائی حلیمہ تیرے مقدر پر ہم سب قربان
آمد کی ہے دھوم مچا کے گیت نبی کے گاﺅ بھی
جھنڈے اور جھنڈیاں لگا کر اپنے گھر کو سجاﺅ بھی
آقا کا ہے مدح خوان یارو خود رحمان
آقا کی آمد پر سارے ابر کرم کے چھائے
ثاقب تیری حیثیت کیا ہے جو گیت نبی کے گائے
آقا کا تو مدح خوان ہے رب کا سارا قرآن
 
  • Like
Reactions: mojo
Top