پاکستان نے بھارت کے جواب میں ایٹمی میزائل چلا دیا

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے آبدوز سے کروز میزائل بابر تھری فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ کروز میزائل 450 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اپنے ہدف کو آسانی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اس سے پہلے بابر ون اور بابر ٹو کو فائر کرنے کا بھی کامیاب تجربہ کر چکا ہے، تاہم بابر تھری کی آبدوز سے لانچنگ سے پاکستان نے اس میدان میں بھی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، چیف آف ایئر سٹاف اور چیف آف نیول سٹاف نے بھی قوم اور ٹیم کو اس تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے۔
 
Top