پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مزید 8گینز ورلڈ ریکارڈز توڑ دیئے گئے

  • Work-from-home

yoursks

Always different.., Confirm
VIP
Jul 22, 2008
17,222
8,013
1,113
دعاؤں میں
پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مزید 8گینز ورلڈ ریکارڈز توڑ دیئے گئے، کیپٹن ارباب بازی لے گئے، سجاد حسین نے الٹے ہاتھوں کی مدد سے مسلسل ایک گھنٹہ 2759پش اپس لگاکر امریکہ کا 1940 پش اپس کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، محمد شاہد نے بھارت کا 28 سالہ پرانا ریکارڈ مسلسل ایک گھنٹہ سیدھے ہاتھوں کے ساتھ 4248 پش اپس لگاکر عالمی ریکارڈ توڑ دیا‘کیپٹن ارباب نے24 گھنٹوں میں 50524پش اپس لگا کر امریکی ریکارڈ توڑ دیا، ۔ محمد اشرف نے اپنا ہدف صرف12 گھنٹوں میں ہی عبور کرلیا :


پنجاب یوتھ فیسٹیول میں گینز ریکارڈتورنے کا سلسلہ دوسرے روز 27فروروی بھی جاری رہا، نوجوانوں نے مزید 8 ریکارڈز توڑنے کی کامیاب کوشش کی۔ کیپٹن ارباب نے 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ پش اپس لگانے کا ریکارڈ توڑ کر تیسرا گینز ریکارڈبھی اپنے نام کرلیا۔ پنجاب سپورٹس بورڈ جمنیزیم میں جاری گینز انفرادی عالمی ریکارڈز میں پاکستان کے سجاد حسین نے الٹے ہاتھوں کی مدد سے مسلسل ایک گھنٹہ 2759پش اپس لگاکر امریکہ کا 1940 پش اپس کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ محمد شاہد نے بھارت کے بوجیندر سنگھ کا اٹھائیس سالہ پرانا ریکارڈ مسلسل ایک گھنٹہ سیدھے ہاتھوں کے ساتھ 4248 پش اپس لگاکر توڑ دیا۔ بوجیندر سنگھ کا3877 پش اپس لگانے کا ریکارڈ تھا۔ 12گھنٹے میں زیادہ پش اپس لگانے کا ریکارڈ ظفر اقبا ل نے قائم کیا ۔ انہوں نے برطانیہ کا 19 ہزار 325 پش اپس کا ریکارڈ 25693پش اپس کے ساتھ توڑا۔ 12گھنٹے میں زیادہ پل اپس کا ریکارڈ کاشف علی نے توڑا جنہوں نے برطانیہ کا 4020 پش اپس کا ریکارڈ 4375 پش اپس لگاکر اپنے نام کیا۔ ایک گھنٹے میں40 پاؤنڈ وزن کے ساتھ الٹے ہاتھوں پر پش اپس لگانے کا برطانیہ کا 663 پش اپس کا ریکارڈ ندیم عباس نے توڑا۔ ندیم عباس صرف 27 منٹ میں سابقہ ریکارڈسے آگے نکل گئے اور مجموعی طور پر 1489 پش اپس لگاکر نیا ریکارڈ قائم کیا۔6 گھنٹے میں سب سے زیادہ 3288پل اپس کا برطانوی ریکارڈ توڑنے کیلئے ساجد اکرم اور امجد تبسم نے پل اپس لگائے تاہم ساجد اکرم 3673پل اپس لگا کرگینز ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ۔24 گھنٹے میں سب سے زیادہ46001 پش اپس لگانے کا امریکی ریکا رڈکیپٹن ارباب نے بڑے مارجن سے توڑ دیا انہوں نے 24 گھنٹوں میں 50524 پل اپس لگا کر گینز ریکارڈ اپنے نام کیا جبکہ 24 گھنٹے میں4030 پل اپس کا امریکی ریکارڈ محمد اشرف کے نام رہا۔ محمد اشرف نے اپنا ہدف صرف12 گھنٹوں میں ہی عبور کرلیا اور 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 7548 پل اپس لگا کرگینز ریکارڈ اپنے نام کیا۔


 
Top