گڑھے مُردے اُکھاڑے جا رہے ہیں.... مَنِشؔ شُکلا

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
گڑھے مُردے اُکھاڑے جا رہے ہیں
تن آور جسم گاڑے جا رہے ہیں
یقیناً کوئی ویرانہ سجے گا
گھروندے پھر اُجاڑے جا رہے ہیں
تمہیں بد نام تک ہونے نہ دیں گے
ہر اک تَحریر پھاڑے جا رہے ہیں
بہُت روؤ گے ہم کو یاد کر کے
تمہیں اِتنا بگاڑے جا رہے ہیں
خزاں کی عُمر بھی جانے کو ہے اب
چلے آؤ کہ جاڑے جا رہے ہیں
( مَنِشؔ شُکلا )

 
Top