ٹیکے لگا رہا ہے سو ہے وہ بھی ڈاکٹ

  • Work-from-home

selfish_man

Senior Member
Oct 14, 2013
779
213
43
29
karachi
ٹیکے لگا رہا ہے سو ہے وہ بھی ڈاکٹر
پڑياں بنا رہا ہے سو ہے وہ بھی ڈاکٹر
ورزش كرا رہا ہے سو ہے وہ بھی ڈاکٹر
الو بنا رہا ہے سو ہے وہ بھی ڈاکٹر

دولت كما رہا ہے سو ہے وہ بھی ڈاکٹر

ڈسپنسر، حكيم ، پڑی باز ڈاكٹر
عطار و ويد و ہوميو نباض ڈاكٹر
ہمسائے سارے ہمدم ودمساز ڈاکٹر
اپنا بجا رہا ہے ہر اك ساز ڈاكٹر

سب كو سنا رہا ہے سو ہے وہ بھی ڈاکٹر

ياں آدمی پہ جان كو وارے ہے ڈاكٹر
اور آدمى كو آپ ہی مارے ہے ڈاكٹر
کپڑے پہنا کے کپڑے اتارتا ہے ڈاكٹر
ہر شخص ديكھو پھر بھی پكارے ہے ڈاكٹر

گھر گھر جو جا رہا ہے سو ہے وہ بھی ڈاکٹر

بیٹھے ہیں ڈاکٹر ہی دکانیں لگا لگا
اور ڈاكٹر ہی پھرتے ہيں كاروں ميں دیکھنا
ان كے مطب بھی شہروں ميں بكھرے ہیں جا بجا
كس كس طرح يہ بیچیں ہیں ہر سمت مشورہ

دھکے جو كھا رہا ہے سو ہے وہ بھی ڈاكٹر

كيپسول، ٹیکے ، گولياں شربت ہزارہا
بيمار آدمى كے ليے نسخہ ء شفا
روزانہ لائے کمپنی والا نئى دوا
طے ہے ہر اك دوا كا كميشن جدا جدا

ان سے كما رہا ہے سو ہے وہ بھی ڈاكٹر

سرجن كى فيس اور ہے ، فزيشن كى فيس اور
گولى نگلنا اور ہے، ٹيكے كى ٹیس اور
غربت ميں فيس اور، اور برائے رئيس اور
جی پی یہ كہہ رہا ہے دے مجھ كو تيس اور

دل كو جلا رہا ہے سو ہے وہ بھی ڈاكٹر

 
Top