نحوست - اسلام کی نظر میں

  • Work-from-home

Sumi

TM Star
Sep 23, 2009
4,247
1,378
113
نحوست - اسلام کی نظر میں

--------------------------------------------------------------------------------

بسم اللہ الرحمن الرحیم


الحمد للہ و الصلاۃ والسلام على رسولہ و آلہ و صحبہ، وبعد:

ماہ و سال لیل و نہار اور وقت کے ایک ایک لحے کے خالق اللہ رب العزت ہیں ۔اللہ نے کسی دن یا کسی گھری کو منحوس قرار نہیں دیا ۔ ہاں جو حادثہ یا واقعہ تقدیر میں لکھ دیا گیا ہے وہ ہو کر ہی رہنا ہے۔اگر کسی دن کوئی حادثہ یا غمناک واقعہ رونما ہو جائے تو اس کا مطلب یہ ہرگزنہیں کہ وہ منحوس ہے۔اصل میں یہ توہمانہ خیالات غیر مسلم اقوام کے ذریعے اسلام میں داخل ہوئے ہیں ۔
مثلا ہندؤں کے ہاں شادی کرنے سے پہلے دن اور وقت متعیں کرنے کے لیے بنڈتوں* سے پوچھا جاتا ہے اگر وہ رات ساڑھے بارہ بجے کا وقت مقرر کر دے تو اسی وقت شادی کی جائے گی۔ اس قوت سے آگے ہیچھے کرنا بد فالی سمجھا جائے گا۔

اسی طرح مغربی دنیا میں 13 کے عدد کو منحوس سمجھا جاتاہے۔یہی فاسد خیالات مسلم قوم میں در آئے ہیں ۔اس لیے صفر کی ابتدائی تیرہ تاریخوں کو منحوس سمجھا جاتا ہے ۔ان ابتدائی تاریخوں کو تیرہ تیزی کہتے ہیں ۔ ان کی نحوست کوزائل کرنے کے لیے مختلف عملیات کئے جاتے ہیں۔
یہ سب جہالت کی باتیں ہیں دین اسلام کے روشن صفحات اسی توہمات سے پاک ہیں اور دنوں میں سے کسی دن کو منحوس سمجھ کے شادی سے رک جانا کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ۔اس کی مثال یہ ہے کہ عرب والے شوال کے مہینے میں شادی نہیں کیا کرتے تھے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خیال باطل کو ختم کر کے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے شوال کے مہینے میں شادی کی۔

چنانچہ ایک موقع پرسیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا تھا کہ
“میری شادی بھی شوال میں ہوئی اور رخصتی بھی شوال میں ہوئی ۔ اگر یہ منحوس ہے تو مجھ سے زیادہ نصیبے والی کون عورت ہے “

یعنی گھریلوزندگی مجھ سےزیادہ کامیاب کس نے گزاری؟
اس لیے مسلمانو قطعا آپ کو دل سے یہ بات نکال دینی چاہیے ماہ و سال میں کوئی دن منحوس بھی ہو سکتا
اور جو ایک روایت پیش کی جاتی ہے۔

یوم الاربعاءیوم نحس مستمر
“بدھ کا دن برقراررہنے والا منحوس دن ہے “
امام صاغانی اور ابن الجوزی نے اسےموضوع ( من گھڑت )قرار دیا ہے ۔ اسکی کوئی اصل نہیں ۔

بلکہ کسی دن یا کسی مہینے کومنحوس کہنا درحقیقت اللہ رب العزت کے بنائے ہوئے اس زمانہ میں جو لیل و نہار پر مشتمل ہے نقص اور عیب لگانے کے مترادف ہے۔اور س چیز سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان الفاظ میں روک دیا ہے:

“اللہ نے فرمایا !آدم کا بیٹا مجھے گالی دیتا ہے حالانکہ میں زمانہ ہوں ، میرے ہاتھ میں حکم ہے میں ہی دین اور رات کوبدلتا ہوں “
بخاری مسلم

معلوم ہوا کہ دن رات اللہ کے پیداکردہ ہیں کسی کو غیب دار ٹھرانا خالق و مالک کی کاریگری میں درحقیقت عیب لگانا ہے۔


 

yoursks

Always different.., Confirm
VIP
Jul 22, 2008
17,222
8,013
1,113
دعاؤں میں
mashaAllah sumi jee bohat achi sharing hai.. Allah ta'laa aap ko jaza-e-khair ataa farmaye.. (ameen).

Hum sub Allah ki makhlooq hain or Hazrat Muhammad salallah-o-Alaih-e-Wasallam ke ummati hain.. hum par laazim hai keh jis cheez ka Rasool-ullah salallah-o-Alaih-e-Wasallam ne hukam diya woh karen or jis cheez se manaa farmaya uss se door rahaen, isee maen hamari kamyabi hai, iss dunya maen bhee or uss dunya maen bhee jis ka koi end naheen hai..

do pray for me as well as for whole ummah
 
Top