کیا آپ کو معلوم ہے؟

  • Work-from-home

H@!der

Super Star
Feb 22, 2012
8,413
3,070
1,313


چندہ جمع کرنے اور کسی کی خوبصورتی کو چندے آفتاب چندے مہتاب کہنے میں کیا رشتہ ہے ؟ یہ رشتہ لفظ "چند" کا ہے ۔ فارسی لفظ چند کا مطلب ہوتا ہے کسی قدر، تھوڑا سا، کچھ۔
گزاری تھیں خوشی کی چند گھڑیاں
انہیں کی یاد میری زندگی ہے
اردو میں اسی سے لفظ چندہ بن گیا۔ جب کسی کام کے لئے چندہ جمع کیا جاتا ہے تو بہت سے لوگ کچھ، تھوڑی تھوڑی سی رقم دیتے ہیں۔
اورکسی کے حسن کی تعریف میں چندے آفتاب اور چندے ماہتاب کا مطلب ہے کہ وہ کچھ کچھ سورج سی اور کچھ کچھ چاند سی لگتی ہے، یا لگتا ہے۔
چند سے ہی لفظ "چنداں" کا رشتہ بھی ہے جو اکثر اس طرح بولا جاتا ہے:
"آپ کو اس معاملے میں فکر کرنے کی چنداں ضرورت نہیں ۔ میں ہوں نا"۔ یعنی لفظ چنداں ذرا سا، تھوڑا سا یا بالکل کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔


 
  • Like
Reactions: Nooray
Top