ہم پریشان کیوں ہیں

  • Work-from-home

ayaz_sb

Newbie
May 22, 2009
448
389
63
45
Saudi Arab
محترم قارئین کرام السلام وعلیکم

آج ساری دنیا کے مسلمان پریشان ہیں نہ کوئی رہنما نظر آتا ہے نہ ہی پریشانیوں کا حل لیکن پھر بھی اس نفسا نفسی کے دور میں ہمیں کچھ لوگ ضرور ایسے ملتے جنکی زندگی پرسکون نظر آتی ہے اور جب ان لوگوں کی زندگی کا مطالعہ کریں تو ہمیں اسکا سبب بھی نظر آجاتا ہے اللہ عزوجل نے قران مجید میں جا بجا اپنی اور اپنے محبوب صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کا حکم ارشاد فرمایا لیکن ہم نے شاید اطاعت کا مفہوم ہی نہیں سمجھا محترم اطاعت محبت تعظیم یہ سب الفاظ الگ الگ مفہوم رکھتے ہیں ہم اپنے پیارے آقا صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم سے یقیناً محبت اور عشق ضرور کرتے ہیں آپ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی تعظیم بھی دل و جان سے کرتے ہیں لیکن جب بات اطاعت کی آتی ہے تو نظریں چرانے لگتے ہیں اطاعت کے لغوی معنی ہیں تابعداری - تعمیل حکم -فرمانبرداری - خود کو کسی کی محکومی میں دے دینا تو جب ہم اپنی زندگی کو دیکھتے ہیں تو اپنی زندگی کے معمولات میں اطاعت رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی بجائے نفس کی تابعداری زیادہ نظر آتی ہے خدا کی قسم اگر ہم خدا اور اسکے رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی مان کر زندگی گزاریں تو نہ کوئی دیوث ہم پر جبر و ظلم کرے نہ ہی زندگی اتنی تکلیف دہ ہو
 
Top