10 Tallest Pakistanis

  • Work-from-home

Bird-Of-Paradise

TM ki Birdie
VIP
Aug 31, 2013
23,935
11,040
1,313
ώόήȡέŕĻάήȡ




اونچا لمبا قد ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے۔ ہمارے وطن پاکستان میں اوسط قد ساڑھے 5 فٹ 4 انچ سے لیکر 5 فٹ 10 انچ تک ہے، جو لوگ اس سے زیادہ لمبے ہوتے ہیں تو وہ سینکڑوں کے مجمع میں الگ ہی نظر آتے ہیں، لیکن کچھ لوگوں کا قد اتنا لمبا ہوجاتا ہے کہ وہ سب کی نظروں میں نمایاں ہوجاتے ہیں۔ پاکستان کے ایسے ہی کچھ اونچے لمبے قد آور لوگوں کا تعارف بلاگ میں کیا جا رہا ہے۔

عالم چنا:
عالم چنا کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ سے تھا۔ وہ 1953 میں ضلع دادو کے شہر سیہون میں پید اہوئے۔ ایک لحاظ سے یہ پاکستان کے پہلے لمبے ترین فرد بھی تھے۔ 1981 میں دنیا کے سب سے لمبے انسان ڈان کوہلر کے انتقال کے بعد گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے انہیں دنیا کا سب سے لمبا انسان تسلیم کیا، اس وقت ان کا قد 8 فٹ 1 انچ ریکارڈ کیا گیا، تاہم 1985 میں گینیز بک نے یہ کہہ کر ان سے اعزاز واپس لے لیا کہ عالم چنا کا اصل قد 8 فٹ 1 انچ سے کم ہے، لیکن 1990 میں اُس وقت ایک بار پھر انہیں دنیا کا سب سے لمبا انسان تسلیم کرلیا گیا جب ان سے لمبے دونوں انسانوں کا انتقال ہوگیا۔ عالم چنا کی غیر معمولی قامت کو ان کے گھر والوں کی طرف سے بچپن میں ہی محسوس کرلیا گیا تھا۔ 26 سال کی عمر تک ان کا قد بڑھتا رہا۔ 2
جولائی 1998 کو عالم چنا نیویارک کے ایک اسپتال میں صرف45 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔





نصیر سومرو:نصیر سومرو کا تعلق بھی صوبہ سندھ کے شہر شکارپور سے ہے۔ 1975 میں ایک غریب گھرانے میں پیدا ہونے والے نصیر سومرو کی بڑھتی ہوئی جسامت نے ان کے والدین کو خوف زدہ کردیا تھا تاہم بعد میں وہ نصیر کا خصوصی خیال رکھنے لگے۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے 2000 میں انہیں دنیا کے سب سے لمبے انسان کا اعزاز دیا۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ان کا قد 8 فٹ 1 انچ ریکارڈ کیا گیا۔ نصیر سومرو کی شلوار قمیص
کے لیے 14 میٹر کپڑا لگتا ہے، جبکہ وہ 19 انچ سائز کا جوتا پہنتے ہیں۔





اعجاز احمد1976میں پیدا ہونے والے اعجاز احمد کا تعلق پنجاب کے ضلع بھکر کے علاقے دریا خان سے ہے۔ ان کا قد 7 فٹ 10 انچ ہے جب کہ خود ان کا دعویٰ ہے کہ ان کا قد 8 فٹ 4 انچ ہے لیکن ان کے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ ایک کسان خاندان سے تعلق رکھنے والے اعجاز احمد ایک حادثے میں اپنی کولہے کی ہڈی تڑوا بیٹھے۔ جس کے لیے آپریشن کیا گیا مگر افسوس یہ کہ اِس آپریشن نے اُن کو معذور کردیا اور ان کی سیدھی ٹانگ ان کی الٹی ٹانگ سے چھوٹی ہوگئی، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ لاٹھی کے سہارے کے بغیر چل نہیں سکتے بلکہ انہیں سیدھے پیر میں خصوصی طور پر بنایا گیا
بہت موٹے تلے والا جوتا پہننا پڑتا ہے تاکہ وہ چلنے میں توازن برقرار رکھ سکیں ۔





اورنگ زیب خان :امریکہ میں مقیم اورنگ زیب خان کا تعلق بھی بہاول پور پاکستان سے ہے۔ ان کا قد 7 فٹ 6 انچ ہے۔ انہیں امریکہ کے سب سے لمبے انسان ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ 400 پونڈ وزنی اور 20 نمبر کا جوتا پہننے والے اورنگزیب خان کو امریکہ میں پیار سے مہذب دیو (Gentle giant) کہا جاتا ہے۔




آزاد خان مسعود :
آزاد خان مسعود کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے سراؤ گاہ سے ہے۔ ان کا قد 7 فٹ 5 انچ ریکارڈ کیا گیا ہے۔






محمد نواز مزاری :
ان کا تعلق بھی صوبہ سندھ کے چھوٹے سے شہر گھوٹکی سے ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ پاکستان کے سب سے لمبے انسان ہیں اوران کا قد 7 فٹ10 انچ ہے۔ لیکن ان کے بھی اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی اور ان کا قد ریکارڈ کے مطابق 7 فٹ 3 انچ ہے۔



غلام شبیر :فیصل آباد کے نزدیکی علاقے سانگرہ سے تعلق رکھنے والے غلام شبیر ایک کسان خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا قد 7.3 فٹ ہے۔ ابتداء میں یہ کھیتی باڑی کا کام کرتے تھے، بعد ازاں انہوں نے ایڈورٹائزنگ اور ماڈلنگ کے شعبے کو اختیار کیا۔ انہیں دنیا کے سب سے لمبے ماڈل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی ان کا نام دنیا میں سب سے بڑے جوتے پہننے والے فرد کے طور پر درج کیا گیا۔





محمد عرفان
6
جون 1982 کو پید اہونے والے پاکستانی فاسٹ بالر محمد عرفان تو عالمی سطح پر پہچانے جاتے ہیں۔ 7 فٹ 1 انچ طویل قد کے حامل محمد عرفان کو دنیائے کرکٹ کے اب تک سب سے طویل قامت کرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان سے پہلے ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بالر جیول گارنر اور آسٹریلین بالر بروس ریڈ مشترکہ طور پر سب سے طویل کرکٹر کا اعزاز رکھتے تھے۔ ان دونوں کا قد 6 فٹ 8 انچ تھا۔






زینب بی بی :

فیصل آباد کے قریبی علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والی زینب بی بی کو پاکستان کی سب سے لمبی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ 2003 میں 7 فٹ 2 انچ طویل قد کی حامل زینب بی بی کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے طویل قامت خاتون کے طور پر درج کیا گیا۔ زینب بی بی نے 2009 میں برطانیہ میں پناہ کی درخواست دیدی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر معمولی قد کے باعث مقامی لوگ ان کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں، ان پر فقرے کستے ہیں، کئی دفعہ ان پر پتھر پھینکے گئے، انہیں وجوہات کی بنا پر وہ واپس اپنے وطن نہیں جانا چاہتی ہیں۔ تاہم ان کی یہ درخوات منظور نہیں کی گئی۔





عبدالوحید :

عبدلوحید کاتعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 فٹ 4 انچ طویل قد کے حامل عبدالوحید جب رینجرز کے بھرتی آفس پہنچے تو رینجرز حکام نے انہیں بھرتی کرنے میں دیر نہیں لگائی۔ عبدالوحید کا سینہ 42 انچ اور جوتے کا سائز 18 انچ ہے۔



 
  • Like
Reactions: Guriya_Rani

Bird-Of-Paradise

TM ki Birdie
VIP
Aug 31, 2013
23,935
11,040
1,313
ώόήȡέŕĻάήȡ
@Don @RedRose64 @saviou @Pari @Aks_ @STAR24 @Shiraz-Khan @Fanii @AnadiL @Bird-Of-Paradise @Parisa_ @Zahabia @Guriya_Rani
@Abidi @Ahmad-Hasan @Aayat @aishagull @AR @Akaaaash @Afsaan @Arzoo-E-Dil @Armaghankhan @Angel_A @Amaanali @Ajnabhi @-Anna-
@amerzish_malik @Arz0o @Arzoomehak @Aqsh_Arch @Asheer @attiya @Atif-adi @Awadiya @Aaylaaaaa @Ayesha-Ali @Afnan_
@Barkat_ @Babar-Azam @Blue-Black @Bela @Baarish @Brilliant_Boy @Binte_Hawwa @bilal_ishaq_786 @badsha_
@Chief @chai-mein-biscuit @CuTe_HiNa @Cheeky @Charming_Deep @colgatepak @Danee @Dard-e-Dil @Dua001 @DevilJin @Dua_ @Dreamy Boy @dur-e-shawar @diya. @errorsss @Fahad_Awan_Huh @Faiz4lyf @Flower_Flora @Fizaali @fahadhassan @furkaan @Fatima- @FatimaJee @France-Boy @genuine @gullubat @Gul-e-lala @gulfishan @huny @H@!der @H0mer @H!N@ @Hoorain @hania7012 @Hoorainn @HWJ @hariya @Haider_Mk @Iceage-TM @i love sahabah @italianVirus @illusionist @Island_Jewel @ijazamin @junaid_ak47 @Justin_ @Jahanger @Just_Like_Roze @jimmyz @kaskar @lovely_eyes @LaDDan @Lost Passenger @Lightman @LUBABA
@Mano_Doll @Mahen @Meerab_ @maanu115 @Mantasha_Zawaar @Manxil @Marah @Mas00m-DeVil @marib @Menaz @minaahil @Mehar_G786
@Meekaeel @MSC @Minal @mrX @MukarramRana @MumS @Muhammad_Rehman_Sabir @Mawaa_Khan @maryoom
@Nadaan_Shazie @Naila_Rubab @namaal @NamaL @Nikka_Raja @nighatnaseem21 @Noor_Afridi @Noorjee @nizamuddin @Noman-
@Ocean-of-love @onemanarmy @p3arl @Panchii @Pari_Qrakh @Poetry_Lover @Prince-Farry @Princess_Nisa @Princess_E @pyaridua
@Raat ki Rani @raaz the secret @Rahath @Ramsha142 @raji35 @Ramiz @RaPuNzLe @reality @REHAN_UK @Robina_Rainbow
@seemab_khan @Sameer_Khan @Syeda-Hilya @S_ChiragH @sweet-c-chori @ShehrYaar @sikander1111 @shailina @Shahzii_1 @Shoaib_Nasir @shineday11 @Sabeen_27 @shzd @Shampak_ShooOO @Sunny_ @Silent_tear_hurt @sweet bhoot @sona_monda @silent_heart @shehr-e-tanhayi @SpectativeSchahzaad @soul_of_silence. @Stylo_Princess @Shona619 @SUMAIKA @soul_snatcher @sweet_lily @sweet_c_kuri @Sweeta @Toobi @Twinkle Queen @Tanha_Dil @Tariq Saeed @ujalaa @Umeed_Ki_Kiran @Umm-e-ahmad @umeedz @unpredictable2 @Vasim @Wafa_Khan @wajahat_ahmad @X_w @yoursks @Yuxra @Zia_Hayderi @Zaryaab @Ziddi_anGel @zonii @Z-4-Zahid @zealous @Zaad
 
  • Like
Reactions: Armaghankhan

ShehrYaar

Senior Member
Dec 3, 2014
700
336
113




اونچا لمبا قد ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے۔ ہمارے وطن پاکستان میں اوسط قد ساڑھے 5 فٹ 4 انچ سے لیکر 5 فٹ 10 انچ تک ہے، جو لوگ اس سے زیادہ لمبے ہوتے ہیں تو وہ سینکڑوں کے مجمع میں الگ ہی نظر آتے ہیں، لیکن کچھ لوگوں کا قد اتنا لمبا ہوجاتا ہے کہ وہ سب کی نظروں میں نمایاں ہوجاتے ہیں۔ پاکستان کے ایسے ہی کچھ اونچے لمبے قد آور لوگوں کا تعارف بلاگ میں کیا جا رہا ہے۔

عالم چنا:
عالم چنا کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ سے تھا۔ وہ 1953 میں ضلع دادو کے شہر سیہون میں پید اہوئے۔ ایک لحاظ سے یہ پاکستان کے پہلے لمبے ترین فرد بھی تھے۔ 1981 میں دنیا کے سب سے لمبے انسان ڈان کوہلر کے انتقال کے بعد گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے انہیں دنیا کا سب سے لمبا انسان تسلیم کیا، اس وقت ان کا قد 8 فٹ 1 انچ ریکارڈ کیا گیا، تاہم 1985 میں گینیز بک نے یہ کہہ کر ان سے اعزاز واپس لے لیا کہ عالم چنا کا اصل قد 8 فٹ 1 انچ سے کم ہے، لیکن 1990 میں اُس وقت ایک بار پھر انہیں دنیا کا سب سے لمبا انسان تسلیم کرلیا گیا جب ان سے لمبے دونوں انسانوں کا انتقال ہوگیا۔ عالم چنا کی غیر معمولی قامت کو ان کے گھر والوں کی طرف سے بچپن میں ہی محسوس کرلیا گیا تھا۔ 26 سال کی عمر تک ان کا قد بڑھتا رہا۔ 2
جولائی 1998 کو عالم چنا نیویارک کے ایک اسپتال میں صرف45 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔





نصیر سومرو:نصیر سومرو کا تعلق بھی صوبہ سندھ کے شہر شکارپور سے ہے۔ 1975 میں ایک غریب گھرانے میں پیدا ہونے والے نصیر سومرو کی بڑھتی ہوئی جسامت نے ان کے والدین کو خوف زدہ کردیا تھا تاہم بعد میں وہ نصیر کا خصوصی خیال رکھنے لگے۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے 2000 میں انہیں دنیا کے سب سے لمبے انسان کا اعزاز دیا۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ان کا قد 8 فٹ 1 انچ ریکارڈ کیا گیا۔ نصیر سومرو کی شلوار قمیص
کے لیے 14 میٹر کپڑا لگتا ہے، جبکہ وہ 19 انچ سائز کا جوتا پہنتے ہیں۔





اعجاز احمد1976میں پیدا ہونے والے اعجاز احمد کا تعلق پنجاب کے ضلع بھکر کے علاقے دریا خان سے ہے۔ ان کا قد 7 فٹ 10 انچ ہے جب کہ خود ان کا دعویٰ ہے کہ ان کا قد 8 فٹ 4 انچ ہے لیکن ان کے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ ایک کسان خاندان سے تعلق رکھنے والے اعجاز احمد ایک حادثے میں اپنی کولہے کی ہڈی تڑوا بیٹھے۔ جس کے لیے آپریشن کیا گیا مگر افسوس یہ کہ اِس آپریشن نے اُن کو معذور کردیا اور ان کی سیدھی ٹانگ ان کی الٹی ٹانگ سے چھوٹی ہوگئی، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ لاٹھی کے سہارے کے بغیر چل نہیں سکتے بلکہ انہیں سیدھے پیر میں خصوصی طور پر بنایا گیا
بہت موٹے تلے والا جوتا پہننا پڑتا ہے تاکہ وہ چلنے میں توازن برقرار رکھ سکیں ۔





اورنگ زیب خان :امریکہ میں مقیم اورنگ زیب خان کا تعلق بھی بہاول پور پاکستان سے ہے۔ ان کا قد 7 فٹ 6 انچ ہے۔ انہیں امریکہ کے سب سے لمبے انسان ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ 400 پونڈ وزنی اور 20 نمبر کا جوتا پہننے والے اورنگزیب خان کو امریکہ میں پیار سے مہذب دیو (Gentle giant) کہا جاتا ہے۔




آزاد خان مسعود :
آزاد خان مسعود کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے سراؤ گاہ سے ہے۔ ان کا قد 7 فٹ 5 انچ ریکارڈ کیا گیا ہے۔






محمد نواز مزاری :
ان کا تعلق بھی صوبہ سندھ کے چھوٹے سے شہر گھوٹکی سے ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ پاکستان کے سب سے لمبے انسان ہیں اوران کا قد 7 فٹ10 انچ ہے۔ لیکن ان کے بھی اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی اور ان کا قد ریکارڈ کے مطابق 7 فٹ 3 انچ ہے۔



غلام شبیر :فیصل آباد کے نزدیکی علاقے سانگرہ سے تعلق رکھنے والے غلام شبیر ایک کسان خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا قد 7.3 فٹ ہے۔ ابتداء میں یہ کھیتی باڑی کا کام کرتے تھے، بعد ازاں انہوں نے ایڈورٹائزنگ اور ماڈلنگ کے شعبے کو اختیار کیا۔ انہیں دنیا کے سب سے لمبے ماڈل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی ان کا نام دنیا میں سب سے بڑے جوتے پہننے والے فرد کے طور پر درج کیا گیا۔





محمد عرفان
6
جون 1982 کو پید اہونے والے پاکستانی فاسٹ بالر محمد عرفان تو عالمی سطح پر پہچانے جاتے ہیں۔ 7 فٹ 1 انچ طویل قد کے حامل محمد عرفان کو دنیائے کرکٹ کے اب تک سب سے طویل قامت کرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان سے پہلے ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بالر جیول گارنر اور آسٹریلین بالر بروس ریڈ مشترکہ طور پر سب سے طویل کرکٹر کا اعزاز رکھتے تھے۔ ان دونوں کا قد 6 فٹ 8 انچ تھا۔






زینب بی بی :

فیصل آباد کے قریبی علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والی زینب بی بی کو پاکستان کی سب سے لمبی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ 2003 میں 7 فٹ 2 انچ طویل قد کی حامل زینب بی بی کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے طویل قامت خاتون کے طور پر درج کیا گیا۔ زینب بی بی نے 2009 میں برطانیہ میں پناہ کی درخواست دیدی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر معمولی قد کے باعث مقامی لوگ ان کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں، ان پر فقرے کستے ہیں، کئی دفعہ ان پر پتھر پھینکے گئے، انہیں وجوہات کی بنا پر وہ واپس اپنے وطن نہیں جانا چاہتی ہیں۔ تاہم ان کی یہ درخوات منظور نہیں کی گئی۔





عبدالوحید :

عبدلوحید کاتعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 فٹ 4 انچ طویل قد کے حامل عبدالوحید جب رینجرز کے بھرتی آفس پہنچے تو رینجرز حکام نے انہیں بھرتی کرنے میں دیر نہیں لگائی۔ عبدالوحید کا سینہ 42 انچ اور جوتے کا سائز 18 انچ ہے۔



intresting to know............thnks :)
 
  • Like
Reactions: Bird-Of-Paradise
Top