پیار، محبت، اُلفت یا غفلت

  • Work-from-home

Seemab_khan

ღ ƮɨƮŁɨɨɨ ღ
Moderator
Dec 7, 2012
6,424
4,483
1,313
✮hმΓἶρυΓ, ρმκἶჰནმῆ✮

...السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ...


.ہم اپنے بچوں کے ساتھ بے حد پیار،محبت اور اُلفت کرتے ہیں
اگر میں یہ کہوں کہ ہم اندھا دھند عشق کرتے ہیں تو بھی غلط نہ ہوگاہم سب والدین کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ ہمارے بچے بہترین زندگی گزاریں ان کو کبھی بھی کوئی مصیبت نہ آئے انہیں کڑی دُھوپ میں چلنا نہ پڑے اور اس بے رحم معاشرے کے سفاک اور گھیٹا لوگوں سے ہمارے بچوں کا واسطہ نہ پڑے۔
جتنا ہم اپنے بچے کو دُنیا سے محفوظ رکھتے ہیں اتنا ہی ہم ان سے عشق کرتے ہیں اور وہ جس چیز کی خواہش کرتے ہیں ہم بچوں کی ہر وہ خواہشات پوری کرتے ہیں وہی چاہت ہماری دیوانگی کا ثبوت ہے
یہ سب ہمارے مغالطے ہیں۔


حقیقت اس سے مختلف ہے بچوں پر ایک ظلم تو ہم یہ کرتے ہیں کہ ہم انہیں اپنی مرضی کی زندگی جینے کی اجازت نہیں دیتے یہاں تک کہ انکی شادی کے بعد بھی والدین مع دیگر رشتہ دارنوبیاہتا جوڑے کے ساتھ ہنی مون پر بھی ساتھ چل پڑتے ہیں۔ جس معاشرے میں شادی شدہ اولاد کے ساتھ اس رویےّ کو محبت کی معراج تصور کیا جاتا ہو وہاں جوان ہوتی ہوئی اولاد کو کتنا بچا کر رکھا جاتا ہوگا۔ اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔

بچوں کے ساتھ دوسرا ظلم یہ کرتے ہیں کہ ان کی’’مہا حفاظت‘‘ کرتے ہیں۔ یہ بیماری اپر مڈل کلاس میں زیادہ ہے۔ بچی اٹھارہ سال کی ہوگئی ہے، اس کا ڈرائیونگ لائسنس بننا ہے، اس کے لیے فلاں بندے کو فون کرو تاکہ وہ بغیر جھنجھٹ کے لائسنس بنوا لے۔

لڑکے/لڑکی کا بینک میں کھاتہ کھلوانہ ہے تو بینک منیجر کو فون کرو کہ ہم آرہے ہیں، تمام فارم پر کرکے رکھے، بچہ بس آنکھیں بند کرکے دستخط کرے گا۔

بچوں کے داخلہ فارم تک ہم خودپر کرتے ہیں، انہوں نے لاہور سے اسلام آباد جانا ہو تو بس کی ٹکٹ ان کے ہاتھ پر رکھتے ہیں،

کسی سرکاری دفتر میں ان کا جانا ضروری ہے تو پہلے کوئی سفارش ڈھونڈتے ہیں تاکہ ہمارا بچہ ایک سے دوسرے دفتر میں چکر ہی نہ کاٹتا رہے۔

ہم چاہتے ہیں کہ بچے بس دل لگا کر پڑھیں اوراعلیٰ ٰنمبر لیں۔

آن لائن ٹکٹ کیسے خریدنی ہے،

شناختی کارڈ کیسے بنوانا ہے،

بینک میں کھاتہ کیسے کھلوانا ہے،

بیمہ کیسے کروانا ہے،

پاسپورٹ کیسے بنوانا ہے۔

یہ باتیں سیکھنا ضروری نہیں سمجھتے بلکہ، امتحان میں اچھےنمبر لینے زیادہ ضروری سمجھتےہیں۔ بچوں کی اس مہا حفاظت کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جب وہ اپنی تعلیم مکمل کرکے کالج/یونیورسٹی سے نکلتے ہیں تو انہیں عملی دنیا کا کچھ پتہ نہیں ہوتا، یکدم جب انہیں نصابی تعلیم سے باہر نکل کر اس بےرحم دنیا کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو وہ اس کے لیے تیار نہیں ہوتے کیونکہ ہم نے انہیں سوائے پڑھائی کے کوئی کام سکھایا ہی نہیں ہوتا۔

یہ زندگی کی مہارت سکھانے کی فیس ہے
میں نصابی پڑھائی کے خلاف نہیں، اسکول کی پڑھائی بنیاد بنانے کے لیے ازحد ضروری ہے، جو باتیں ایک دفعہ اسکولوں میں بتادی جاتی ہیں وہ زندگی میں دوبارہ کوئی نہیں بتاتا، مگر اسکول کی پڑھائی کے ساتھ یہ بھی اتنا ہی ضروری ہے کہ آپ کا بچہ لائف اسکلز(زندگی گزارنے کی مہارت ) سیکھے، جونہی آپ کا بیٹا یا بیٹی اٹھارہ سال کا ہو اسے کہیں کہ نادرا کے دفتر جائے، ٹوکن لے اور قطار میں کھڑا ہو کر اپنا شناختی کارڈ بنوائے، نادرا والے ا س سے کچھ کاغذات مکمل کروائیں گے وہ کاغذات اکٹھے کرے گا/گی، اس کے دو ہفتوں بعد شناختی کارڈ ملے گا،

اسی طرح ایک عام آدمی کی طرح وہ اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائے، بینک میں کھاتہ کھلوائے، تمام فارم خود پر کرے، اپنا اے ٹی ایم کارڈ بنوائے، پاسپورٹ بنوائے۔

جس دن آپ کا لڑکا/ لڑکی یہ تمام کام خود کر لے اس دن آپ دھوم دھام سے اس کی اٹھارہویں سالگرہ منائیں،

اس دوران وہ اتنا کچھ سیکھ چکا/چکی ہوگا /گی جو بارہ برس کی اسکولنگ میں نہیں سیکھ پایا ہوگا۔

ایک کام اور کریں، جتنے پیسے آپ اس کی تین ماہ کی اسکول فیس کے بھرتے ہیں، اتنی رقم اس کے بینک میں جمع کروا دیں اور اسے کہیں کہ وہ ان پیسوں سے اپنی مرضی کا کوئی بھی’’کاروبار‘‘ کرکے منافع کمانے کی کوشش کرے، یہ کام کچھ بھی ہوسکتا ہے، مثلاً کپڑے ڈیزائن کرکے کسی بوتیک پر رکھوا دے، کسی اسٹاک بروکر کے پاس کھاتہ کھول کر حصص کی خرید و فروخت کرلے یا کہیں سے کوئی شے سستے داموں خرید کر بازار میں بیچ دے۔

آپ اسے کہیں کہ اس بات کی پروا نہیں کرنی کہ پیسے ضائع ہو جائیں گے یا گھاٹا پڑ جائے گا کیونکہ ان پیسوں کے ساتھ اس نے گھر کا کوئی خرچہ نہیں چلانا یہ تمام پیسے اس سوچ کے ساتھ خرچ کرنے ہیں کہ جیسے کہ میں بچے کے اسکول کی فیس ۔

اسطرح یہ اپنے بچے کو زندگی کی مہارت سکھانے کی فیس ہے جو میں نے لازما بھرنی ہے جب آپکا بچہ پاسپورٹ بنوانے جائے گا تو ممکن ہے کوئی ایجنٹ اسے ٹھگ لے، جب وہ بینک میں جائے گا تو ایک کاؤنٹر سے دوسرے کاؤنٹر پر خوار ہوگا، ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کےلئے طویل قطار میں کھڑا ہونا پڑے گا،
پیسے کمانا چاہے گا تو اسے سمجھ ہی نہیں آئے گی کہ کیا کرنا ہے، پھر اسے پیسے کی قدر محسوس ہوگی،
ان سب مراحل سے گزرنے کے بعد چھ ماہ میں آپ کا بچہ کندن بن جائے گا، دنیا کے وہ اصول سیکھ جائے گا جو کہ کسی بھی اسکول و کالج میں نہیں پڑھائے جاتے۔

اگر اسے یہ اصول سکھانے میں آپ کامیاب ہوجاتے ہیں تو سمجھئے کہ آپ نے اپنے اولاد کے ساتھ محبت کا حق ادا کر دیا ہے۔
 

Seemab_khan

ღ ƮɨƮŁɨɨɨ ღ
Moderator
Dec 7, 2012
6,424
4,483
1,313
✮hმΓἶρυΓ, ρმκἶჰནმῆ✮
@Hudx @Stunning_beauty @Zia_Hayderi @Fadiii @Aqsh_Arch @St0rm @Museebat
@Don @saviou @Shiraz-Khan @shehr-e-tanhayi @Hoorain @RedRose64
@Aaylaaaaa @minaahil @Umm-e-ahmad @H@!der @khalid_khan @Untamed-Heart @Sehar_Khan
@duaabatool @Armaghankhan @zaryaab-irtiza @DiLkash @seemab_khan @Mahen @Masha
@Cyra @Kavi @rooja @Aaidah @BeautyRose @Gaggan @hasandawar @AnadiL @Prince-Farry
@Hasii @Masha @Bird-Of-Paradise @Besharam @shzd @hinakhan0 @zehar @bilal_ishaq_786
@Belahadi @Manahi007 @BeautyRose @ujalaa @*Sonu* @Guriyaa_Ranee @illusionist
@sonu-unique @shahijutt @ujalaa @Layla @Fantasy @Babar-Azam @AM_ @Princess_Nisa
@Shanzykhan @sweet bhoot @NXXXS @IceCream @zahra1234 @AnadiL @Basitkikhushi
@Pari @whiteros @namaal @Abid Mahmood @Iceage-TM @Toobi @i love sahabah @Zunaira_Gul
@NamaL @Fa!th @MSC @yoursks @thefire1 @nighatnaseem21 @Fanii @naazii @Miss_Tittli
@junaid_ak47 @Guriya_Rani @Azeyy @Gul-e-lala @maryamtaqdeesmo @HorrorReturns
@shzd @p3arl @Atif-adi @Lost Passenger @marzish @Pakhtoon @candy @Asma_tufail
@Rubi @Tariq Saeed @Mas00m-DeVil @Wafa_Khan @amazingcreator @marib @Raat ki Rani
@Ghazal_Ka_Chiragh @Binte_Hawwa @sweet_c_kuri @sabha_khan40 @Masoom_girl @hariya
@Aayat @italianVirus @Ziddi_anGel @sabeha @attiya @Princess_E @Asheer @aira_roy
@shailina @maanu115 @Dua001 @pyaridua @xortica_ @DesiGirl @huny @AshirFrhan
@Rahath @Shireen @zonii @Noor_Afridi @sweet bhoot @Lightman @Noorjee @hafaz
@Bela @LuViSh @aribak @BabyDoll @Silent_tear_hurt @gulfishan @Manxil @arzi_zeest
@errorsss @diya. @isma33 @hashmi_jan @smarty_dollie @Era_Emaan @mashooma
@saimaaaaaaa @Nighaat @crystal_eyez @Mantasha_Zawaar @zaatzarra @reality
 

arzi_zeest

Senior Member
Jul 2, 2018
940
554
93
It mean practical life jeena nhi seekhate.
Waise etne zarori nhi yeah sub seekhna waqt ane PR a jata hai sub. Asal tarbiyat krna zarori hai Jo aj kal bahut kum parents krte hain
Acha khilana pehnana perhana es ko ajj k parents tarbiyat samjhte hain jub k tarbiyat yeah nhi
 
  • Like
Reactions: Seemab_khan

Seemab_khan

ღ ƮɨƮŁɨɨɨ ღ
Moderator
Dec 7, 2012
6,424
4,483
1,313
✮hმΓἶρυΓ, ρმκἶჰནმῆ✮
It mean practical life jeena nhi seekhate.
Waise etne zarori nhi yeah sub seekhna waqt ane PR a jata hai sub. Asal tarbiyat krna zarori hai Jo aj kal bahut kum parents krte hain
Acha khilana pehnana perhana es ko ajj k parents tarbiyat samjhte hain jub k tarbiyat yeah nhi
sb sy bari cheez trbiyat hoti hy beshak..... aaj kl maa'on ny trbiyat sy ziada dressing py tawajjo dyni shuru krdi hy...
2nd yeh k bachy ko yeh sb aana chaiye.. na ye k parhaya tou bht jayee bt na us my confidence or na kisi sy kis waqt kesi baat krny ki tameez ho..
 
  • Like
Reactions: arzi_zeest

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
Bahot zabardast sharing hai siso

Taleem mein kamyaabi k sath sath Amali zindagi mein kamyaabi hasil karna b zaroori hai. Aur yeh kamyaabi maidaan e amal mein utarnay k baad hi haasil ho sakti hai.
 
  • Like
Reactions: Seemab_khan

arzi_zeest

Senior Member
Jul 2, 2018
940
554
93
sb sy bari cheez trbiyat hoti hy beshak..... aaj kl maa'on ny trbiyat sy ziada dressing py tawajjo dyni shuru krdi hy...
2nd yeh k bachy ko yeh sb aana chaiye.. na ye k parhaya tou bht jayee bt na us my confidence or na kisi sy kis waqt kesi baat krny ki tameez ho..
Bilkul sahi kaha sis zaida dressing aur jin PR tawojo zarori nhi on PR tawojo
Confidence nhi over confidence hai aj k bacho mein na bado ka adab na on se baat krne ki tameez tuo aiso k liye yeah ? sekhna mushkil nhi
 
Last edited:
  • Like
Reactions: Seemab_khan
Top