کفن چور جنتی

  • Work-from-home

selfish_man

Senior Member
Oct 14, 2013
779
213
43
29
karachi
بغداد شریف میں ایک پارسا عورت رهتی تھی . اسی زمانه میں وہاں کوئی کفن چور بھی رها کرتا تھا .
جب وه پارسا عورت اس دنیا سے رخصت هوئی تو اس کفن چور نے بھی اسکا جنازه پڑھا تاکہ اس کی قبر دیکھ سکے .
جب رات هوئی تو وه کفن چور اس پارسا عورت کی قبر پر گیا اور قبر کھودی . جب اس نے کفن کو هاتھ لگایا تو اس پارسا عورت نے چور کا هاتھ پکڑ لیا اور کہا ،
" الله کی شان هے که ایک جنتی کسی دوسرے جنتی کا کفن چرا رها هے " .
یه سن کر کفن چور لرز گیا اور کہنے لگا که اے پارسا بی بی !
تیرے جنتی هونے میں تو شک نہیں لیکن میں نے تو ساری زندگی مردوں کے کفن چرائے هیں ، میں کیسے جنتی هو سکتا هوں ؟
اس پر وه عورت بولی ،
" الله تعالی نے مجھے بخش دیا اور جس جس نے میرا جنازه پڑھا ، اسے بھی بخش دیا اور تو نے بھی میرا جنازه پڑھا هے " .
اس پر وه کفن چور شرمندہ هوا ، اس نے توبه کی اور اپنے زمانے کا قطب بن گیا .
( بحواله شرح الصدور )
 
Top